30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب :نمبر ۵۵میں اس کا جواب آگیا ۔
سوال نمبر ۵۷:قابل ِ عمل مسئلہ ،مفتیٰ بِہا([1])ہوتا ہے کہ غیر مفتیٰ بہا ؟
جواب :مفتیٰ بِہا،دیکھو ’’درمختار‘‘([2]) ۔
سوالاتِ جرح و جوابات
ازحضور پُرنوراعلیٰ حضرت قبلہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
سوال نمبر ۱ :علم دین میں کون کون سی کتابیں ہیں ؟
جواب :ہزارہا کتابیں ہیں ۔
سوال نمبر ۲ :آپ نے علم دین کی کون کون سی کتابیں در س کی ہیں ؟
جواب :تمام درس نظامی([3]) ۔
سوال نمبر ۳ :قرآن مجید وحدیث شریف بھی علوم دین کی کتابوں میں داخل ہیں یا نہیں ؟
جواب :ہیں ۔
سوال نمبر ۴ :حدیث شریف میں کون کون سی کتابیں ہیں ؟
جواب :بے شمار کتابیں ہیں ۔
سوال نمبر ۵ :آپ نے قرآن مجید درس کیا ہے یانہیں ؟
جواب:ہاں ! کیا ہے و الحمد اﷲ۔
سوال نمبر ۶:آپ نے حدیث شریف کی کتابوں میں کون کون سی کتابیں درس کی ہیں ؟
جواب :مسند امام اعظم و مؤطا امام محمد وکتاب ا لآثار امام محمد وکتاب الخراج امام ابو یوسف وکتاب الحج امام محمد و شرح معانی ا لآثار ،امام طحاوی و مؤطا امام مالک و مسند امام شافعی ومسند امام احمد وسنن دارمی و بخاری و مسلم وابوداوُد و ترمذی و نسائی و ابن ماجہ و خصائص نسائی ومنتقٰی ابن الجارود وعلل متناہیہ ومشکٰوۃ، جامع کبیر وجامع صغیر وذیل جامع صغیر و منتقٰی ابن تیمیہ و بلوغ المرام وعمل الیوم و اللیلۃ ابن السُنی و کتاب التر غیب و خصائص کبرٰی وکتاب الفرح بعد الشدۃ و کتاب الاسماء و الصفات وغیرہ، پچاس سے زائد کتبِ حدیث، میرے درس و تدریس و مطالعہ میں رہیں ۔
سوال نمبر ۷:آپ قرآن مجید و حدیث شریف سے پوری طرح سے واقفیت رکھتے ہیں یا نہیں ؟
جواب :لفظی ترجمہ ،بالائی مطلب ، غیر اجتہادی احکام، ہر خاص و عام اپنی استعداد کے لائق سمجھتا ہے،احکامِ اجتہادیہ سمجھنے پر مجتہد کے سوا کوئی قادر نہیں ۔
سوال نمبر۸:مسلمانوں کے یہاں مذہبی کتابوں میں قرآن مجید سب سے اول درجہ کی کتاب ہے یا نہیں ؟
جواب :ہے ۔
سوال نمبر ۹:مسلمانوں کے یہاں قرآن مجید کے علاوہ دینی کتابوں میں سب سے اول درجہ کی کتاب، حدیث کی کتاب ہے یانہیں ؟
جواب:متبرک کے اعتبار سے ایسا ہی ہے اور تحصیل علم کی نظر سے اول درجہ، کتب عقائدہیں ،پھر کتب فقہ،لہٰذا علماء نے فرمایا ہے کہ عام مسلمانوں کو فقہ کے بعد حدیث کی حاجت نہیں ۔ ’’حدیقہ ندیہ‘‘ علامہ عبد الغنی نابلسی جلد اول([4])۔
سوال نمبر ۱۰:مسلمانوں کے یہاں حدیث کی کتابوں میں درجہ کی ترتیب یعنی یہ کہ حدیث کی کتابوں میں کون اول درجہ کی کتاب ہے ۔ کون دوم درجہ کی،کون سوم درجہ کی، وعلٰی ھذا لقیاس؟
جواب :کوئی ترتیب صحابہ و تابعین کے یہاں نہ تھی،نہ اس وقت تک یہ کتابیں تصنیف ہوئی تھیں ، تصنیف کے بعد بعض لوگوں نے اپنے خیال کے مطابق مختلف ترتیبیں ٹھہرالیں جو محققین کو تسلیم نہیں۔دیکھو ’’فتح القدیرشرح ھدایہ ‘‘([5])وغیرہ۔
سوال نمبر ۱۱:مسلمانوں کے یہاں حدیث کی کتابوں میں او ل درجہ کی کتاب کون ہے۔ پھر کون ،پھر کون ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع