30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سورۂ ملک کے اِختتام پر ”اَللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْن“کہنا کیسا؟
سُوال : ہمارے یہاں نمازِ عشا کے بعد سورۂ ملک کی تِلاوت کی جاتی ہے تو قاری صاحب تِلاوت مکمل کرنے کے فوراً بعد اَللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْن کہتے ہیں پھر اس کے بعد صَدَقَ اللہُ مَوْلَانَا الْعَظِیْم پڑھتے ہیں ایسا کرنا کیسا ہے ؟
جواب : فَتَاویٰ حَدِیْثِیَہ میں ہے کہ سورۂ ملک ختم کرنے کے بعد اَللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْن کہنا مستحب ہے ۔ ([1])صَدَقَ اللہُ مَوْلَانَا الْعَظِیْم کہنے میں بھی کوئی حَرَج نہیں ہے کہ اس کا مَطلب ہے ”اللہ پاک نے سچ فرمایا ۔ “یقیناً اللہ پاک نے سچ فرمایا ہم بھی اس کو سچ مانتے ہیں ۔
٭…٭…٭…٭
[1] فتاویٰ حدیثية، مطلب : فی قوله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم من عمل بما یعلم...الخ، ص۳۷۶ داراحیاء التراث العربی بیروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع