دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankh Pharakna | آنکھ پھڑکنا

book_icon
آنکھ پھڑکنا

کیا مسجد کو سلام کرنا دُرُست ہے ؟

سُوال :  کىا مسجد کو سلام کر  سکتے ہىں؟ (Facebook پیج کے ذَریعے سُوال)

جواب :  مسجد کو سلام نہیں کرنا چاہیے کہ لوگ ایسا کرنے والے پر ہنسىں گے اور مذاق بنائىں گے لہٰذا  لوگوں کے اَنداز اور طور طرىقے سے الگ نہىں ہونا چاہىے ۔  آپ مسجد کو سلام کرىں گے تو کوئى کسى دوست کی عمارت کو سلام کرے گا اور یُوں مذاق بنے گا اور اس پر لڑائىاں بھى ہو سکتى ہىں ۔  

نماز میں جماہی روکنے سے سجدۂ سہو واجب ہوگا؟

سُوال :  اگر نماز کے دَوران جماہى آجائے تو اسے روکنے کے لیے اوپر کے دانتو ں سے نچلے ہونٹ کو دبایا جائے لیکن اگر ایسا کرنے میں تىن بار سُبْحٰنَ اللہ کہنے کى مِقدار وقت لگ گیا  تو کیا سجدۂ سہو واجب ہوگا؟

جواب : اگر نماز مىں جماہى آ جائے جسے اباسی بھی کہتے ہیں تو اگر قىام مىں ہىں تو سىدھے ہاتھ کى پُشت  سے روک سکتے ہىں ۔  قیام کے عِلاوہ رُکوع وغىرہ مىں ہیں تو اُلٹے ہاتھ کى پُشت سے روکىں اور اگر اوپر کے دانتوں سے نچلے ہونٹ دبالىے تو جماہی روکنے کا یہ طریقہ بھی صحىح ہے ، اگر اِس مىں تىن بار سُبْحٰنَ اللہ کہنے کى مِقدار  دبا کر رکھا تو نہ نماز ٹوٹے گى اور نہ اس میں کچھ فرق پڑے گا ۔ ([1])جماہى کو روکنا اچھا ہے لہٰذا اسے روکنا چاہىے ۔  

غریبوں کی مدد کی نیت سے لاٹری ڈالنا

سُوال :  اگر آدمى اِس نىت کے ساتھ لاٹرى ڈالے کہ اگر میں جىت گىا تو ملنے والا اِنعام غریبوں اور مَساکىن کو دے دوں گا ، جتنے بھى ضَرورت مند ہىں ان کى مدد کروں گا تو ایسا کرنا کىسا ہے ؟ (Facebook پیج کے ذَریعے سُوال)

جواب : اگر لاٹرى سے مُراد جوئے والى لاٹرى ہے جیساکہ ہمارے یہاں شاىد لاٹرى ىہى ہوتى ہے تو جوئے مىں رَقم جىت کر غرىبوں کى مدد کرنے کی نیت کرنا  اَسْتَغْفِرُ اللہ! بہت بڑا گناہ ہے ۔ حرام کام کر کے ، کسى کى جىب کاٹ کر غرىب کى مدد کرنا ىہ جائز نہىں ہے ۔ اللہ تعالىٰ پاک ہے اور پاک مال قبول فرماتا ہے ۔ ([2])وہ کسی کے مال کا محتاج نہىں ہے  ۔ ہم راہِ خُدا مىں جو خرچ کرتے ہىں اور کہتے ہیں کہ اللہ کے لىے کرتے ہىں تو اِس سے یہ  مُرا د نہىں ہوتا  کہ ہم اللہ پاک کو فائدہ پہنچا رہے ہیں بلکہ ہم اپنے فائدے کے لىے کر رہے  ہوتے ہیں ۔  

بَکری وغیرہ پر مُقَدَّس نام لکھا ہو تو کیا کریں؟

سُوال : اکثر بَکرى، سبزیوں یا مکئى کے اوپر اللہ پاک کا نام یا سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام قدرتی لکھا ہوتا ہے ، ان کا کىا کرنا چاہىے ؟ کىابَکرى کو ذَبح کر دىنا چاہىے ىا ٹماٹر کو کاٹ دىنا چاہىے ، راہ نمائی فرما دیجیے ۔  

جواب : اِن اَشیاء پر مُقَدَّس نام اکثر تو نہىں لکھا ہوتا، کبھى کبھار دىکھا جاتا ہے اور جب نظر آتا ہے تو لوگ اس کى زىارت کرتے ہىں ۔ اِن چیزوں کو عام طور پر لوگ کھاتے نہىں بلکہ اس کو سوشل مىڈىا پر وائرل کرتے ہىں ۔  اىک دوسرے کو زىارت کرواتے ہىں اور اس کا اَدب کرتے ہىں ۔  البتہ اگر کوئی مُقَدَّس نام والی چیز کھا لے تب بھی کوئى حَرج نہىں ہے ۔  جیسے اگر ٹماٹر ىا کسی سبزى پر مُقَدَّس نام آگىا تو اسے کھا سکتے ہىں ۔  بَکرى پر آگىا تو اس کو ذَبح کر سکتے ہىں ۔  

کھال کے ٹکڑے کی فریم بنا لی جائے

      پھر کھال کا وہ ٹکڑا جس پر واقعى مُقَدَّس نام لکھا ہوا ہو، کھینچ تان کر نہ بنایا گیا ہو ، کلىئر لکھا ہوا نظر آرہا ہو تو اب اس کى بے اَدَبى نہ کى جائے ۔  اتنا کھال کا ٹکڑا کاٹ کر فرىم بنوا لیا جائے اور پھر گھر مىں بَرکت کے لىے لگالىں ۔ کھال زندہ جانور کی نہیں کاٹنی بلکہ ذَبح کر کے اس کا گوشت اِستعمال کرلىں اور کھال کا وہ ٹکڑا جہاں اللہ یا رسول کا نام لکھا ہوا ہے اس کو اَدب کے ساتھ فرىم کروالىں ۔  کھال خشک کرنے کے لیے نمک وغىرہ لگایا جاتا ہے ، ماہرىن مشىنوں کے ذَریعے بھی کرتے ہىں ۔  بہرحال اس کو فرىم بنواکر ىا وىسے ہى گھر مىں آویزاں کر لىں کہ بَرکت کى چىز ہے ۔ اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا نام قدرتى طورپر لکھا ہوا ہو تو اِس کی اپنی اىک Attraction (یعنی کشش)  ہوتی ہے ۔  عقىدت اور عشق مزید بڑھتا ہے کہ دىکھو مىرا  رَبّ سچا ہے ، کھال پر یہ مُقَدَّس نام  کسى بندے نے نہىں لکھا  بلکہ  میرے رَبّ نے لکھا ہے ۔  ہو سکتا ہے قدرتی لکھے ہوئے مُقَدَّس نام کو غىر مسلم دىکھے تو مسلمان ہو جائے ۔

قیامت کے دِن اىک دوسرے کی پہچان ہو گی

 



[1]    بہار شریعت، ۱ / ۵۳۸، حصہ : ۳ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[2]    مسلم، کتاب الزكاة، باب قبول الصدقة من الکسب وتربیتھا، ص۳۹۳، حدیث : ۱۰۱۵دار الكتاب العربی بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن