دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat رحمۃ اللہ علیہ Ki Infiradi Koshishain | اعلٰحضرت (رحمۃ اللہ علیہ) کی انفرادی کوششیں

book_icon
اعلٰحضرت (رحمۃ اللہ علیہ) کی انفرادی کوششیں

عمامے اور بدن پر سنّت کے مطابق سفید لباس تھے ۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ جب معلومات کیں تو پتا چلا کہ سبزسبز عمامہ دعوتِ اسلامی والے سجاتے ہیں اور ان کے امیر ، شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری دامت برکاتہم العالیہ ہیں ۔ پھر مجھے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ  ’’ تذکرۂ امام احمدرضا ‘‘  پڑھنے کا موقع ملا۔ دل تو پہلے ہی مطمئن تھا ، امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی  اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت سے محبت دیکھ کر میں اور بھی متأثر ہوا اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے ہاتھوں بیعت ہوکر عطّاری بن گیا ۔ اب الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہونے کی سعادت پارہا ہوں اور میں سبزسبز عمامہ سجانے اور سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف سجانے کی بھی نیّت کرتا ہوں ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

                                                                                                                                                اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                             صلَّی اللہ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوت ِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اِسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

 صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا

سیدھا راستہ مل گیا

          حیدر آباد (باب الاسلام سندھ ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 1990ء کی بات ہے ، بدعقیدگی نے ہمارے خاندان میں اپنے پنجے گاڑ رکھے تھے۔ میں خُود تذبذب کا شکار تھا کہ کون سا گروہ سیدھے راستے پر ہے ۔ایک رات میں نے سخت پریشانی کے عالم میں یہ دعاکی: ’’  یااللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے صحیح عقیدے اپنانے کی توفیق عطا فرما۔  ‘‘  اس کے بعد میں سوگیا ۔ سرکی آنکھیں تو کیا بند ہوئیں میرے دل کی آنکھیں کھل گئیں مجھے اپنے شہد سے میٹھے میٹھے آقا مکی مدنی مصطفٰے صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وسلم کا دیدار نصیب ہوگیا ۔ قریب ہی نورانی چہرے والے2بزرگ بھی موجود تھے ۔ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کر کے کچھ یوں ارشاد فرمایا:  ’’ یہ احمدرضا ہیں، ان کے مسلک کو اپنا لو۔‘‘  پھر دوسری ہستی کے بارے میں کچھ اس طرح فرمایا: ’’ یہ الیاس قادری ہیں ، ان سے مُرید ہوجاؤ۔ ‘‘  جب میں بیدار ہوا تو اپنی خوش بختی پر پھولے نہ سماتا تھا ۔ الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس دن سے میں نے اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کا دامن مضبوطی سے تھام لیا اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے آج میرا پُورا خاندان سُنّی ہوچکا ہے اور ہمارے گھر میں اسلامی بہنوں کا مدرسۃ المدینہ  (بالغات)   بھی لگتا ہے ۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                               صلَّی اللہ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن