30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ط کتاب من اللّٰہ العزیز الحکیم براء ۃ لیحی بن سعید القطان من النار([1]) یعنی خدا عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے یہ لکھی ہوئی تحریر ہے کہ یحیی بن سعید قطان کے لیے جہنم سے نجات ہے۔
(تہذیب التہذیب)
(۲۵)حضرت خطیب بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
حضرت خطیب بغداد ی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی عظمت اور انکی جلالت شان کا کیا کہنا ! دیکھو ہماری کتاب ’’اولیاء رجال الحدیث ‘‘ان کی وفات کے بعد کسی نے خواب میں دیکھا اور حال دریافت کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ انا فی روح وریحان وجنۃ نعیم یعنی میں آرام اور راحت اور خوشبو اور نعمتوں کی جنت میں ہوں ۔([2]) (بستان المحدثین)
(۲۶) حضرت منصور بن اسمعیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا بیان ہے کہ میں نے عبد اللہ بزار محدث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو خواب میں دیکھا تو میں نے کہا کہ اللہ تَعَالٰی نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ تو انہوں نے کہا کہ جن جن گناہوں کا میں نے اقرار کرلیا ان سب گناہوں کو اللہ تَعَالٰی نے معاف فرمادیا لیکن ایک گناہ کا شرم کی وجہ سے میں اقرار نہ کرسکا تو خداوند کریم نے مجھے پسینہ کی حالت میں کھڑارکھا۔ یہاں تک کہ میرے چہرے کا گوشت گل کر گر پڑا۔
تو میں نے پوچھا کہ وہ کون سا گناہ تھا؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے ایک مرتبہ ایک خوبصورت لڑکے کو دیکھا تو وہ مجھے بہت اچھا لگا تھا میں نے اللہ تَعَالٰی سے شرم کے باعث اپنے اس گناہ کا اقرار نہیں کیا۔([3]) (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
(۲۷) حضرت ابوجعفر صیدلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ میں نے حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو خواب میں اس طرح دیکھا کہ حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فقراء کی ایک مجلس میں تشریف فرما ہیں تو میں بھی اس مجلس میں بیٹھ گیا۔ پھر آسمان پھٹا اور دو فرشتے اترے۔ ایک کے ہاتھ میں لوٹا اور دوسرے کے ہاتھ میں ایک طشت تھا۔ پہلے ان فرشتوں نے حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ہاتھ دھلایا پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حکم سے دوسرے لوگوں کا ہاتھ دھلایا جب میری باری آئی تو ایک فرشتے نے دوسرے سے کہا کہ یہ ان لوگوں میں سے نہیں ہے تو میں نے عرض کیا کہ یارسول اللہ ! عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! کیا یہ آپ کی حدیث شریف نہیں ہے کہ المرء مع من احب([4]) (آدمی اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھے۔) ؟تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ کیوں نہیں تو میں نے کہا کہ میں توحضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے اوران فقراء سے محبت رکھتا ہوں تو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ اس کا بھی ہاتھ دھلاؤ یہ بھی انہی لوگوں میں سے ہے۔([5])(احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)
(۲۸) حضرت عبد اللہ بن عون خزاز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
حضرت محمد بن فضاء رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ میں خواب میں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت سے مشرف ہو اتو مجھ سے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ عبد اللہ بن عون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ہمیشہ زیارت کرتے رہو کیونکہ وہ محبوب الٰہی ہیں ۔([6]) (تہذیب التہذیب)
(۲۹) حضرت صالح بن مبشر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء سلمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو خواب میں دیکھا تو ان سے کہا کہ دنیا میں تو آپ بہت غمگین رہا کرتے تھے اب کیا حال ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ یہاں آکر مجھے بڑی راحت اور دائمی خوشی نصیب ہوئی ہے پھر میں نے پوچھا کہ آپ کس درجے میں ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ
مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ ([7])
یعنی میں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جن پر اللہ تَعَالٰی کا انعام ہے ۔ یعنی نبیوں اورصدیقوں شہیدوں اور صالحین کے ساتھ۔
حضرت عطاء سلمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بلند مرتبہ محدث اور بہت نامور اولیاء کرام میں سے ہیں ۔([8]) (احیاء العلوم ج ۴ ص۴۳۱ و ۴۳۲)
(۳۰) حضرت یزید بن مذعور رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا کہ میں نے امام اوزاعی( محدث شام) رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو خواب میں دیکھا اور عرض کیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ مجھے کوئی ایسا عمل بتادیجئے کہ میں خدا عَزَّ وَجَلَّ
[1] سیراعلام النبلاء ، الطبقۃ التاسعۃ، یحییٰ القطان، ج۸، ص۱۱۶
[2] بستان المحدثین، ص۱۹۰
[3] احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن، بیان منامات المشائخ، ج۵، ص۲۶۴
[4] صحیح مسلم، کتاب البروالصلۃوالآداب، باب المرء مع من احب، الحدیث۲۶۴۰، ص ۱۴۱۹
[5] احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت وما بعدہ، الباب الثامن، $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع