دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aala Hazrat رحمۃ اللہ علیہ Ki Infiradi Koshishain | اعلٰحضرت (رحمۃ اللہ علیہ) کی انفرادی کوششیں

book_icon
اعلٰحضرت (رحمۃ اللہ علیہ) کی انفرادی کوششیں

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                                               صلَّی اللہ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 (14)    شرعی غلطی کرنے والے پر انفرادی کوشش

           خلیفہ اعلیٰ حضرت ، حضرت مولانا سید ایوب علی صاحب علیہ رحمۃاللہ الواہب کا بیان ہے:  ’’ ایک روز ایک صاحب کسی غیر مسلم کو اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّتکی بارگاہ میں لے کر آئے اور عرض کی: ’’  یہ مسلمان ہونا چاہتا ہے ۔ ‘‘  فرمایا : ’’  کلمہ پڑھوا دیا ہے؟  عرض کی: ’’  ابھی نہیں پڑ ھوایا ۔ ‘‘ یہ سن کر مجددِدین وملت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن  نے بلا تاخیر و تساہل فوراََاس غیر مسلم کو کہا:  ’’ پڑھو !  ’’  لَا اِلٰہ اَلَّا اللہ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ  ‘‘  اب کہو! ’’  میں اس پر ایمان لایا، میرا دین مسلمانوں کا دین ہے۔ ایک خدا کے سوائے سب معبود جھوٹے ہیں ۔اللہکے سوا کسی کی پوجا نہیں ہے۔ زندہ کرنے والا ایک اللہہے، مارنے والا ایک  اللہ ہے، پانی برسانے والا ایک  اللہ ہے، روزی دینے والا ایک اللہ ہے، سچا دین  ’’ اسلام  ‘‘ ہے ، باقی سب دین جھوٹے ہیں۔ ‘‘ اس کے بعد قینچی منگواکر اسکے بالوں کی چوٹی کاٹی اور کٹورے میں پانی منگوا کر تھوڑا سا خود پیا باقی اسے دیا اور اس سے جو بچا، وہ حاضرین مسلمانوں نے تھوڑا تھوڑا پیا۔ اس خوش قسمت نومسلم کا اسلامی نام ’’  عبداللہ ‘‘  رکھا گیا۔پھرجو صاحب اسے لے کر آئے تھے ان سے فرمایا: ’’ جس وقت کوئی اسلام میں آنے کو کہے، فوراً کلمہ پڑھادینا چاہیے کہ اگر کچھ بھی دیر کی تو گویا اتنی دیر اس کے کفر پر رہنے کی معاذ اللہ رضا مندی ہے۔ آپ کوچاہئے تھا کہ اسے فوراً کلمہ پڑھا دیتے پھر یہاں لاتے یا اور کہیں لے جاتے۔ ‘‘  یہ سن کراس نے دست بستہ عرض کی: ’’  حضور ! مجھے یہ بات معلوم نہ تھی میں اپنی اس غلطی پر نادم ہوکر سچے دل سے توبہ کرتا ہوں ۔ ‘‘  فرمایا : ’’  اللہ کریم معاف فرمانے  والا ہے، آپ کلمہ پڑھ لیجئے۔ ‘‘  اس نے فوراَکلمہ پڑھا اور سلام ودست بوسی کے بعد واپس چلاگیا۔ ( حیاتِ اعلیٰ حضرت ، ج۱، ص ۲۸۶)  

وہ توحید و رسالت کے معانی جس نے سمجھائے             حصارِ دین وملت، ہادیٔ راہِ ہُدی تم ہو

شریعت میں امامت کا رہا سہرا تمہارے سر                    جو ہے اہلِ طریقت کے لئے قبلہ نما تم ہو

وہ جس کے زہد وتقوٰی کو سراہا شان والوں نے              کہا یوں پیشواؤں نے ہمارے پیشوا تم ہو

مَدَنی پھول

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے ہمیں یہ مَدَنی پھول ملا کہ جب بھی کوئی غیر مسلم مسلمان ہونا چاہے تو اسے فوراََ کلمہ پڑھا دینا چاہئے، اس کے بعدمزید احکام سکھانے کے لئے کسی عالمِ دین کے پاس لے جاناچاہئے ۔خدائے بزرگ وبرتر کا کروڑہا کروڑ احسان کہ اس خدائے حنان و منان نے ہمیں مسلمان بنایا اور پیارے حبیب مدینے والے مصطفیٰ صلی اللہ تعالٰی علیہ و آلہ وسلم کی امت میں پیدا فرمایا۔ اللہ تبارک و تعالٰی ہمیں تادمِ آخر دینِ اِسلام پر ثابت قدم رکھے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اعلٰی حضرت  پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو۔

                                                                                                                                                اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                                               صلَّی اللہ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 (15)   پہلی صف میں نماز اداکرنے کے متعلق انفرادی کوشش

           ایک مرتبہ جب نماز مغرب کی جماعت قائم ہوئی توحاجی محمد شاہ خان صاحب قادری رضوی نے صفِ اوّل میں شامل ہونے کی غرض سے شمالی فصیل پر کھڑے ہو کر نماز ادا کی ۔ اعلیٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّتنے ان کو دیکھ لیا تھا نماز کے بعد اپنے پاس بلا کر ارشاد فرمایا: ’’ خان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن