دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat Say Sawal Jawab | اعلٰی حضرت سے سوال جواب

book_icon
اعلٰی حضرت سے سوال جواب

نے لکھا ہے کہ : ’’قیاس باطل و اجماع بے اثر آمد‘‘۔

اور ہمارے آئمہ تصریح فرماتے ہیں کہ’’ اجماع ،قیاس و تقلید ضروریاتِ دین ([1])

سے ہیں ‘‘۔ دیکھو ’’کشف الاسرار ‘‘امام عبدالعزیز بخاری([2]) ،مطبع قسطنطنیہ اور’’ فصول البدائع‘‘ مطبع استنبول اورمواقف وشرح مواقف اور فواتح وغیرہ، اور ضروریات دین کامنکر مسلمان نہیں ہے ۔ دیکھو تنویر الابصار اوردرمختار اور شرح فقہ اکبر اور ادلام امام ابن حجر اور بحرالرائق اور ردالمحتار ([3])وغیرہ وغیرہ ۔ چوتھے یہ کہ ان کے امام اسمٰعیل دہلوی نے ایضاح الحق میں اﷲتعالٰی کو مکان وجہت سے پاک     ماننے کے عقیدئہ دینی کو بدعت حقیقی بتایا([4])اور یہ کلمہ کفر ہے ۔ دیکھو فتاویٰ قاضیخاں وفتاویٰ عالمگیری ([5])وغیرہ۔پانچویں ،ان کے امام مذکورنے’’ تقویۃ الایمان‘‘([6])میں انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام کی شان میں سخت گستاخی کے کلمے لکھے اوریہ

کفرہے۔دیکھو ’’شفاشریف‘‘قاضی عیاض([7])اور’’سیف المسلول‘‘ امام سبکی وغیرہ۔ چھٹی اسی ’’تقویۃ الایمان ‘‘میں ہمارے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے متعلق مرکرمٹی میں مل جانا([8]) لکھا ہے اوراماموں نے تصریح فرمائی ہے کہ یہ ’’کفر‘‘ ہے ۔ دیکھو   ’’ شرح مواہب‘‘ علامہ زرقانی، مطبع مصر۔ساتویں یہ کہ سارا فرقہ تقلید کوشرک اور مسلمان مقلّدین کومشرک کہتا ہے اور یہ کلمہ کفر ہے ۔ دیکھو درمختارو درروغررومجمع الانہر و عالمگیری([9])و شرح فقہ اکبر وغیرہ ۔

سوال نمبر ۲۶ :  ایسے مبتدع کے پیچھے نماز جائز ہے یاکیا  ؟

جواب :محض باطل ہے ۔دیکھو شرح فقہ اکبر و فواتح شرح مسلّم، وفتح القدیر      شرح  ہدایہ ([10])وغیرہ۔

سوال نمبر ۲۷ :مسلمان کوگالی دینا فسق ہے کہ نہیں اور مسلمان کو برا کہنے والا فاسق ہے کہ نہیں ؟

 



 

[2]    (انظر التخاریج والدلائل فی الفتاوی الرضویہ، جدید، ج۱۴، ص۲۸۸ تا۲۹۳ )

[3]     ’’التنویر والدر ورد المحتار‘‘، کتاب الجھاد، باب المرتد، ج۶،ص۳۴۲۔           و’’بحر الرائق‘‘، کتاب السیر، باب أحکام المرتدین، ج۵، ص۲۰۲۔

[4]     ایضاح الحق( از اسماعیل دہلوی) صفحہ ۳۶،۳۵مطبع فاروقی میں ہے ’’تنزیہاوتعالیٰ از زمان ومکان جہت واثبات رویت بلاجہت ومحاذات ہمہ ازقبیل بدعات حقیقہ است ‘‘(یعنی اللہ تعالٰی کو زمان و مکان وجہت سے پاک جاننا اور اس کا دیدار بلا کیف ماننا بدعت وگمراہی ہے)

صدرالشریعہ ،بدر الطریقہ مولاناامجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ ارشاد فرماتے ہیں کہ:’’ اللہ کا دیدار بلاکیف ماننا اور زمان و مکان وجہت سے پاک جاننا، تمام اہل سنت وجماعت کا عقیدہ ہے تواس قائل (اسماعیل دہلوی)نے تمام پیشوایانِ اہل سنت کو گمراہ وبدعتی قرار دیا،بحرالرائق،درمختار،عالمگیری میں ہے کہ اللہ تعالٰی کے لئے جو مکان ثابت کرے کافر ہے ۔(بہارشریعت جہیز ایڈیشن،حصّہ اول،ج ۱،ص۵۵، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی )     

[5]     الفتاوٰی العالمکیریہ، کتاب السیر،الباب التاسع فيأحکام المرتدین،ومنھا ما یتعلق بذات اللہ تعالٰی،ج۲،ص۲۵۹،المکتبۃ الرشیدیۃ،سرکی روڈ ،کوئٹہ۔

[6]     ’’تقویۃالایمان‘‘نہایت متنازعہ اور رسوائے زمانہ کتاب ہے،یہ درحقیقت محمدبن عبدالوھاب نجدی کی تصنیف’’کتاب التوحید‘‘کا ایمان سوز ترجمہ ہے جو کہ اسماعیل دہلوی کا سیاہ کارنامہ ہے اس’’ تقویۃ الایمان‘‘ ہی کی وجہ سے پاک وہند میں نئے نئے فرقوں نے جنم لیا اور لے رہے ہیں اس کی چند ایک عبارتوں کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیں ۔(i)جس کانام محمد یا علی ہے وہ کسی چیز کا مختار نہیں (ii)حضور عَلَیْہِ السَّلَام مرکر مٹی میں مل گئے (iii)حدیث شریف میں جس ہوا کے متعلق ارشاد فرمایا گیا تھا کہ ایک ہو اچلے گی اور سارے مسلمانوں کو اٹھالے گی وہ ہواچل چکی ہے لہٰذ ااب دنیا میں کوئی مسلمان نہ رہا (لیکن اس نے یہ نہ سوچاکہ اس صورت میں توخودبھی کافر ہوگیا)(iv)انبیاء کرام واولیائے عظام کو چوہڑے وچمار سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان سے کسی حاجت روائی کی تو قع نہیں رکھنی چاہیئے۔(v)رزق میں وسعت ،تندرستوں کو بیمار اور بیماروں کو تندرست کرنااور مشکل کشائی، یہ سب اللہ کی شان ہے کسی نبی ،ولی یابھوت،پری کی یہ شان نہیں جوان کے لیے ایسا تصرف مانے وہ مشرک ہے۔ (vi)حرمِ مدینہ کے ادب واحترام کو شرک قرار دیا (vii)حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے دور میں بھی کافر بتوں کو اللہ کے برابر نہیں سمجھتے تھے۔ان کی نذر و نیاز کرتے اور منتیں مانگتے تھے اس لئے وہ مشرک ٹھہرے سو جو آج بھی کوئی کسی کوسفارشی سمجھے یاکسی سے مدد چاہے گواس کو اللہ کا بندہ سمجھے، ابو جہل کے برابر مشرک ہے۔ (xx)اللہ عزوجل کے سوا کسی کو غیب کا علم نہیں ۔(ملخص از بہار شریعت، حصہ اول،وہابیہ کے عقائد وکفریات)

[7]     الشفاء بتعریف حقوق المصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم  ،فصل فی بیان ما ھو من المقالات کفر، ج۲،ص۲۴۶،عبد التّواب اکیڈمی،ملتان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن