دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Qayamat | آئینہ قیامت

book_icon
آئینہ قیامت

سواروں ، چالیس پیادوں کا لشکر ترتیب دے رہے ہیں۔دہنے بازو پرزہیربن قین ، بائیں پر حبیب بن مظہر([1]) (رضی اللہ تعالٰی عنہ ) سرداربنائے گئے اور نشان برداری پر حضرت عباس (رضی اللہ تعالٰی عنہ ) مقرر فرمائے گئے ہیں اور حکم دیا گیا ہے کہ خندق کی لکڑیوں میں آگ دے دی جائے کہ دشمن ادھر سے راہ نہ پائیں۔اس انتظام کے بعد امام جنت مقام (رضی اللہ تعالٰی عنہ ) تہیہ شہادت کے واسطے پاکی لینے تشریف لے گئے ۔عبد الرحمن بن عبد ربہ ،یزید بن حصین ہمدانی (رضی اللہ تعالٰی عنہما)خیمے کے دروازے پر منتظرہیں کہ بعد فراغِ امام  خود بھی یہ سنت ادا کریں۔ ابن حصین نے عبد الرحمن سے کچھ ہنسی کی بات کہی ، وہ بولے: ’’یہ ہنسی کا کیا موقع ہے؟‘‘ کہا:’’خداگواہ ہے میری قوم بھر کو معلوم ہے کہ جوانی میں بھی کبھی میری ہنسی کی عادت نہ تھی، اس وقت میں اس چیز کے سبب سے خوش ہورہا ہوں جوابھی ملاچاہتی ہے۔تم اس لشکرکودیکھتے ہوجوہمارے مقابلہ کے لئے تلاکھڑا ہے، خدا کی قسم ہم میں اورحوروں کی ملاقات میں اتنی ہی دیر باقی ہے کہ یہ تلواریں لے کر ہم پرجھک پڑے ۔‘‘

            امام جنت مقام (رضی اللہ تعالٰی عنہ )باہر تشریف لائے اور ناقہ پر سوارہوکراِتمامِ حجت کے لئے اشقیا کی طرف تشریف لے گئے ۔قریب پہنچ کر فرمایا: ’’لوگو! میری بات سنو اورجلدی نہ کرو اگرتم انصاف کروتوسعادت پاؤ ورنہ اپنے ساتھیوں کوجمع  کرواور جو کرنا ہے کرگزرو،میں مہلت نہیں چاہتا ،میرا اللہ جس نے قرآن اتارااور جو نیکوں کو دوست رکھتا ہے‘ میرا کارسازہے ۔‘‘

           امام  کی یہ آواز ان کی بہنوں کے کان تک پہنچی بے اختیار ہو کر رونے لگیں امام نے حضرت عباس اور امام زین العابدین کو خاموش کرنے کے لئے بھیج کر فرمایا:’’ خدا کی قسم!انہیں بہت رونا ہے۔‘‘ پھر اشقیاکی طرف متوجہ ہوکرفرمانے لگے: ’’ذرا میرا نسب توبیان کرواورسوچوتو میں کون ہوں ؟…اپنے گریبان میں منہ ڈالو ،کیا میرا قتل تمہیں روا ہوسکتاہے ؟… میری بے حرمتی تم کوحلال ہوسکتی ہے؟… کیا میں تمہارے نبی (صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم) کانواسہ نہیں ؟…کیا تم نے نہ سُناکہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھے اور میرے بھائی کوفرمایا: تم دونوں جوانانِ اہل جنت کے سردار ہو؟…کیا اتنی بات تمہیں میری خوں ریزی سے روکنے کوکافی نہیں ؟…‘‘

          شمرمردک نے کہا:’’ہم نہیں جانتے تم کیا کہہ رہے ہو ۔‘‘حبیب بن مظہر نے فرمایا :’’اللہ عزوجل نے تیرے دل پر مہرکردی تُوکچھ نہیں جانتا ۔‘‘پھر امام مظلوم نے فرمایا :’’خداکی قسم!میرے سوا روئے زمین پر کسی نبی کا کوئی نواسہ باقی نہیں۔ بتاؤ تو میں نے تمہاراکوئی آدمی مارا؟…یامال لُوٹایاکسی کو زخمی کیا؟…آخرمجھ سے کس بات کا بدلہ چاہتے ہو ؟…‘‘کوئی جوابدہ نہ ہوا،تونام لے کرفرمایا:’’ اے شیث بن ربعی! اے حجاز بن ابجر! ([2]) اے قیس بن اشعث!اے زیدبن الحارث!کیا تم نے مجھے خطوط نہ لکھے؟‘‘ وہ خبیث صاف مکر گئے۔ فرمایا:’’ضرور لکھے ۔‘‘پھر ارشاد ہوا:’’اے لوگو! اگرتم مجھے ناپسند رکھتے ہو توواپس جانے دو۔‘‘اس پر بھی کوئی راضی نہ ہوا۔پھر  فرمایا: ’’میں اپنے اور تمہارے رب عزوجلکی پناہ مانگتاہوں اس امرسے کہ مجھے سنگسار کرو اور پناہ مانگتا ہوں اس مغرور سے جو قیامت کے دن پرایمان نہ لائے ۔‘‘یہ فرماکر ناقہ شریف سے اترآئے۔

          زہیربن قین ہتھیارلگائے گھوڑے پرسوارآگے بڑھے اورکہنے لگے: ’’ اے اہلِ کوفہ !عذابِ الٰہی  جلد آتاہے ۔مسلمان کا مسلمان پر حق ہے کہ نصیحت کرے ،ہم تم ابھی دینی بھائی ہیں ،جب تلوار اٹھے گی تم الگ گروہ ہو گے ہم الگ۔ ہمیں تمہیں اللہ تعالٰی نے اپنے نبی صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلمکی اولادکے بارے میں آزمایا ہے کہ ہم تم ان کے ساتھ کیا معاملہ کرتے ہیں۔میں تمہیں امام حسین (رضی اللہ تعالٰی عنہ ) کی مدد کے لئے بلاتا اور سرکش ابن سرکش ابن زیاد کی اطاعت سے روکنا چاہتا ہوں ، تم اس سے ظلم وستم کے سوا کچھ نہ دیکھو گے ۔‘‘

          کوفیوں نے کہا:’’جب تک تمہیں اور تمہارے سردار کو قتل نہ کرلیں یا مطیع بنا کر ابن زیادکے پاس نہ بھیج دیں ہم یہاں سے نہ ٹلیں گے ۔‘‘

          زہیر (رضی اللہ تعالٰی عنہ )نے فرمایا:’’خداکی قسم !فاطمہ کے بیٹے سمیہ کے بیٹے سے زیادہ مستحقِ محبت ونصرت ہیں ،اگرتم ان کی مدد نہ کروتوان کے قتل کے بھی درپے نہ ہو۔‘‘اس پرشمرمردودنے ایک تیرمارکرکہا:’’چپ!بہت دیر سے تونے ہمارا سر کھایا  ہے ۔ ‘ ‘

 



[1]    تاریخ کی کتابوں میں ان کا نام حبیب بن مطہر اور حبیب بن مظاہر بھی آیا ہے ۔ رضی اللہ تعالی عنہ ۔علمیہ

[2]    تاریخ کی کتابوں میں حجار بن ابجر بھی آہا ہے ۔ علمیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن