دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat Say Sawal Jawab | اعلٰی حضرت سے سوال جواب

book_icon
اعلٰی حضرت سے سوال جواب

ہمیشہ رہے۔ وہ آداب جو آپ کے رتبہ کے لائق ہیں ہدیہ بھیج کر عرض ہے کہ  آپ کا عجالہ([1])جو  آپ نے رافضیوں ([2])،نیچریوں ([3])، وہابیوں ([4])، غیرمقلّدوں ([5]) گمراہ فرقوں کے رد کے لئے تالیف کیا،یہاں پہنچامجھے نہایت پسند آیا اور میں نے اس کے آخر میں وہ لکھ دیا جو اس کے لئے لازم تھا۔تحریر ۲۲ربیعُ الاوّل  ۱۳۱۷؁ ھ                 محمد سعید بن بابصیل       مفتئ شافعیّہ سردار علمائے مکّہ معظمہ

سوال نمبر ۲۵ :غیرمقلّدین کی بدعت لزوم کفر تک پہنچی ہے یا نہیں ؟

جواب :بہت وجہ سے پہنچی ہے، تین وجہیں یہ کہ غیر مقلّدین، اجماع([6])اور قیاس([7]) اور تقلید([8]) کے مُنکِر ہیں جیسا کہ ان کی کتابوں سے ظاہر ہے او ر ان کے پیشوانواب صدّیق حسن خاں



[1]     رسالہ        

[2]     رافضی کی جمع روافض ہے ،مراد اس سے شیعہ حضرات ہیں ،یہ انتہائی گستاخ اور بے باک فرقہ ہے ،ان لوگوں نے اپنی نفسانی خواہشات کی تکمیل کی خاطر شرعی احکام کو توڑ موڑ کراور احادیث میں ردوبدل کرکے اپنی فقہ ایجاد کرلی ہے، ان کے عقائد گمراہ کن اور کفریات پر مبنی ہیں مثلاً’’(i)مُردے دوبارہ دنیا میں آئیں گے ،(ii)روح دوسرے بدن میں آئے گی (iii) اللہ تعالٰی کی روح، آئمۂ اہل بیت میں منتقل ہوئی ہے (iv)امام باطن خروج کریں گے (v)امام باطن کے خروج تک امر ونہی احکام معطل رہیں گے(vi)حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام سے حضرت علی کے مقابلے میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم  پر وحی لانے میں غلطی ہوئی ہے‘‘(معاذاللہ)انہی کفریہ عقائد کی بناء پر ان کی تکفیر نہایت ضروری ہے۔یہ لوگ ملّتِ اسلامیہ سے خارج ہیں اور مرتدین کے احکام ان پر لاگو ہوں گے۔(ماخوذاز’’ فتاوی رضویہ‘‘جدید،ج ۱۴،ص۱۲۸،رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

[3]     یہ فرقہ، مولوی اسماعیل دہلوی کے معتقدین ومتبعین کا ایک مخصوص ٹولہ ہے اس کا سنگ بنیاد سرسید احمد خان علی گڑھی نے رکھا تھااس کا مرکز’’ علی گڑھ کالج‘‘ قرارپایاموصوف کے معاونین میں سر آغاخان،خوا جہ الطاف حسین حالی،علامہ شبلی نعمانی اور مولاناسمیع اللہ خاں دہلوی وغیرہ حضرات تھے۔مذہبی معاملات میں ان کے مِشن کو مولوی چراغ علی ،رائٹ آنریبل،سید امیر علی چنسوری،وقارالملک (نواب مشتاق حسین )،محسن الملک (سید مہدی علی خاں )اور ڈپٹی نذیر احمد وغیرہ نے پروان چڑھانے میں کوئی کسرنہ چھوڑی ،بلکہ ہمہ وقت نیامذہب گھڑنے اور مقدس اسلام کو ذبح کرنے میں مصروف رہے ۔یہ فرقہ، عقیدۂ رسالت اور احادیث مطہرہ کے خلاف ایک چیلنج ہے۔قرآنی تعلیمات کے علمبردار ہونے کامدعی لیکن کلام الٰہی کے خلاف پراسرار سازش ہے، دعوٰی مسلمان ہونے کا ہے لیکن ان کے نظریات اسلا می تعلیمات کومسخ کرتے ہیں ، نیچری فرقے کے چند عقائد ملاحظہ فرمائیں ۔(i)قرآن کی کوئی آیت یا اس کا حکم کسی دوسری آیت سے منسوخ نہیں ۔(ii)اجماع وقیاس حجت شرعی نہیں ۔(iii)تقلید واجب نہیں۔(iv)شیطان یا ابلیس سے مراد کوئی وجود نہیں بلکہ انسان کے نفسِ امارہ یاقوتِ بہیمیہ کا نام ہے ۔(v)چونکہ خبرِ واحد صدق و کذب کا احتمال رکھتی ہے اس لئے اسلام، خبر احاد کی بناء کئے جانے والے اعتراضات کا جوابدہ نہیں ۔(vi)کفار کی وضع وقطع اختیار کرنا شرعاً ممنوع نہیں ۔(vii)معراج اور شقِ صدر کے واقعات خواب میں پیش آئے ۔(viii)حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام ،ملائکہ اور ابلیس کا جو قصہ قرآن میں ذکر ہو اوہ کسی واقعہ کی خبرنہیں بلکہ ایک تمثیل ہے۔(ix)معجزہ، نبوت کی دلیل نہیں ہوسکتا۔ (x)رؤیتِ باری تعالیٰ کسی طرح بھی ممکن نہیں ۔(xi)پرامیسٹری نوٹوں پر سود لینا جائز ہے۔ (xii)شہدا زندہ نہیں ہوتے۔(xiii)حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کا بن باپ کے پیدا ہونا کسی آیت سے ثابت نہیں ۔(xiv)چور کے لئے ہاتھ کاٹنے کی سزا جوقرآن میں بیان ہوئی، ضروری نہیں۔ (xv)قرآن میں ذکر کردہ جِنّات سے مراد صحرائی لوگ ہیں نہ کہ دیو ،بھوت وغیرہ( ملخص از برطانوی مظالم کی کہانی عبدالحکیم خاں اختر شاہجہانپوری کی زبانی،جنرل پرنٹرز،لاہور)

[4]     محمد بن عبدالوھاب نجدی کے ماننے والوں کو وھابی یا نجدی کہتے ہیں اس فرقہ کے لوگ، خیالاتِ باطلہ اور عقائدِ فاسدہ رکھتے ہیں ، ابن عبد الوھاب نجدی نے اہل سنت وجماعت سے قتل و قتال کو جائز قرار دیا ،ان کی عورتوں کو لونڈیاں بنانا بھی جائز کہا۔سلف صالحین کی شان میں گستاخی وبے ادبی کو اپنا وطیرۂ خاص بنایا ،تمام مسلمانانِ عالم کو مشرک قرار دیا اور ان سے ان کے اموال چھین لینا حلال اور جائز بلکہ واجب قراردیا،اسی طرح انبیاء کرام علیہم السلام کے بارے میں کہا کہ’’ وہ مر کرمٹی ہوگئے ‘ان کو کچھ خبر نہیں‘‘،’’نبی عَلَیْہِ السَّلَام کا نماز میں خیال آجائے تو نماز ٹوٹ جاتی ہے اور بیل گدھے کا آئے تو نہیں ٹوٹتی ‘‘۔’’شیطان کا علم‘ حضور عَلَیْہِ السَّلَام کے علم سے بڑھ کر ہے‘‘۔’’خدا جھوٹ بول سکتا ہے کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے ‘‘وغیرہ وغیرہ                   (ملخص از تاریخ نجد وحجاز از مفتی محمد عبدالقیوم قادری قدس سرہٗ،ضیاء القرآن پبلی کیشنز لاہور )

[5]    غیر مقلدیت بھی وہابیت کی ایک شاخ ہے چند عقائد کے علاوہ باقی تمام عقائد میں شریک ہیں اور ان حال کے، اشد دیوبندی کفروں میں بھی وہ یوں شریک ہیں کہ ان قائلوں کو کافر نہیں جانتے اور ان کی نسبت حکم ہے کہ جو ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر ہے، غیر مقلدین حضرات نے چاروں مذہبوں سے جدا تمام مسلمانوں سے الگ ایک نئی راہ نکالی ہے کہ تقلید کو حرام وبدعت کہتے ہیں اور آئمہ دین کو گالیاں دیتے ہیں لیکن حقیقتاًیہ تقلید سے خالی نہیں کیونکہ یہ آئمہ دین کی تقلید توکرتے نہیں مگر شیطان لعین کے ضرور مقلِّد ہیں اسی طرح یہ لوگ قیاس کے بھی منکر ہیں اور حکم شرعی کی روسے قیاس کا مطلقًا انکار کفر ہے ۔ 

(ملخص از بہار شریعت جہیز ایڈیشن،حصہ اول، ص۶۱، مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی )

[6]     اجماع کا لغوی معنی پختہ اور اتفاق ہے اصطلاحِ شرع میں اس کا معنی یہ ہے کہ ہرزمانے کے عادل ومجتہد علماء اہل سنت کا کسی حکم پر متفق ہوجا نا ،اجماع ’ضروریات دین‘‘ میں سے ہے اور اس پر عمل کرنا واجب ہے، اس کا منکرکافر ہے۔  ( ملخص از فتاوی رضویہ، جدید،کتاب السّیر،ج۱۴، ص ۲۸۸ رضا فاؤنڈیشن لاہو ر)       

[7]     قیاس کا لغوی معنی: اندازہ لگانا ہے اور اصطلاحِ شرع میں قیاس یہ ہے کہ کسی منصوص علیہ(جس کے بارے میں قرآن پاک یا حدیث شریف میں واضح حکم ہو )کے حکم کو اس معنٰی کی بنیاد پر جو اس حکم کے لیے علّت بنتا ہے غیر منصوص کے لئے ثابت کیا جائے۔مثلاً نص سے ثابت ہے کہ غلاموں کے لئے گھر میں آنے جانے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں کیونکہ اس میں حرج پیدا ہوتا ہے تو اس پر قیاس کرتے ہوئے بلّی کے جھوٹے کو ناپاک قرارنہیں دیا بلکہ مکروہ کہا کیونکہ اس کا بھی گھروں میں آنا جانا ہے ۔’’فتاوی رضویہ‘‘ میں ہے قیاس حجت شرعی ہے اور اس کا مطلقا ًانکار کفر ہے(ملخص از فتاوی رضویہ، جدید،کتاب السّیر ج۱۴،ص۲۹۲ رضا فاؤنڈیشن لاہور)

[8]     تقلید کی دو قسمیں ہیں  (i)تقلید محض  (ii)تقلید شخصی۔

(i)تقلید محض: (یعنی تقلیدمطلق)کو آئمہ کرام نے ضروریاتِ دین میں شمار فرمایا، (انظر فتاوی رضویہ، جدید،کتاب السّیر، ج۱۴، ص۲۹۰۔۲۹۱$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن