دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat Say Sawal Jawab | اعلٰی حضرت سے سوال جواب

book_icon
اعلٰی حضرت سے سوال جواب

ایک فرقہ اپنے راہ راست پرہونے کا دعوٰی رکھتاہے ۔ تواس کا جواب یہ ہے کہ کسی فرقے کے، مجرد ([1])ایسا دعوٰی کردینے سے اس فرقے کا راہ راست پر ہونا ثابت نہیں ہوسکتا بلکہ راہ راست پر ہونا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ صحیح صحیح حدیثیں ، جن کو امام بخاری و امام مسلم وغیرہ ہی نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے حالات، میں اپنی کتابوں میں جمع کیں ان پر پیش کئے جائیں،پھردیکھاجائے کہ ان حدیثوں کے مطابق اصول وفروع میں رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم وصحابہ کرام         رضی اﷲتعالٰی عنہم کا کون پیروہے اور کون نہیں ۔جوپیروہے، وہ حق ہے اور جوایسا نہیں ہے، وہ باطل ۔

جواب :یہ بات تو یقینا یوں نہیں ہے، اس میں سائل نے بڑی قطع و برید کی ہے ۔ اس کے متصل بلا فاصلہ اس سے قبل، کتاب میں ہے کہ آج اہل سنّت ان چار مذاہب ([2])، حنفی ،شافعی ،مالکی، حنبلی میں مجتمع ہیں جو اِن چارسے خارج ہے ، بدمذہب جہنمی ہے اور خود اتنے ٹکڑے میں ، جو ابھی سائل نے ذکرکیا ،تقلید صحابہ کاذکر موجود ہے نیز صحیح حدیثیں اور سیرت صحابہ اور اجما ع وقیاس و تقلید کی نسبت ہیں اور غیر مقلّدین اس کے منکر ،یوں بھی اہلسنّت سے خارج ہیں ۔

سوال نمبر ۶۳:مسجد عام مسلمانوں کے واسطے ہے یانہیں  ؟

جواب :نہیں ! کہ بچہ اور مجنون اور مجذوم اور برص اور بدبو کے زخم والے اور کچالہسن، پیاز کھانے والے اور مفسد([3])اور موذی یہ سب بھی مسلمانوں میں داخل ہیں اور شرع نے انہیں مسجد میں آنے کاحق نہ دیا بلکہ مسجد سے دور کرنے کاحکم دیا ۔

سوال نمبر ۶۴:مسجد میں عام مسلمان نماز اداکرسکتے ہیں یا نہیں  ؟

جواب :اس کاجواب ابھی بیان ہوچکاہے ۔

سوال نمبر ۶۵:مسجد واسطے عبادت عام کے ہیں یانہیں  ؟

جواب :جواب بشرح صدر۔

سوا ل نمبر ۶۶:ازروئے قرآن وحدیث ایسی کوئی مسجد ہے یانہیں جس میں صر ف ایک ہی فرقہ ومذہب کے مسلمان نماز پڑھ سکتے ہوں  ؟

جواب :اہلسنّت کی سب مسجدیں ایسی ہی ہیں جس میں ان کے غیروں ،مفسدوں ، موذیوں اور ایسے لوگوں کو،جن کے آنے سے مسجد کے نمازیوں کونفرت ہویافتنہ فساد اٹھے، آنے تک کی اجازت نہیں ، نماز پڑھنا تو بڑی بات ہے ۔

سوال نمبر ۶۷: ازروئے قرآن وحدیث ایسی کوئی مسجد ہے یانہیں جس میں کسی کو نماز پڑھنے او ر عبادت الٰہی بجالانے سے روک سکتے ہیں  ؟

جواب :جواب بار بار گزرا ۔

سوال نمبر ۶۸:عبارت ذیل قرآن مجید کی آیت ہے یا نہیں ؟

{ وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ} یعنی ’’اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو اﷲکی مسجدوں سے، یعنی اس بات سے کہ ان میں خدا کا ذکر کیا جائے ،منع کرے‘‘؟

جواب:سائل نے پوری آیت نقل نہ کی اور ترجمہ میں بھی مغالطہ دیا ہے، آیت میں اس کے بعد یہ فرمایا ہے :{ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَاؕ-اُولٰٓىٕكَ مَا كَانَ لَهُمْ اَنْ یَّدْخُلُوْهَاۤ اِلَّا خَآىٕفِیْنَ۬ؕ-}([4])اور اس کا ترجمہ یوں ہے کہ’’ اس سے بڑھ کر ظالم کون ؟جو خدا کی مسجد وں کو،ان میں خدا کا نام لئے جانے سے روک دے اور ان کے ویران کرنے میں کوشش کرے، ان لوگوں کو نہیں پہنچتا تھا کہ مسجدوں میں جائیں مگرڈرتے ہوئے‘‘سائل نے ترجمہ یہ کیا کہ’’ مسجدوں سے روکے‘‘ حالانکہ آیت میں یہ ارشاد ہوا کہ’’ مسجدوں کوروکے‘‘ ۔ کسی شخص کوروکنا اور بات ہے اور مسجدوں کو یادِخدا سے روک دینا اور بات ۔ اگر بعض اشخاص کسی وجۂ شرعی کے سبب مسجدوں سے روکے گئے اور صدہانماز ی ان میں نماز پڑھ رہے ہیں تو یہاں ان شخصوں کاروکنا ہوا، مسجدوں کا روکنا نہ ہوا، جس کا اس آیت میں ذکر ہے کہ مسجدوں میں تویاد خدا ہورہی ہے، مسجدوں کاروکنا اس وقت ہوکہ کسی کوان میں عبادت نہ کرنے دیں ۔’’مسجدوں کی ویرانی میں کوشش کرنے والے‘‘ وہی لوگ ہیں جواپنی مسجد ہوتے ہوئے دوسروں کی مسجد پر قبضہ چاہیں اور فتنہ اٹھائیں کہ اس کے انجام میں جوفریق قید میں پہنچے گا اس کی مسجد ویران ہوگی۔ ہر فریق اپنی اپنی مسجدمیں نماز پڑھا کرتا توسب مسجدیں امن وامان سے آباد رہتیں ۔

سوال نمبر ۶۹:’’ہدایہ‘‘ کوآپ مانتے ہیں یا نہیں اور یہ آپ کی کتاب ہے یا نہیں  ؟

جواب :ہے ۔

سوال نمبر ۷۰:ہدایہ میں عبارت ذیل درج ہے یانہیں ؟

             لأن المسجد مالا یکون کأحد فیہ حق المنع ۔یعنی ’’مسجد ایک ایسی جگہ ہے جس میں کسی کو عبادت الٰہی سے روکنے کا حق نہیں ‘‘ ؟

جواب :یہاں بھی سائل نے پوری بات ذکرنہ کی ۔یہاں اس کاذکر ہے کہ آدمی اپنے گھر کے وسط کومسجد کرے اور چاروں طرف اپنی مِلک رکھے جس کے سبب اسے ممانعت عام کا اختیار



[1]     اکیلا

[2]     طحطاوي

[3]     فسادکرنے والے، پ ۱، البقرۃ :۱۱۴

[4]    پ ۱، البقرۃ :۱۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن