30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیان میں اس ہولناک منظر کی تصویر کشی کرتے ہوئے فرمایا کہ
وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِلٰى جَهَنَّمَ زُمَرًاؕ-حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَاۤ اَلَمْ یَاْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ یَتْلُوْنَ عَلَیْكُمْ اٰیٰتِ رَبِّكُمْ وَ یُنْذِرُوْنَكُمْ لِقَآءَ یَوْمِكُمْ هٰذَاؕ-قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ الْعَذَابِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ(۷۱) قِیْلَ ادْخُلُوْۤا اَبْوَابَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۚ-فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِیْنَ(۷۲)([1]) (پ۲۴، الزمرآیت۷۱۔۷۲)
اور کافر جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے گروہ گروہ یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے تو دروازے کھولے جائیں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کیا تمہارے پاس تمہیں میں سے وہ رسول نہ آئے تھے جو تم پر تمہارے رب کی آیتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کے ملنے سے ڈراتے تھے کہیں گے کیوں نہیں مگر عذاب کا قول کافروں پر برحق ہوافرمایاجائے گا چلے جاؤ جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ رہنے کے لیے تو کیا ہی برا ٹھکانا ہے وہ متکبروں کا۔
جنتی اپنی اپنی سواریوں پرنہایت ہی احترام سے لائے جائیں گے وہ گروہ درگروہ جنت کی طرف تعظیم وتکریم کے ساتھ بلائے جائیں گے اورجب اس مقدس گروہ کی رسائی جنت کے شانداردروازوں کے پاس ہوگی توایک دم تمام دروازے کھل جائیں گے اور استقبال کرنے والے ملائکہ کی مقدس جماعت ہرطرف سے سلام واکرام اورخوش آمدیدکانعرہ بلندکرے گی ۔جنتی نہایت ہی ہشا ش بشاش اورخوش وخرم ہوکرجنت میں داخل ہوں گے اوریہ کہتے ہوں گے کہ الحمدللہ!کہ خداوند تَعَالٰی نے اپنا وعدہ ہمیں سچ کردکھایااورہمیں اس زمین جنت کاوارث بنادیاکہ ہم جہاں چاہیں رہیں تو واہ واہ!عمل صالح کرنے والوں کاثواب کیاہی خوب ہے اورعرش کے گردحلقہ باندھے ہوئے جذبۂ سروروجوش مسرت کے ساتھ ملائکہ مقربین حمدوتسبیح الٰہی کانعرہ لگاتے ہوں گے ۔چنانچہ قرآن مجیداپنے قدسی اندازبیان میں اس کی منظرکشی کرتے ہوئے ارشادفرماتاہے کہ
وَ سِیْقَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ اِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًاؕ-حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْهَا وَ فُتِحَتْ اَبْوَابُهَا وَ قَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْهَا خٰلِدِیْنَ(۷۳) وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَهٗ وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُۚ-فَنِعْمَ اَجْرُالْعٰمِلِیْنَ(۷۴)وَ تَرَى الْمَلٰٓىٕكَةَ حَآفِّیْنَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْۚ-وَ قُضِیَ بَیْنَهُمْ بِالْحَقِّ وَ قِیْلَ الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۠(۷۵) ([2]) (پ۲۴، الزمرآیت۷۵)
اور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے انکی سواریاں گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائینگی یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوئے ہونگے اور اسکے دروغہ ان سے کہیں گے کہ سلام تم پر تم خوب رہے تو جنت میں جاؤ ہمیشہ رہنے کے لیے اور جنتی کہیں گے کہ سب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیااور ہمیں زمین کا وارث کیا کہ ہم جنت میں رہیں جہاں چاہیں تو کیا ہی بہترین بدلہ ہے نیک عمل کرنیوالوں کا اور تم فرشتوں کو دیکھو گے عرش کے آس پاس حلقہ باندھے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اسکی پاکی بول رہے ہونگے اور لوگوں میں سچا فیصلہ کردیاجائیگا اور (ہر طرف) سے یہی کہاجائے گا کہ سب خوبیاں اللہ کے لیے ہیں جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے
بہرحال دخول جہنم اور جنت میں داخلہ کا منظر بہت ہی عبرت خیز و نصیحت آموز ہے، ہر مسلمان پر لازم ہے کہ جہنم میں لے جانے والے عقائد و اعمال سے توبہ کرے اور کبھی بھی ان اعمال کا مرتکب نہ ہو اور جنت میں لے جانے والے عقائد و اعمال پر مستقیم رہ کر ان عقائد و اعمال کا زندگی بھر پابند رہے۔ کون کون سے اعمال جہنم میں لے جانے والے ہیں ؟اور کون کون سے اعمال صالحہ جنت میں لے جانے والے ہیں ؟ اس سلسلے میں ہماری دو کتابیں جہنم کے خطرات اور بہشت کی کنجیاں پڑھ لینی ضروری ہیں ۔
واللّٰہ تَعَالٰی ھوالموفق وصلی اللّٰہ تَعَالٰی علی خیرخلقہ محمد والہ
وصحبہ اجمعین والحمد للّٰہ رب العلمین
ضروری ہدایات برائے مریدین ومتعلقین
(۱) مذہب اہلِ سنت و جماعت پر نہایت مضبوطی کے ساتھ قائم و ثابت قدم رہیں جس پر علمائے حرمین شریف اور ہندوستان میں حضرت مولانا شاہ عبدالحق محدث دہلوی و حضرت مولانا بحرالعلم لکھنوی و حضرت مولانا فضل حق خیر آبادی و حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب بریلوی وغیرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ م رہے ہیں ۔ اہلِ سنت وجماعت کے جتنے مخالف مثلاً وہابی ، نجدی، دیوبندی، رافضی، نیچری، غیر مقلد، قادیانی وغیرہم ہیں سب سے جدا رہیں اور سب کو اپنا دشمن و مخالف جانیں ۔ ان کا وعظ نہ سنیں ، ان کی صحبت میں نہ بیٹھیں ، ان کی کتابوں کو نہ پڑھیں کہ شیطان کو معاذ اللہ دل میں وسوسہ ڈالتے کچھ دیر نہیں لگتی۔ آدمی کو جہاں اپنی جان و مال یا آبرو کا اندیشہ ہو وہاں ہر گز نہ جائے، دین و ایمان سب سے زیادہ عزیز چیز ہے لہذا اس کی محافظت میں حد سے زیادہ کوشش فرض ہے۔ مال اور دنیا کی عزت دنیا کی زندگی ہی تک ہیں ۔ دین و ایمان سے آخرت کی دائمی زندگی میں کام پڑنا ہے لہذا ان کی فکر سب سے لازم و ضروری ہے۔
(۲) نماز پنج گانہ کی پابندی نہایت ضروری ہے مردوں کو مسجد و جماعت کی حاضری بھی لازم ہے بے نمازی اور بلا عذر جماعت چھوڑنے والے فاسق و گنہگار ہیں ۔ بے نمازی وہی نہیں جو کبھی نماز نہ پڑھے بلکہ جو ایک وقت کی نماز بھی قصداً چھوڑ دے بے نماز ہے۔ کسی کی نوکری ملازمت یا تجارت وغیرہ کسی حاجت کے سبب نماز قضا کردینی سخت ناشکری اور بہت بڑی نادانی ہے، کوئی آقا یہاں تک کہ کافر کا بھی اگر نوکر ہو تو اپنے ملازم کو نماز سے نہیں روک سکتا اور اگر کوئی آقا ملازم کو نماز سے منع کرے تو ایسی نوکری ہی قطعی حرام ہے، یاد رکھو کہ نماز چھوڑ کر کوئی رزق کا ذریعہ برکت نہیں لاسکتا۔ رزق تو اسی کے قبضہ میں ہے جس نے نماز فرض کی ہے اور وہ نماز چھوڑنے پر سخت غضب فرماتا ہے۔ والعیاذب اللہ تَعَالٰی
2 ترجمۂ کنزالایمان : اورکافرجہنم کی طرف ہانکے جائیں گے گروہ گروہ یہاںتک کہ جب وہاںپہنچیں گے اس کے دروازے کھولے جائیںگے اوراس کے داروغہ ان سے کہیں گے کیاتمہارے پاس تمہیں میں سے وہ رسول نہ آئے تھے جوتم پر تمہارے رب کی آ یتیں پڑھتے تھے اور تمہیں اس دن کے ملنے سے ڈراتے تھے کہیں گے کیوں نہیں مگر عذاب کاقول کافروں پرٹھیک اترا فرمایا جائے گاداخل ہو جہنم کے دروازوں میں اس میںہمیشہ رہنے توکیا ہی براٹھکانا متکبروںکا۔(پ۲۴، الزمر: ۷۱۔ ۷۲)
1 ترجمۂ کنزالایمان : اور جو اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کی سواریاں گروہ گروہ جنت کی طرف چلائی جائیں گی یہاں تک کہ جب وہاں پہنچیں گے اور اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور اس کے داروغہ ان سے کہیں گے سلام تم پر تم خوب رہے توجنت میں جائو ہمیشہ رہنے اوروہ کہیں گے سب خوبیاں اللہ کوجس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیںاس زمین کا وارث کیاکہ ہم جنت میں رہیں جہاں چاہیں توکیا ہی اچھاثواب کامیوں(اچھے کام کرنے والوں) کا اور تم فرشتوں کو دیکھو گے عرش کے آس پاس حلقہ کئے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گااور کہا جائے گا کہ سب خوبیاں اللہ کوجو سارے جہان کارب ۔ (پ۲۴، الزمر: ۷۳۔ ۷۵)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع