دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat Say Sawal Jawab | اعلٰی حضرت سے سوال جواب

book_icon
اعلٰی حضرت سے سوال جواب

جواب :فاسق ہے ’’صحیح بخاری شریف‘‘ میں اس کی حدیث  ([1])ہے ۔

سوال نمبر ۲۸ :بدعتی و فاسق کی امامت مکروہ وممنو ع ہے یا نہیں ۔ اس کی کیا سندیں ہیں  ؟

جواب :ہاں مکروہ ہے ۔ دیکھوطحطاوی درمختار اور طحطاوی مراقی الفلاح اور تبیین الحقائق امام زیلعی اور ردالمحتار اور غنیۃ([2])اور صغیری اور فتح المبین وغیرہ ۔

سوال نمبر ۲۹:لامذہبی فسق ہے یانہیں  ؟

جواب :لامذہبی ہرفسق سے بدتر فسق ہے کہ یہ بدمذہبی ہے ۔دیکھو ’’غنیۃ‘‘([3]) ۔   طبع قسطنطنیہ ۔

سوال نمبر ۳۰ :امام بنانا دینی تعظیم ہے کہ نہیں ؟اور مبتدع کی دینی تعظیم حرام ہے یا نہیں  ؟

جواب :ہاں ۔دیکھو رد المحتار اور فتح و طحطاوی ([4])اور زیلعی وغیرہ اور مشکوٰۃ شریف وغیرہ میں حدیث ہے کہ’’ جوکسی بدعت والے کی تعظیم کرے بے شک اس نے اسلام کے ڈھانے میں مدد  دی‘‘([5])۔

سوال نمبر ۳۱:کوئی حدیث صحیح پیش کرسکتے ہیں جس سے ظاہر ہوکہ مبتدع فاسق کی امامت مکروہ ونادرست ہے  ؟

جواب :ایک حدیث صحیح جو ابھی گزری اور صحاح ستہ سے سنن ابن ماجہ میں ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا : لاَ یؤمُّ فاجرٌمومناً إلا أن یقھرہ بسلطان،یخاف سیفہ وسوطہ ([6])کوئی فاسق کسی مسلمان کی امامت نہ کرے مگر اس حالت میں کہ وہ اپنی سلطنت کے زور سے اسے دبائے کہ یہ اس کی تلوار اور تازیانے کاخوف رکھتاہو۔

سوال نمبر۳۲:جس طرح نمازحنفی کی،شافعی کے پیچھے جائزہے تو اسی طرح غیر مقلّدوں کے پیچھے کیوں نہیں جائز ہے اگر وہ بھی رعایت مذہب مقتدی کرلیویں  ؟

جواب :شافعیہ اہلسنّت ہیں ، ان پر غیر مقلّدوں کا قیاس نہیں ہوسکتا۔یہیں دیکھئے، حضرت مولانا محمد سعید بابصیل سردار علمائے مکہ معظمہ شافعی المذہب ہیں انہوں نے اور دیگر مذاہب اہلسنّت کے مفتیان عرب نے ان غیر مقلّدوں کو بالاتفاق ’’گمراہ‘‘ لکھا ہے، ابھی میں شافعیہ کی نسبت بھی فتاویٰ عالمگیری کا حوالہ دے چکا ہوں کہ حنفی سے تعصب رکھیں تو ان کے پیچھے بھی نماز منع ہے نہ کہ غیر مقلّدین کہ بدمذہب ہیں اور بدمذہب بھی ایسے جن میں بہت کفریہ بدعتیں ہیں اور حنفیہ سے تعصب اتنا کہ ان کو ’’مشرک‘‘ کہتے ہیں ۔

سوال نمبر ۳۳:بعض عبارات فقہا میں ، مثل شامی وغیرہ کے جومذکور ہے کہ نماز، بِرّ وفاجر کی اقتدا میں جائز ہے ۔ علی ھٰذا حدیث ’’صلوا خلف کل بِرّ و فاجر‘‘([7])اس جواز سے کیامراد ہے  ؟

  جواب : یہ جواز اس معنٰی پر ہے کہ فرض اتر جائے گا، نہ یہ کہ کوئی کراہت نہیں ۔ میں انہیں شامی کے دو اقوال سے بیان کرچکاکہ’’ فاسق و مبتدع کے پیچھے نماز مکروہ ومنع ہے ‘‘۔اصل بات یہ ہے کہ نمازِ عام کی امامتِ سلاطین خود کرتے ہیں یا وہ ،جسے وہ مقرر کریں اور بعض وقت حُکّام بد مذہب یافاسق بھی ہوئے، اُن کے پیچھے نماز پڑھنے سے وہی اندیشہ تھا تلوار اور تازیانہ کا،جوحدیث میں گزرا ۔ اسی بنا پر یہ حدیث آئی ہے کہ ضرورت کے وقت ان کے پیچھے پڑھ لے ۔او ر علماء نے فرمایا ہے کہ’’ یہ

حکم اس صورت میں ہے کہ اس کافسق حدِ کفر تک نہ پہنچا ہو اور کوئی مردصالح موجودنہ ہو ‘‘۔ دیکھو’’ اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ‘‘([8])او ر پھر اس حدیث کے نیچے  صاف لکھ دیا ہے کہ’’ ان کے پیچھے نماز مکروہ‘‘ ہے ۔دیکھو ’’مرقات شرح مشکٰوۃ‘‘([9])

 علاوہ بریں اس حدیث کی صحت میں بھی علمائے محدثین، مثل دار قطنی وغیرہ کو کلام ہے اور اس حدیث کا شروع کا ٹکڑا یہ ہے ۔ ’’جاھدوا مع کل براً کان

أو فاجر اً‘‘([10]) یعنی ہر سلطان کے ساتھ جہاد کرو چاہے وہ نیک ہو یابد ۔ اسی سے پتہ چلتاہے کہ یہاں بادشاہوں کاذکر ہے۔مگر غیر مقلّدین اس حدیث پر اپنی خاص غرضوں کیلئے زور دیتے ہیں کہ اگر چہ مبتدع اور فاسق ہیں مگر ان کے پیچھے نماز پڑھنی واجب ہے اور ان کے پیشوا اسمٰعیل دہلوی نے بھی یہی حدیث لوگوں کو وعظ میں سناکر جہاد پر ابھارا تھا۔

سوال نمبر ۳۴:جواز کااطلاق، مکروہ([11])پر بھی آتاہے یانہیں  ؟

جواب :آتا ہے، دیکھو! ’’رد المحتار‘‘([12]) ۔

 



[1]     صحیح البخاري کتاب الإیمان،باب خوف المؤمن من أن یحبط ألخ،ج۱،ص۳۰ ،رقم الحدیث:۴۸،دار الکتب العلمیۃ،بیروت

[2]     ردالمحتار مع الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب الإمامۃ،مطلب:البدعۃ خمسۃ أقسام،ج۱،ص۶۰۴،دار الفکر،بیروت

[3]     ’’غنیۃ المستملي‘‘المشتھر بحلبي کبیر، فصل الإمامۃ،بحث:الأولی بالإمامۃ،ص۵۱۴،سہیل اکیڈمی لاھور۔

[4]     ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الصلاۃ،باب الإمامۃج ۲، ص۳۵۶۔۳۵۵، دارالمعرفۃ،بیروت،لبنان

[5]     مشکاۃالمصابیح،کتاب الإیمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنّۃ، ص۳۱،قدیمی کتب خانہ ،آرام باغ،کراچی

[6]     سنن ابن ماجۃ،کتاب : إقامۃ الصلاۃ،باب في فرض الجمعۃ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن