دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Qayamat | آئینہ قیامت

book_icon
آئینہ قیامت

کامیاب طالب العلم کون ؟ وغیرھم موضوعات کا بیان ہے ۔ (کل صفحات: تقریباً 63)

(۱۷)  ٹی وی اور مُووی:   اس رسالے میں ٹی وی اور مُووی کے ناجائز استعمال کی تباہ کاریوں اور جائز استعمال کی مختلف صورتوں اور فی زمانہ اس کی ضرورت کا بیان ہے۔(کل صفحات: 32)

(۱۸)  فتاوی اہل سنت : اس سلسلے میں سات حصے شائع ہوچکے ہیں۔

(۱۹)  مفتیٔ دعوتِ اسلامی : دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن مفتی محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے حالاتِ زندگی پر مشتمل تالیف ہے۔

(۲۰)  تنگ دستی کے اسباب :اس رسالے میں احادیثِ مبارَکہ کی روشنی میں تنگدستی کے اسباب اور آخِر میں ان کا حل بھی پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔(کل صفحات: 33)

(۲۱)  عطاری جن کا غسلِ میت :جنّات سے متعلق معلومات پر مشتمل مختصر رسالہ ہے ۔(کل صفحات: 24)

(۲۲)  غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے حالات :حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی علیہ رحمۃ اللہ القوی کی سیرت ِ مبارکہ اور دلچسپ حکایات پر مشتمل کتاب ہے۔(کل صفحات: 106)

(۲۳)  قبر کھل گئی :اس کتاب میں مذہبِ اِسلام کی حقانیت پر مبنی، عاشقانِ رسول کی قبریں کھلنے کے ایمان افروز واقعات ہیں۔(کل صفحات: 48)

(۲۴)  قبرستان کی چڑیل :اس رسالے میں بھی جنات کے حوالے سے معلومات ہیں۔(کل صفحات: 24)

(۲۵)  دعوتِ اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات: اس رسالے میں مجلس فیضانِ قران کا تعارف اور جیل خانہ جات میں پیش آنے والی مدنی بہاروں کا تذکرہ ہے ۔ (کل صفحات: 24)

{شعبہ تراجمِ کتب }

(۱)   شاہراہ اولیاء:یہ رسالہ سیدنا امام محمد غزالی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہکی تصنیف ’’مِنْہَا جُ الْعَارِفِیْنَ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے ۔اس رسالے میں امام غزالی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں غور وفکریعنی’’فکرِ  مد ینہ‘‘ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے ۔(کل صفحات: 36)

(۲)   حسنِ اخلاق : یہ کتاب دنیائے اسلام کے عظیم محدث سیدنا امام طبرانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی شاہکار تألیف ’’مَکَا رِمُ الْاَخْلَا ق‘‘ کا ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں امام طبرانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ نے اخلاق کے مختلف شعبوں کے متعلق احادیث جمع کی ہیں۔ (کل صفحات: 74)

(۳)  اَلدَّعْوَۃُ اِلَی الْفِکْرِ (عربی):یہ کتاب’’دعوت ِ فکر ‘‘کا عربی ترجمہ ہے جس میں بدمذہبوں کو اپنی رَوِش پر نظرثانی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔  (کل صفحات: 148)

(۴ راہِ علم :یہ رسالہ ’’تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم طَرِیقَ التَّعَلُّمْ ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے جس میں ان امور کا بیان ہے جن کی رعایت راہ علم پر چلنے والے کے لئے ضروری ہے ۔اور ان باتوں کاذکر ہے جن سے اجتناب معلم ومتعلم کے لئے ضروری ہے ۔ (کل صفحات: 102)

(۵)  بیٹے کو نصیحت :یہ امام غزالی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی کتاب’’اَیُّھَاالْوَلَد‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔ بچوں کی تربیت کے لیے لاجواب کتاب ہے اس میں اخلاص، مذمت مال اور توکل جیسے مضامین شامل ہیں۔  (کل صفحات: 64)

(۶)  جنت میں لے جانے والے اعمال :یہحافظ محمد شرفُ الدین عبدالمُؤمِن بن خَلف دَمیاطی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہکی تالیف’’اَلْمَتْجَرُ الرَّابِحُ فِیْ ثَوَابِ الْعَمَلِ الصَّالِحِ ‘‘کا ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں مختلف نیک اعمال مثلاً حصول ِ علم ،نماز، روزہ ، حج،زکوٰۃ، دیگر صدقات، تلاوتِ قرآن ،صبر ، حسن اخلاق ، توبہ، خوف ِ خدا عزوجل اور درود پاک کے ثواب کے بارے میں دو ہزار 2000 سے زائد احادیث موجود ہیں۔ (تقریباً 1100 صفحات)

{شعبہ درسی کتب }

(۱)  تعریفاتِ نحویہ :اس رسالہ میں علم نحو کی مشہور اصطلاحات کی تعریفات مع امثلہ و توضیحات جمع کردی گئی ہیں۔ (کل صفحات: 45)

(۲)  کتاب العقائد :صدر الافاضل حضرت علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی تصنیف کردہ اس کتاب میں اسلامی عقائد اور حدیث ِ پاک کی روشنی میں قیامت سے پہلے پیدا ہونے والے تیس جھوٹے مدعیان ِ نبوت (کذّابوں )میں سے چند کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔ یہ کتاب کئی مدارس کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔ (کل صفحات: 64)

(۳)  نزھۃ النظر شرح نخبۃ الفکر :یہ کتاب فن ِاصول حدیث میں لکھی گئی امام حافظ علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی بے مثال تالیف ’’نُخْبَۃُ الْفکر فِی مُصْطَلِحِ اَھْلِ الْاَثَرِ‘‘کی عربی شرح ہے ۔ اس شرح میں قوت وضعف کے اعتبار سے حدیث کی اقسام ، ان کے درجات اور محدثین کی استعمال کردہ اصطلاحات کی وضاحت درج کی گئی ہے ۔ طلبہ کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ (کل صفحات: 175)

(۴اربعین النوویہ(عربی) :علامہ شرف الدین نووی  رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کی تالیف جو کہ کثیر مدارس کے نصاب میں شامل ہے ۔ اس کتاب کو خوبصورت انداز میں شائع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن