دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat Say Sawal Jawab | اعلٰی حضرت سے سوال جواب

book_icon
اعلٰی حضرت سے سوال جواب

سوا ل نمبر ۱۰۸:اور شامی میں عبارت ذیل درج ہے یانہیں ؟

            نقل عن بعض مشائخنا إنکارہ صریحاً حین حضروالموسم  ۵۵۱؁ منھم الشریف الغزنوي وذکر أنہ أفتٰی بعض المالکیۃ بعدم جوازذالک علٰی مذھب الفقھاء الأربعۃ ونقل إنکارذالک أیضاً عن جماعۃ من الحنفیۃ و الشافعیۃ والمالکیۃ حضر والموسم  ۵۵۱ یعنی’’ نقل کیا گیا کہ ہمارے بعض مشائخ نے، جن میں شریف غزنوی بھی ہیں ، اور بھی ایک جماعت علمائے حنفیہ شافعیہ ومالکیہ نے جب   ۵۵۱؁ ھ موسم حج میں یہ لوگ حاضر ہوئے تھے تو اہل حرمین کے اس فعل کو جس کابیان، نمبر ۱۰۷میں کیا گیا،صریحاً انکار کیا اور بعض علمائے مالکیہ نے تو اس مذکورہ بالافعل کوناجائز ہونے کا چاروں اماموں کے مذہب کے مطابق فتوٰی دیا‘‘۔

جواب : یہ اسی عبارت کاتتمہ ہے جس کے بعد شامی نے تمام علماء کے اجماع سے اس کارد کیا۔اور خود اس شامی وعماوی وغیرہ نے ان جماعتوں کی نسبت لکھا کہ تمام مسلمانوں نے بہتر سمجھا اور جمہور اہل ایمان نے مکہ معظمہ ومدینہ منورہ وبیت المقدس اور مصر و شام میں ان پر عمل کیا اور یہ کہ شاذونا در جس نے خلاف کیا، وہ اعتماد کے قابل نہیں ([1]) ۔

سوال نمبر ۱۰۹:’’تفسیر عزیزی‘‘ کوآپ جانتے ہیں یا نہیں ؟ اور یہ اہلسنّت وجماعت کی کتاب ہے یانہیں  ؟

جواب :دہلی کے ایک عالم زمانۂ حال کے تھے،یہ تفسیر ان کی تصنیف ہے،جسے آدھی چہارم بھی نہ لکھ پائے تھے کہ انتقال ہوگیا، نظرثانی تو دوسرا درجہ ہے اور اصل کلی، مطابق نمبر۲۵۔

سوال نمبر ۱۱۰:’’تفسیر عزیزی‘‘ میں عبارت ذیل ہے یانہیں ؟

             وخدائے تعالیٰ نچر نیست از آنچہ درزمانۂ آئندہ عمل خواہندکردو ازراہ بدعت یک یک جہت کعبہ تقسیم خود خوانہندکر د ۔

جواب :جہاں تک مجھے خیال ہے یہ عبارت اس طرح نہیں ہے بلکہ ایک اجمالی با ت کرکے لکھی ہے اور اس کی سند کسی سے نہ دی اور خود صاحب عزیزی نے تقریر ولیمہ میں تصریح کی ہے، جوکسی بات کویوں لکھے کہ ظاہر یہ ہے وہ بھی اس میں شک رکھتا ہے، اورخود ہی اس کاقائل نہیں ہے ۔دیکھو ’’زبدۃ النصائح ‘‘توجونرا اجمال بتائے وہ کیوں کر اس بات کا قائل ٹھہرسکتا ہے پھر تقسیم کے یہ معنٰی ہیں کہ ایک حصہ میں دوسرے کا حق نہ ہے ۔ دیکھو ’’ھدایہ‘‘ باب صفۃ الصلاۃ ([2]) اور جہات کعبہ کا یوں حصہ بانٹ ، بیشک ناجائز ہے۔ پھر’’ عزیزی‘‘ میں اس کے بعد یہ بھی ہے کہ اپنی اپنی جہت کو افضل بتاؤگے اور بے شک یہ بھی شرعاً پسند نہیں تو اعتراض ان جاہلوں پر ہے جو تقسیم اور تفضیل کے قائل ہوں ، نہ کہ اصل مصلّوں پر۔

سوال نمبر ۱۱۱:سب سے پہلے یہ رائے کس نے قائم کی کہ چاروں اماموں کے علاوہ اورکسی کی تقلید جائز نہیں  ؟

جواب :’’اشباہ‘‘([3])و تحریر الاصول وغیرہ کتب متعددہ میں اس پر اجماع نقل کیا اور اجماع میں یہ نہیں دیکھاجاتاکہ پہلے یہ رائے کس نے نکالی،کیوں نکالی نہ اس کی ہمیں تحقیق، نہ اس کی ہمیں حاجت۔

سوال نمبر ۱۱۲:جس شخص نے یہ رائے قائم کی، کس بنا پر قائم کی  ؟

جواب :جواب ابھی گزارش ہوا ۔

سوا ل نمبر ۱۱۳:اس شخص نے جس بنیاد پر یہ رائے قائم کی، وہ بنیاد صحیح ہے یا نہیں  ؟

جواب :ابھی گزرچکا ۔

سوا ل نمبر ۱۱۴:یہ رائے چاروں اماموں کے زمانہ میں قائم ہوئی یابعد میں ، اگربعد میں قائم ہوئی تو کس قدر بعدمیں  ؟

جواب:اس کی تاریخ میں نے معلوم نہ کی ،نہ اجماع میں ، دریافت تاریخ کی ضرورت ہے ۔

سوال نمبر ۱۱۵:جس شخص نے یہ رائے قائم کی ،اس کی تقلید جائز ہے یا نہیں ؟اگر جائز ہے تواس کی تقلید کرنے والے کس نام سے پکارے جاتے ہیں او ر خودوہ شخص کیا تھا، کس کا مقلّد تھا یا مجتہد؟

جواب :اجماع کی تقلید جائز ،بلکہ واجب ہے اس کے پیرواہلسنّت کہلاتے ہیں ، اجماع کسی خاص شخص کانام نہیں کہ اسے بتایا جائے کہ کس کا مقلّد تھا یامجتہد ۔

سوال نمبر ۱۱۶: ایسی کوئی آیت یاحدیث صحیح کسی معتبر کتاب ، حدیث کے حوالہ سے آپ بتاسکتے ہیں جس میں یہ مسئلہ ہوکہ غیر مقلّدین کے پیچھے حنفیّوں کی نماز جائز نہیں ؟

جواب :اس کی بحث ،حدیث وغیرہ سے، میں لکھ چکا ہوں ۔

سوال نمبر ۱۱۷:آپ مسئلہ ذیل جانتے ہیں یانہیں ؟

            من صلّی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعۃ۔   یعنی ’’فاسق و مبتدع کے پیچھے بھی نماز پڑھنے سے ثواب جماعت کاملتا ہے ‘‘۔

جواب:ہاں !فقہی کتابوں میں ایسا لکھا ہے اور کراہت سب مانتے ہیں یہاں تک کہ انہیں علماء نے صاف یہ بھی بتادیا ہے کہ جہاں فاسق امام ہو اس مسجد کو چھوڑ کردوسری مسجد میں نمازپڑھیِ یعنی جبکہ اس کے روکنے پر قدرت نہ ہو،جیسے کہ جمعہ میں ہے کہ صحیح مذہب میں جمعہ بھی ایک شہر میں کئی جگہ ہوسکتا ہے تو اس مسجد کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں جاسکتا ہے۔ دیکھو ’’فتح القدیر و درمختار‘‘([4]) ۔ تو غیر مقلّدین ان اقوال سے مغالطہ دے کر یہ چاہتے ہیں کہ اہلسنّت کی مسجدیں چھین لیں ان میں خود امامت کریں اور اہلسنّت بحکم علماء اپنی ان مساجد کو چھوڑ



[1]     ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب: في تکرار الجماعۃ و الاقتداء بالمخالف،ج۲،ص۴۹،دارالمعرفۃ،بیروت

[2]     الھدایۃ،کتاب االصلاۃ،باب صفۃ الصلاۃ،ج۱،ص۵۱،دار إحیاء التّراث العربي،بیروت

[3]     الأشباہ و النّظائر          

[4]     فتح القدیر،کتاب الصلاۃ،باب الإمامۃ،ج۱،ص۳۰۴،مکتبۂ رشیدیہ،سرکی روڈ،کوئٹہ               

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن