دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat Say Sawal Jawab | اعلٰی حضرت سے سوال جواب

book_icon
اعلٰی حضرت سے سوال جواب

عقائد سے تسلیمِ اجماع وقیاس وتقلید بھی تھی،غیر مقلّدوں نے انہیں نہ پکڑا،یک لخت چھوڑا۔

سوال نمبر ۵۴:’’غنیۃ الطالبین‘‘کو آپ جانتے ہیں یانہیں اور یہ کتاب ،حضرت پیران پیریعنی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اﷲعلیہ کی تصنیف ہے یا نہیں  ؟

جواب:اس کتاب کی تصنیف حضور پرنور رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   سے ہونے میں شبہ ہے۔ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ یہ، ہرگز ثابت نہیں ۔

سوال نمبر ۵۵:’’غنیۃ الطالبین‘‘ میں اہلسنّت وجماعت کی یہ تعریف لکھی ہے یانہیں ؟فعلی المومن اتباع السنۃ و الجماعۃ فالسنۃ ماسنہ      رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وجماعۃ ما اتفق علیہ أصحاب رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یعنی ’’ہر مسلمان پر لازم ہے کہ سنّت وجماعت کی پیروی کرے۔سنت سے مراد طریقۂ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ہے اور جماعت سے مراد وہ طریقہ ہے جس پرکُل صحابۂ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم متفق ہوں ‘‘ ؟

جواب:یہ عبارت بھی اس وقت مظہرکویاد نہیں اور اس قدر سے غیر مقلّدین کا اہلسنّت سے نہ ہونا ثابت ہے کہ اس میں تقلیدِ جماعت لازم،اجماعِ صحابہ کوحجت ([1])

ماننالازم ،غیر مقلّدین ان دونوں باتوں کے منکر ہیں ، یوں کہ وہ قرآن و حدیث کے سوا کسی کی سند مانتے ہی نہیں ۔

سوال نمبر ۵۶:مذہب کے حق ہونے کی کوئی شناخت ہے یانہیں ؟

جواب : ہے ۔

سوال نمبر ۵۷:اگر مذہب کے حق ہونے کی شناخت ہے توکیاہے  ؟

جواب :سواداعظم مسلمین کی مطابقت ، جس کابیان اوپر گزرا ۔

سوال نمبر ۵۸:مذہب کے حق ہونے کی یہ بھی کوئی شناخت ہے یانہیں کہ ایک زمانہ میں ایک ملک کے باشندگان اور اس ملک کی سلطنت کا،وہ مذہب ہویا وہ مذہب رہاہو  ؟

جواب :جس ملک کے لوگ اہل سنّت ہوں اور قدیم سے اس میں ایک عقیدہ رہاہواور اب لوگ اس کی مخالفت کریں اور خصوصاً جبکہ وہ مخالفت، سلطنت اسلام جانے کے بعد ہو تویہ ضروردلیل ہے کہ یہ نئ مخالفت، باطل ہے اور مذہب حق وہی تھا۔جو قدیم سے چلاآتا تھا رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ہمیں باطل مذہب والوں کی یہی پہچان بتائی کہ’’یأتونکم من الأحادیث بما لم تسمعوا أنتم ولآ اٰبائکم‘‘([2])’’وہ باتیں تمہارے پاس لائیں گے جونہ تم نے سُنیں اور نہ تمہارے باپ دادا نے‘‘ اور فرمادیا کہ’’ فإیاکم و إیاھم لا یضلّونکم ولا یفتنونکم۔([3]) ’’ ان سے دور بھاگو!انھیں اپنے سے دور کرو! کہیں وہ تمہیں بہکانہ دیں کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ‘‘۔ دیکھو’’ صحیح مسلم‘‘ یہ حدیث بھی حکم فرمارہی ہے کہ اہلسنّت، غیرمقلّدوں سے دور رہیں ، ان کے مجمع میں خودنہ جائیں ، اپنی مسجدوں میں انہیں نہ آنے دیں کہ فتنے نہ اٹھیں ،عوام خراب نہ ہوں ۔

سوال نمبر ۵۹:’’مشکوٰۃ شریف‘‘ کو آپ جانتے ہیں یا نہیں ؟اور یہ، اہلسنّت وجماعت کی حدیث کی کتاب، ہے یانہیں ؟

جواب :ہے ۔

سوال نمبر ۶۰:’’مشکوٰۃ شریف‘‘ میں ایک حدیث ہے، مذہب حق کی شناخت کے بیان میں ، یہ ہے یانہیں ؟ کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا :’’ما أنا علیہ و أصحابی‘‘یعنی’’ حق مذہب وہ طریقہ ہے جومیرااور میرے  کل اصحاب کا طریقہ ہے‘‘ ؟

جواب :ہے([4])اور اس کی پہچان کی روسے بھی غیر مقلّدین، اہل حق سے نہیں ۔

کہ اجماع وقیاس وتقلید کا اثبات جوطریقہ صحابہ کاتھا، یہ اس سے منکر ہیں ۔

سوال نمبر ۶۱:’’طحطاوی‘‘ کو آپ جانتے ہیں یانہیں ؟اور یہ آپ کی کتاب ہے یانہیں ؟

جواب :ہے۔ مطابق نمبر ۲۵۔

سوال نمبر ۶۲:’’طحطاوی‘‘ میں یہ عبارت ذیل، دربارئہ شناخت حقیقت مذہب کے درج ہے یانہیں ؟ فان قلت: ماوقومک علی أنک علی صراط مستقیم وکل واحدمن ھٰذہ الفرق یدعي أنہ علیہ، قلت: لیس ذالک بالإ دعاء بل بالنّقل عن جھابذۃ الصحابۃ وعلماء أھل الحدیث الذین جمعوا صحاح الأ حادیث فی أمور رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم وأحوالہ وأقوالہ وحرکاتہ وسکناتہ وأحوال أصحابہ والذین اتبعوھم باحسان، مثل الإمام البخاري ومسلم وغیر ھما من الثّقات المشھور ین الذین اتفق أھل المشرق والمغرب علی صحۃ مارووہ فی کتبھم من أمورالنبی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم واصحابہٖ (إلی آخرہ) یعنی ’’اگر تویہ سوال کرے کہ تویہ کیوں کر جان سکتاہے کہ راہ راست پر توہی ہے،حالانکہ ہر



=یعنی’’اہل سنت وجماعت وہ لوگ ہیں جو عقائد واعمال میں قرآن وسنت کی پیروی کرتے ہیں اور انہی عقائد واعمال پر تمام صحابہ وتابعین کا بھی عمل رہا ۔(حجۃ اللّٰہ البالغۃ حصہ اول، باب الاعتصام بالکتاب و السنۃ، ص۱۷۱، مکتبہ نور محمدکتب خانہ کراچی )

[1]              دلیل

[2]               الصحیح لمسلم ،باب النھی عن الروایۃعن الضعفاء والاحتیاط فی تَحَمّلھا،رقم الحدیث۷،ص۹،دار ابن حزم، بیروت۔          

[3]               الصحیح لمسلم،باب النھی عن الروایۃ عن الضعفاء والاحتیاط فی تحملھا،رقم الحدیث ۷،ص۹،دارابن حزم، بیروت۔                      

[4]     مشکٰوۃ المصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی ص۳۰، قدیمی کتب خانہ کراچی ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن