30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سوال نمبر ۹ ۴:مسجد جامع میں امام و خطیب کے رہتے ہوئے دوسرے کو امامت و خطابت کا حق حاصل ہے یا نہیں ؟
جواب :نہیں ۔بلکہ اس کی بغیراجازت کے خطبہ پڑھے یا امامت کرے تو نماز ہی نہ ہوگی۔ دیکھو عالمگیری وردالمحتار وفتاوٰی سراجیہ([1]) وغیرہ ۔
سوال نمبر ۵۰ :قولہ تعالی:{ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ-فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیْءٍ فَرُدُّوْهُ اِلَى اللّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ}([2])سے اجماع وقیاس کا ثبوت ہے یا اس کارد ؟
جواب :ثبوت ہے۔ دیکھو’’ تفسیر کبیر‘([3])امام رازی وغیرہ ۔
سوال نمبر ۵۱:اس آیت میں ’’اُولِی الْاَمْرِ‘‘سے کیامراد ہے اور ’’ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ ‘‘ کے مخاطب کو ن لوگ ہیں ؟
جواب :مجتہدین ۔ دیکھو ’’تفسیر کبیر‘‘([4]) ۔
سوال نمبر ۵۲ :’’اُولِی الْاَمْرِ‘‘ کے اندروہ مفسرین ومحدثین جو رتبۂ اجتہاد تک نہیں پہنچے ہیں وہ بھی داخل ہیں یانہیں؟ان کی بھی اطاعت و تقلید واجب ہے کہ نہیں ؟
جواب :نہیں ۔دیکھو’’ تفسیر کبیر‘‘([5]) ۔
سوال نمبر ۳ ۵:پھرایسے حضرات کس حکم میں داخل ہیں ؟
جواب :اُن پر بھی تقلید واجب ہے ۔ دیکھو تفسیر کبیر([6])اور مسلّم الثّبوت اور فصول البدائع وغیرہ۔
سوال نمبر ۵۴:ان سے نزاع، صرف آمین بالجہر ورفع یدین پر ہے یاکیا ؟
جواب :غیر مقلّدوں سے اصل نزاع اس پر ہے کہ وہ تقلید کے منکر ہیں ،قیاس کے منکر ہیں ، مقلّدین کو مشرک کہتے ہیں انبیاء و اولیاء کی جناب میں گستاخیاں کرتے ہیں ۔ یہ آمین بالجہر([7])و رفع یدین([8]) کرناان کابھی، کسی امام کی تقلید سے نہیں کہ یہ تو تقلید کے قائل نہیں ۔
سوال نمبر ۵۵:کیا شیعہ کے پیچھے نماز جائز ہے کہ نہیں ؟
جواب:شیعہ میں جوصرف تفضیلی ہے کہ سب صحابہ کو اچھا جانتاہے ۔ اہلسنّت سے فقط اتنی مخالفت رکھتا ہے کہ مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو شیخین رضی اﷲتعالٰی عنہما سے افضل جانتا ہے ۔اس کے پیچھے نماز ’’سخت مکروہ‘‘ ہے ۔ دیکھو ’’ارکان اربعہ‘‘ ۔ اور جوتبرّائی([9]) ہے ، اس کے پیچھے نماز بحکم فقہائے کرام ’’محض باطل‘‘ ہے ۔ دیکھو خلاصہ، عالمگیری ([10])وغیرہ اور جو ضروریات دین سے کسی بات کامنکر ہے وہ کسی کے نزدیک ’’مسلمان نہیں ‘‘ ۔ اس کے پیچھے نماز بالیقین سب کے نزدیک ’’باطل‘‘ ہوگی۔
سوال نمبر ۵۶:اور ہر شیعہ کے پیچھے جائز ہے کہ تفریق ہے اور جائز بلا کراہت ہے یا یہ کراہت تحریمی ؟
[1] ۱د۔ الفتاوی العالمکیریۃ،کتاب الصلاۃ،الباب الخامس في الإمامۃ،الفصل الثاني في بیان من ھو أحق بالإمامۃ،ج۱،ص۸۴، المکتبۃ الرشیدیۃ،کوئٹہ۔
[2] اے ایمان والو! حکم مانو اللہ کا اورحکم مانو رسول کا اوران کا جو تم میں حکومت والے ہیں پھر اگرتم میں کسی بات کا جھگڑا اٹھے تو اسے اللہ اور رسول کے حضور رجوع کرو (پ۵،النساء:۵۹)
[3] التفسیر الکبیر للإمام الرازي، پ۵، النساء:۵۹،ج۴،ص۱۱۲،دار إحیاء التراث العربي،بیروت
[4] التفسیر الکبیر، پ ۵، النساء:۵۹،ج۴،ص۱۱۳،دارإحیاء التراث العربي،بیروت
[5] التفسیر الکبیر،پ۵،النساء:۵۹،ج۴،ص ۱۱۷،دارإحیاء التراث العربي،بیروت
[6] التفسیر الکبیر،پ۵،النساء:۵۹،ج۴،ص ۱۱۷،دارإحیاء التراث العربي،بیروت
[7] بلند آوا زسے آمین کہنا۔احناف کے نزدیک ہر نمازی خواہ امام ہو یا مقتدی یا اکیلا اور نماز جہری ہو یاسرّی آمین آہستہ کہے مگر غیر مقلدوہابیوں کے نزدیک جہری نماز میں امام ومقتدی بلندآوازسے آمین کہیں ۔آہستہ آمین کہناحکمِ خدا و رسول( عزوجل صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ) کے موافق ہے چیخ سے آمین کہناقرآن کریم کے بھی خلاف ہے اورسنت کے بھی مخالف ہے۔رب تعالیٰ فرماتاہے ’’ اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةًؕ- ‘‘ ترجمۂ کنزالایمان :’’اپنے رب س
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع