دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Ibrat | آئینہ عبرت

book_icon
آئینہ عبرت

مبتلا ہوگئے ۔ ہماری آمد کا مقصد کچھ اور تھا مگر شاید ہم کچھ اور سمجھ بیٹھے۔ ہمارا انداز زندگی یہ بتا رہا ہے کہ معاذ  اللہ  گویا ہمیں کبھی مرنا ہی نہیں کیونکہ اگر موت ہمارے پیش نظر ہوتی تو ہم ہرگز غفلت میں نہ ہوتے۔ حدیث پاک میں ہے :  ’’لذتوں کو ختم کرنے والی  (یعنی موت) کو کثرت سے یاد کرو۔‘‘ ( سنن الترمذی، کتاب الزہد، الحدیث۲۳۱۴، ج۴، ص۱۳۸)  ظاہر ہے جب انسان ہر وقت اس تصور کو اپنے ذہن میں رکھے گا کہ ’’مجھے ایک دن اس دنیا سے خالی ہاتھ جانا ہے‘‘ تو اس کی امیدیں بھی کم ہوں گی، حرص و طمع بھی نہیں ہوگی، الغرض وہ دنیا کی رنگینیوں میں منہمک رہنے کے بجائے  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کی رضا ہی کو پیش نظر رکھے گا اور مقصد حیات کو پانے کے لیے کوشاں رہے گا۔زیر نظر کتاب ’’ آئینہ عبرت‘‘ موت کی یاد دلانے، غفلت سے بیدار کرنے، گناہوں سے نفرت دلانے، اور نیکیوں پر ابھارنے میں نہایت ہی ممد و معاون ہے۔ کتاب کی اسی افادیت کے پیش نظر دعوت اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ اس کتاب کو جدید انداز میں شائع کررہی ہے جس میں درج ذیل امور شامل ہیں ۔

٭ کتاب کی نئی کمپوزنگ ، جس میں رموزِ اوقاف کا بھی خیال رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

٭ احتیاط کے ساتھ مکرر پروف ریڈنگ تاکہ اغلاط کا امکان کم ہو۔

٭ حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج ۔

٭ عربی وفارسی عبارات کی تطبیق و تصحیح۔

٭  اورآخر میں ماخذ ومراجع کی فہرست مصنفین ومؤلفین کے ناموں ، ان کے سن وفات اورمطابع کے ساتھ ذکر کردی گئی ہے۔۔

         اس کتاب کوحتی المقدور احسن انداز میں پیش کرنے کے لیے درج بالا امور کو سرانجام دینے میں مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘ کے علما نے جو محنت وکوشش کی ہے  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ اسے قبول فرمائے اور انہیں بہترین جزاعطافرمائے ، ان کے علم وعمل میں برکتیں دے اور دعوت اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘  اوردیگر تمام مجالس کو دن گیارھویں رات بارھویں ترقی عطافرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

              شعبۂ تخریج مجلس المدینۃ العلمیۃ  (دعوت اسلامی)  

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

نحمدہٗ ونصلی علٰی رسولہ الکریم

سبب ِتالیف

        شعبان  ۱۴۰۵ھ کودارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھاضلع بستی کے سالانہ اجلاس میں دستاربندی وختم بخاری شریف کے لئے جب میں حاضرہواتوعین اس وقت جبکہ دار العلوم کی مسجد’’تنویرالمساجد‘‘کے سنگ بنیادکی تقریب ہورہی تھی، بالکل ناگہاں حضرت غازی ملت مولاناسیدمحمدہاشمی صاحب کچھوچھوی مدظلہ العالی مجھ سے پوچھ بیٹھے کہ آپ کی تصانیف کی تعدادکتنی ہوچکی؟میں نے عرض کیا : کہ چوبیسویں تالیف’’سامان آخرت‘‘ مکمل کرچکاہوں ۔یہ سن کرحضرت موصوف الصدرنے مسکراتے ہوئے فرمایا کہ ایک کتاب خواہ چھوٹی ہی سہی اوربھی جلدلکھ دیجئے تاکہ پچیس ہوجائیں چوبیس کا عدد ٹھیک نہیں معلوم ہوتا۔ان دنوں میری پشت میں کار بنکل (گوشت خورپھوڑا)نکلا ہوا تھا جس کی تکلیف رمضان شریف میں بھی رہی۔لیکن مولاناالعزیز کی فرمائش کامجھے برابر خیال لگارہا چنانچہ شوال میں جب براؤں شریف حاضرہوگیا تو اس کتاب کی تدوین شروع کردی جو بحمدہ  تَعَالٰی تقریباًتین ماہ میں مکمل ہوگئی۔

        اس کتاب میں مندرجہ ذیل دس عنوانوں پرچندمعتبرکتابوں کے حوالوں کو میں نے درج کردیاہے جوبہت ہی اثرانگیزوعبرت خیزہیں ۔

(۱)بوقت وفات کس نے کیاکہا؟(۲)جنازہ یاقبرکودیکھ کرکس نے کیاکہا؟ (۳)اولاد کی مو ت پرکس نے کیاکہا؟(۴)اموات کے لئے کس نے کیاخواب دیکھا؟(۵)غلبہ خوف الٰہی میں کس نے کیاکہا؟(۶)قبرآدمیوں سے کیاکہتی ہے ؟ (۷)قبرمیں عذاب کس کس طرح ہوگا؟ (۸)اموات کوسلام وثواب کس طرح پہنچتا ہے؟ (۹)حساب خداوندی کاکیا منظر ہوگا؟(۱۰)جہنم وجنت میں داخلہ کیوں کرہوگا؟

        یہ کتاب گوبہت مختصرہے لیکن بحمدہ  تَعَالٰی امیدقوی ہے کہ ان شاء  اللہ   تَعَالٰی بہت ہی گداز، نہایت ہی نصیحت آموزاوربے حد عبرت انگیزہوگی۔اس لئے اس مجموعے کو بعونہ تعالیٰ’’آئینۂ عبرت‘‘کے نام سے ناظرین کرام کی خدمت میں نذرکرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوندقدوس اپنے حبیب کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے طفیل میں اس کتاب کودونوں جہان کی کرامتوں سے شرف اندوزفرمائے اورمجھ گنہگار اور میرے والدین واعزہ واحباب نیزمریدین ومتعلقین کے لئے اساتذہ کرام، مشائخ عظام کی برکتوں سے ذخیرۂ آخرت ووسیلۂ مغفرت بنائے۔

اٰمین برحمتہ وہوارحم الراحمین وما ذٰ      لک علی اللّٰہ بعزیز۔وہو حسبی ونعم الوکیل وصلی اللّٰہ تعالٰی علٰی خیرخلقہ محمد واٰلہ و اصحابہ اجمعین الٰی یوم الدین والحمد للّٰہ ربِّ العالمین۔

                                         عبدالمصطفیٰ الاعظمی عفی عنہ   

                                        ساکن گھوسی، ضلع اعظم گڑھ

                                        یکم محرم  ۱۴۰۶ھ براؤں شریف

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

نحمدہٗ ونصلی علٰی رسولہ الکریم

(۱) بوقت وفات کس نے کیاکہا؟

        موت کے وقت انسان کے آخری کلمات کا بڑا وقار و اعتبار ہوا کرتا ہے کیونکہ دنیا سے جاتے ہوئے آدمی کا آخری کلام اس کے خیالات و اعتقادات بلکہ عمل و کردار کا بڑی حد تک آئینہ دار ہوا کرتا ہے اور سامعین کے لیے بھی اس کلام میں بڑی بڑی عبرتوں کا نشان اور طرح طرح کی نصیحتوں کا سامان ہوا کرتا ہے، اس لیے ہم یہاں چند ناموروں کے آخری کلام کا تذکرہ کرتے ہیں کہ وہ کیا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن