دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Ibrat | آئینہ عبرت

book_icon
آئینہ عبرت

رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ کہا اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی روح پرواز کر گئی، حضرت زید بن ثابت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے بارگاہِ رسالت میں آکر ان کا سلام عرض کیااور انصار کو انکا پیغام سنا دیا۔([1]) 

(زرقانی ج۲ص۴۸)

(۱۷) حضرت ابوعامر اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

        حضرت ابو عامر اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تھوڑی سی فوج کا افسر بنا کر ’’اوطاس ‘‘ کی طرف روانہ فرمادیا وہاں درید بن الصمہ کافر کئی ہزار کی فوج لے کر ان کے مقابلہ کے لیے میدان میں نکل پڑا اور درید بن الصمہ کے بیٹے نے حضرت ابوعامر اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ایک تیر مارا جوان کے گھٹنے پر لگا اور یہ زخمی ہو کر زمین پر بیٹھ گئے۔ حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ دوڑ کر آئے اور کہا کہ چچاجان! ٌمجھے جلد بتائیے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو کس نے تیر مارا ہے؟ تو حضرت ابوعامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اشارہ سے بتایا کہ وہ شخص میرا قاتل ہے، تو حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے چچا کے قاتل پر جوش میں بھرے ہوئے دوڑ پڑے تو وہ بھاگنے لگا مگر حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اس کو برابر دوڑاتے رہے۔ یہاں تک کہ اس کو قتل کردیا۔ پھر اپنے چچا حضرت ابو عامر اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس آکریہ خوش خبری سنائی کہ   

 چچا جان ! خدا  عَزَّ وَجَلَّ نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے قاتل کومیرے ہاتھ سے ہلاک کردیا ہے پھرحضرت ابوموسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے چچا حضرت ابوعامر اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے زانو سے وہ تیر کھینچ کر نکالا تو وہ چونکہ زہر میں بجھا ہوا تھا اس لیے زخم سے بجائے خون کے پانی بہنے لگا اور وہ نڈھا ل ہونے لگے پھر انہوں نے اپنے بھتیجے حضرت ابو موسیٰ اشعری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو اپنی جگہ اپنی فوج کا افسر بنایا اور یہ وصیت فرمائی کہ تم رسول  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہو کر میرا سلام عرض کرنا اور میرے لیے دعا کی درخواست کرنا۔ یہ وصیت کی اور اس کے بعد ہی فوراً ان کی وفات ہوگئی۔

        حضرت ابو موسیٰ اشعر ی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ جب جنگ سے فارغ ہو کر میں بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا اور اپنے مرحوم چچا کا سلام اور پیغام عرض کیا تو حضور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے وُضو فرمایاپھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اتنا اونچا اٹھایا کہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی دونوں بغلوں کی سفیدی دیکھ لی اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اس طرح دعا مانگی کہ یا  اللہ !  عَزَّ وَجَلَّ توابوعامررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کوقیامت کے دن بہت سے انسانوں سے زیادہ بلندمرتبہ بنادے۔

        حضرت ابو موسیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ میں نے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ کرم دیکھ کر عرض کیا کہ یارسول  اللہ ! عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے لیے بھی دعا فرما دیجئے۔ تو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ دعا فرمائی کہ یا  اللہ !  عَزَّ وَجَلَّ تو عبد اللہ  بن قیس (ابوموسی اشعر ی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) کے گناہوں کو بخش دے اور اس کو قیامت کے دن عزت والی جگہ میں داخل فرما۔([2]) (بخاری ج۲ص۶۱۹غزوہ اوطاس)   

(۱۸) حضرت ذوالبجادین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

        غزوہ تبوک   ۹ ھ میں حضرت ذوالبجادین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سوا نہ کسی صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شہادت ہوئی نہ وفات ہوئی۔ حضرت ذوالبجادین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ایک غریب مہاجر تھے اور اصحاب صفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُممیں سے تھے۔ یہ غزوہ تبوک میں شامل ہوئے اور ان کو بخار آگیا۔ بوقت وفات ان کے پاس حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ تشریف لائے تو انہوں نے بڑی حسرت سے یہ کہا کہ یارسول  اللہ ! عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  میرا مقصد شہادت ہی ہے اور حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے لیے دعا فرمادی ہے کہ’’ اے  اللہ !  عَزَّ وَجَلَّ  میں نے اس کے خون کو کفار پر حرام کردیا ہے‘‘ تو کیا میں شہادت سے محروم رہوں گا؟ تو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ’’ جب تم جہاد کے لیے نکلے ہو تو اگر بخار میں بھی مرو گے جب بھی تم شہید ہی ہوگے۔‘‘

        اس کے بعد ہی بخار میں حضرت ذوالبجادین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا وصال ہوگیا تو حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے دستِ مبارک سے ان کی لاش کو لحد میں سلایا اور خود ہی قبر کو کچی اینٹوں سے بند فرمایا اور پھر یہ دعا مانگی کہ ’’ اے  اللہ !  عَزَّ وَجَلَّ میں ذوالبجادین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راضی ہوں تو بھی اس سے راضی ہوجا ۔‘‘([3])   (مدارج النبوۃ ج۲ص۳۵۰وص۳۵۱)

نوٹ :  حضرت ذوالبجادین   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ     کا مفصل حال ہماری کتاب سیرۃ المصطفیٰ میں پڑھ لیجئے۔

(۱۹) حضرت اسود راعی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

        یہ ایک حبشی تھے جو خیبر کے کسی یہودی کی بکریاں چرایا کرتے تھے۔ جب حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  خیبر میں فوج لے کر داخل ہوئے تو یہ بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے اور کہا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کس دین کی دعوت دیتے ہیں ؟ تو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ان کے سامنے اسلام کی دعوت پیش فرمائی ، تو انہوں نے عرض کیا کہ اگر میں مسلمان ہوجاؤں تومجھے خداوند  تَعَالٰی کی طرف سے کیا اجرو ثواب ملے گا؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا کہ’’ تم کو جنت اور اس کی نعمتیں ملیں گی۔‘‘ انہوں نے فوراً ہی کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔ اس کے بعدیہ خوش نصیب ہتھیار پہن کر مجاہد ین اسلام کی صف میں کھڑے ہوگئے اور انتہائی جوش و خروش کے ساتھ جہاد کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ جب حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو ان کی شہادت کی خبر ملی تو فرمایا کہ’’ اس شخص نے بہت کم عمل کیا اور بہت زیادہ اجر دیا گیا۔‘‘

        پھر حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ان کی لاش کو خیمہ میں لانے کا حکم دیا، اور ان کی لاش کے سرہانے کھڑے ہو کر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے یہ بشارت سنائی کہ ’’ اللہ   تَعَالٰی نے اس کے کالے چہرے کو حسین بنادیا اور اس کے بدن کو خوشبو دار بنادیا اور دو حوریں اس کو جنت میں ملیں ۔ اس شخص نے ایمان اور جہاد کے سوا کوئی دوسرا عمل خیر نہیں کیا نہ ایک وقت کی نماز



[1]       شرح العلامۃ الزرقانی علی المواہب، کتاب المغازی، غزوۃ احد، ج۲، ص۴۴۵

[2]      صحیح البخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ أوطاس، الحدیث: ۴۳۲۳،  ج۳، ص۱۱۳

[3]      مدارج النبوت، قسم سوم،  باب نہم، ذکر جنگ تبوک، ج$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن