پیار سے کسی کا نام بگاڑنا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aankh Pharakna | آنکھ پھڑکنا

book_icon
آنکھ پھڑکنا

دى ہے ۔ ([1]

پیار سے کسی کا نام بگاڑنا

سُوال :  مىرا نام شوکت ہے لیکن مجھے پىار سے شوکى کہتے ہىں، کىا ایسا کرنا جائز ہے ؟ (SMS کے ذَریعے  سُوال)

جواب : شوکت کے معنیٰ شان و شوکت اور  عزت کے ہیں ۔  (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مُفتی صاحب نے اِرشاد فرمایا : ) شوکى کہنے مىں کوئى حَرج نہىں ہے جبکہ سامنے والے کو بُرا محسوس نہ ہوتا ہو، یہاں نام بگاڑنے کى وہ صورت نہىں بنے  گى جس سے منع کىا گىا ہے ۔  ہاں اگر سامنے والے کو بُرا لگتا ہے تو پھر نام بگاڑنے کى ممانعت ہو گى ۔

مُقَدَّس نام ہرگز نہ بگاڑے جائیں

سُوال : بعض لوگ مُقَدَّس ناموں کو بھی بگاڑتے ہیں ، ایسا کرنا کیسا ہے ؟ ([2])

جواب : بعض اوقات مُقَدَّس نام ہوتے ہىں لیکن لوگ انہیں بگاڑ کر کچھ کا کچھ کر ڈالتے ہىں جىسے ہمارے مىمنوں مىں عَبْدُالرَّحْمٰن کو گجراتى اسٹائل میں ”ادرے مان“بولتے ہیں، ظاہر ہے نام کو بگاڑ کر کچھ کا کچھ کر ڈالا اور ”رَحْمٰن“ىہ اللہ پاک کا نام ہے لیکن اس مُقَدَّس نام کو بھى بگاڑ دیتے ہىں ۔  یُوں ہی عَبْدُاللہ کو عِبْدَاللہىا عَبْدُلبولتے ہىں ۔ عَبْدُل مىں تو چلو پھر بھى کچھ بچت ہے لیکن ”عِبْدَاللہ“کے پتا نہىں کیا معنىٰ بنتے ہىں؟عَبْد کا معنیٰ تو بندہ ہے مگر عِبْد کے نجانے کیا معنیٰ ہوں گے ؟ آمنہ نام کو امى اور  امىنہ نام کو امی یا املی کہتے ہیں ۔  عَبْدُالرَّزَّاق کتنا پىارا نام ہے مگر اسے  نَعُوْذُ بِاللّٰہ مِنْ ذٰلِکَ”رجاکڑو“ کہہ دیتے ہیں ۔ اِسی طرح اور بہت سے مُقَدَّس ناموں کو بگاڑ کر کچھ کا کچھ کرڈالتے ہىں، اِس سے ہر ایک کو بچنا چاہیے ۔ ([3]) قرآنِ کرىم مىں جو ممانعت آئی  ہے  : ( وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِؕ  )(پ۲۶، الحجرات : ۱۱) ترجمۂ کنز الایمان : ”اور ایک دوسرے کے بُرے نام نہ رکھو ۔ “اِس کی مثالىں یُوں دى گئى ہىں کہ کسى کو لمبا، ٹھگنا کہنا کہ ىہ نام بگاڑنا، بُرے اَلقابات اور بُرے ٹائىٹل دىنا ہے  ایسا نہ کىا جائے ۔   

آسان نام رکھنے چاہئیں

سُوال :  لوگ ناموں کو بگاڑتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟ نیز ناموں کو بگڑنے سے کیسے بچايا  جائے ؟([4])

جواب : نام اتنا مشکل رکھ دیا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کى زبان پر چڑھتا ہی نہىں تو ىُوں لوگ نام  بگاڑ کر کچھ کا کچھ کر ڈالتے ہىں ۔ لہٰذا نام کو بگڑنے سے بچانے کے لیے آسان نام رکھنا چاہیے جو آسانى سے لوگوں کى زبان پر چڑھ جائے ۔  اگر بَرکت کے لیے کوئی نام رکھا ہے اور وہ مشکل ہے تو اس کے ساتھ عام بول چال کے لیے کوئی آسان نام بھی رکھ لیجیے مثلاً عَبْدُ الرَّزَّاق بہت پىارا نام ہے ، اگر بَرکت کے لىے ىہ نام رکھ لىا تو لکھت پڑت کے لیے اسے اِستعمال کریں مگر ساتھ میں کوئى اور آسان سا  نام بھی رکھ لىجیے جو عام آدمى کی زبان پر آسانى سے آجائے ۔  نام رکھنے کے متعلق مزید معلومات  کے لیے مکتبۃ المدىنہ کى 179 صفحات پر مشتمل کتاب ”نام رکھنے کے اَحکام“ کا مُطالعہ کیجیے ۔  یہ بہت پىارى کتاب ہے ، اس میں سىنکڑوں  اِسلامی ناموں کے ساتھ ساتھ نام رکھنے کے مَسائل بھى لکھے ہوئے ہىں ۔ اِس کتاب کومکتبۃ المدىنہ سے ہدیۃً حاصِل کیجیے ىا دعوتِ اسلامى کى وىب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اِستفادہ فرمائیے ۔   

کیا نسوار کھانے سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

سُوال : باوضو آدمى نسوار کھائے تو کىا اُس کا وُضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب : نسوار کھانے سے وُضو نہىں ٹوٹتا البتہ نسوار کى بَدبو مُنہ مىں ہو جائے تو اىسى صورت مىں اللہ پاک کا ذِکر کرنا منع ہے اور اس حالت میں نماز بھى مکروہ ہو جائے گى نیز مُنہ مىں بَدبو ہونے کی صورت میں مسجد مىں داخِل ہونا حرام ہے ۔ ([5])

 



[1]    فتاویٰ رضویہ، ۲۶ / ۸۴  رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیا لاہور

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[3]    اصل نام پکارنے کے بجائے نامناسب ناموں مثلاً لمبو، ٹھگنو، کالُو!موٹُو!وغیرہ کہہ کر بُلانا سامنے والے کو تکلیف دے سکتا ہے ، اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضاخانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : کسی مسلمان بلکہ کافر ذِمّی کو بھی بلاحاجتِ شَرعیہ ایسے اَلفاظ سے پکارنا یا تعبیر کرنا جس سے اُس کی دِل شکنی ہو، اُسے اِیذاء پہنچے ، شَرعاً  ناجائز و حرام ہے ۔  اگر چہ بات فِیْ نَفْسِہٖ سچی ہو، فَاِنَّ کُلَّ حَقٍّ صِدْقٌ وَلَیْسَ کُلُّ صِدْقٍ حَقًّا (ہر حق سچ ہے مگر ہر سچ حق نہیں) ۔  (فتاویٰ رضویہ ۲۳ / ۲۰۴)

[4]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[5]    فتاویٰ رضویہ، ۶ / ۳۳۲ ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن