30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رجوع کاحکم دیا اور قیاس آئمہ کو ثابت کیا ہے۔دیکھو ’’معالم التنزیل([1])‘‘وغیرہ ۔ غیرمقلّدین اس قانون تابع کی طرف رجوع کے منکر ہوکر خاص، حکم قانون اصلی کے منکر ہوبیٹھے ۔
سوال نمبر ۳۷:مسلمان کی کیا تعریف ہے اورمسلمان کس کوکہتے ہیں ؟
جواب :جو تمام ضروریات دین کو مانتاہو اور کوئی علامت، تکذیب کی نہ رکھتا ہو، دیکھو ’’مواقف شرح‘‘([2])۔
سوال نمبر ۳۸:یہ بات ٹھیک ہے یا نہیں کہ جو شخص لا إلٰہ إلا اﷲمحمد رسول اﷲکااقرار کرے او ر صدق دل سے اس پر اعتقادرکھے وہ مسلمان ہے ؟
جواب:ہاں ! صدق دل سے مانے تو ضرور مسلمان ہے اور وہ یوں ہی ہوگا کہ ضروریات دین سے کسی چیز کا انکارنہ کرے ورنہ نری کلمہ گوئی کافی نہیں ۔
سوا ل نمبر ۳۹:مسئلہ نمبر ۳۸، حدیث شریف کا مسئلہ ہے یا نہیں ؟
جواب :حدیث شریف میں سارا کلمہ اور لَااِلٰہَ اِلاّ اﷲدونوں آئے ہیں اور مراد وہی ہے جو اس سے پہلے نمبر میں گزری۔
سوال نمبر ۴۰:حدیث ذیل صحیح بخاری و صحیح مسلم کی حدیث ہے یانہیں ۔ ’’مامن أحدٍ شھد أن لا اِلٰہَ اِلا اﷲوأن محمد رسول اﷲصدقا من قلبہٖ إلا حرّمہ اﷲعلی الناریعنی محمدرسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا جوشخص لااِلٰہ إلا اﷲمحمد رسول اﷲکااقرار کرے اور صدق دل سے اس پر اعتقاد رکھے، اﷲتعالٰی اس کو دوزخ کی آگ پر حرام کردے گا۔
جواب :ہے([3]) اور ’’صدقا من قلبہ‘‘ اس لئے فرمایا ،نری کلمہ گوئی مسلمان ہونے کوکافی نہیں ۔
سوال نمبر ۴۱:جو شحص مسئلہ ۳۸ پر ثابت قد م رہے ،چاہے اس کے دیگر افعال کیسے ہی ہوں وہ مسلمان ہے یانہیں ؟
جواب :جواب اوپر کے انہیں نمبروں میں گزراہے۔
سوال نمبر ۴۲:ابوداؤد صحاح ستہ میں سے ہے یا نہیں ؟
جواب :ہے([4])۔
سوال نمبر ۴۳:صحاح ستّہ، اہلسنّت وجماعت کی کتابوں میں سے ہیں یانہیں ؟
جواب :اہل سنت کی کتب حدیث میں سے صحاح ستہ بھی ہیں ۔
سوال نمبر ۴۴:حدیث ذیل ’’سنن ابوداؤد‘‘ میں ہے یا نہیں ؟
ثلٰثٌ من أصل الإیمان الکف عمن قال لااِلٰہَ اِلاّ اﷲولا تکفر وہ بذنب ولا تخرجوہ من الإسلام بعملیعنی رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم نے فرمایا،تین باتیں ایمان کی جڑ ہیں ۔جن میں ایک بات یہ ہے کہ جو شخص لاإلٰہ إلااﷲمحمد رسول اﷲپڑھ لے ،اس کے بارے میں روکو زبان کو ،اس کو نہ تو اس کے کسی گناہ کی وجہ سے کافر کہو، نہ اس کو کسی فعل کی وجہ سے اسلام سے خارج کرو۔
جواب :یہ انہیں حدیثوں میں سے ہے([5]) جن کابیان دوتین نمبر اوپرہوچکا کہ یہاں فقط لاإِلٰہ إِلااﷲمحمد رسول اﷲ کاہی ذکر نہیں ، اور مراد وہی تصدیق جمیع ضروریات دین ہے ۔
سوال نمبر ۴۵:دینِ اسلا م، رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے وقت میں مکمل ہوچکاتھا یانہیں ؟
جواب :بے شک، اوریوں ہی ہواکہ کچھ احکام قرآن وحدیث میں مذکور ہوئے باقی نہیں ۔حق تعالیٰ نے راہِ اجتہاد کھولی اور مجتہدین پیدا کئے اور ان کا اِتباع فرض کیا۔ اگر یہ نہ ہوتا تو لاکھوں احکام سے قرآن وحدیث خالی رہتے اوردین نامکمل ٹھہرتا۔
سوال نمبر ۴۶:آیتِ کریمہ :{ اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ }سب کے پیچھے نازل ہوئی یا نہیں ۔یعنی اس آیت کے بعد بھی کوئی نیاحکم نازل ہوایا نہیں ؟
جواب :یہ آیت سب کے بعد نازل نہ ہوئی ۔ اس کے بعد اور احکام بھی اُترے جیسے آیت ربا ،آیت دین ، آیت میراث اور شاید کوئی اور ہے([6]) اس وقت میری یاد میں نہیں ۔دیکھو تفسیر اتقان، صحیح بخاری ، صحیح مسلم([7])وغیرہ ۔
سوال نمبر ۴۷:حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم پر پیغمبری ختم ہوگئی یا نہیں ؟ اور اﷲتعالٰی نے محمد رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو خاتم النبیین فرمایا ہے یانہیں
[1] تفسیر البغوي المسمّی ’’معالم التنزیل‘‘ پ۵،النساء:۸۳،ج۱،ص۳۶۳،دارالکتب العلمیۃ ،بیروت
[2] شرح المواقف،
[3] صحیح البخاري،کتاب العلم،باب من خص بالعلم ألخ،رقم الحدیث۱۲۸،الجلدالأول ص۶۷،دارالکتب العلمیۃبیروت ، قد وجدنا فی البخاری بلفظ ’’ویشھد‘‘
[4] صحاح ستہ سے مراد حدیث کی چھ صحیح ترین کتب ہیں جن کے نام یہ ہیں ۔(i)بخاری شریف ازابوعبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری ،(ii)مسلم شریف ازابوالحسین امام مسلم بن الحجاج القشیری(iii)ترمذی شریف ازابو عیسٰی محمد بن عیسٰی ترمذی(iv)نسائی شریف از ابو عبدالرَّحْمٰن احمد بن شعیب نسائی(v)ابوداؤد شریف از سلیمان بن اشعث سبحستانی (vi)ابن ماجہ شریف $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع