دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Ibrat | آئینہ عبرت

book_icon
آئینہ عبرت

وہ تو ان لوگوں کے ساتھ ہیں جن پر خدا  کا انعام ہے یعنی انبیا اور صدیقوں اور شہیدوں اور صالحین کے ساتھ ہیں اور یہ لوگ بہتر ین ساتھی ہیں    (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)   

(۱۸) حضرت متمم دورقی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        بعض مشائخ نے حضرت متمم دورقی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو خواب میں دیکھا، یہ اپنے دور کے مشہور ممتاز اولیاء میں سے ہیں ، لوگوں نے خواب میں ہی پوچھا کہ آپ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ  اللہ   تَعَالٰی نے مجھے پہلے جنت میں بھیج دیا پھر مجھے بلا کر پوچھا کہ تمہیں جنت کی کوئی چیز اچھی لگی؟ تو میں نے عرض کیا نہیں ۔ تو ارشاد فرمایا کہ اگر تمہیں جنت کی کوئی چیز پسند آگئی ہوتی تو میں تم کو جنت ہی کے سپرد کردیتا اور تم کو میرا وصال نصیب نہ ہوتا۔([1]) (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)

(۱۹)حضرت ورقاء بن بشر حضرمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        ابوبکر بن ابو مریم محدث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا بیان ہے کہ میں نے حضرت ورقاء بن بشر حضرمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا، اور پوچھا کہ خدا  عَزَّ وَجَلَّ کے ساتھ ان کا معاملہ کیا اور کیسا رہا ؟ تو انہوں نے فرمایا کہ بڑی مشقتوں کے بعد میری نجات ہوگئی۔ تو میں نے دریافت کیا کہ کون سے عمل کو آپ نے سب سے افضل پایا؟ تو انہوں نے کہا کہ ’’ دن رات خدا عَزَّ وَجَلَّ کے خوف سے رونا۔‘‘ ([2]   (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)

(۲۰) حضرت یحیی بن معین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        یہ امام جرح و تعدیل اور حدیثوں کو پرکھنے کے بادشاہ ہیں ۔ جیش بن مبشر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت یحیی بن معینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو وفات کے بعد خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ  اللہ   تَعَالٰی نے آپ کے ساتھ کیسا معاملہ فرمایا ؟ تو جواب دیا کہ میری مغفرت ہوگئی، اور دو مرتبہ مجھ کو اپنے دیدار سے مشرف فرمایا۔ اور یہ بھی منقول ہے کہ ان کی وفات کے بعد بغداد کے ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے یہ خواب دیکھا کہ رسول  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  صحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمکی ایک جماعت کے ساتھ تشریف لے جارہے ہیں اور دریافت کرنے پر فرمایا کہ یحیی بن معینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی نماز جنازہ میں جارہا ہوں ۔ یہ وہ شخص تھا کہ میری حدیثوں سے جھوٹ کو دفع کیا کرتا تھا۔([3])(تہذیب التہذیب وغیرہ)

(۲۱)حضرت ابوبکر کتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        مشائخ صوفیہ میں یہ بہت ہی نامور بزرگ ہیں یہ فرماتے ہیں کہ میں نے خواب میں ایک جوان کو دیکھا کہ کبھی اتنا خوبصورت جوان میری نظروں کے سامنے نہیں آیا تھا تو میں نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو ؟ اس نے کہا کہ میرا نام ’’ تقویٰ‘‘ ہے تو میں نے کہا کہ تم کہاں رہتے ہو؟ تو اس نے کہا کہ ہر غمگین دل میں ، پھر وہ مڑا تو ایک بدشکل اور بہت کالی عورت نظر آئی تو میں نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو؟ تو اس نے کہا کہ ’’ بدکاری‘‘ تو میں نے کہا کہ تم کہاں رہتی ہو؟ تو اس نے کہا کہ ہر خوشی منانے والے اترانے والے کے دل میں ۔ ابوبکر کتانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کہتے ہیں کہ خواب دیکھ کر میں جاگ گیا اور میں نے خدا  عَزَّ وَجَلَّ سے یہ عہد کرلیا کہ اب زندگی بھر میں سوائے بے اختیاری ہنسی کے کبھی نہیں ہنسوں گا۔([4]) (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۲)   

(۲۲) حضرت ابوسعید خراز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        یہ اکابر اولیاء میں سے ہیں ، ان کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں ابلیس کو دیکھا تو اس کو مارنے کے لیے اپنی لاٹھی اٹھائی مگر وہ بالکل خوفزدہ نہیں ہوا تو اس وقت ایک غیبی آواز میں نے سنی کہ اے ابوسعید خراز ! یہ ابلیس ہے یہ لاٹھی ڈنڈے سے نہیں ڈرتا ہے یہ تو بس اس شخص سے کانپتا ہے اور لرزتا ہے جس کے قلب میں ایمان کا نور ہوتا ہے، اور ابوسعید خراز نے یہ بھی فرمایا کہ میں دمشق میں تھا تو میں نے یہ خواب دیکھا کہ گویا رسول  اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  حضرت ابوبکر صدیق و حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے کاندھوں پر ٹیک لگائے تشریف لائے اور میں اس وقت کوئی راگ گارہا تھا اور سینہ کوٹ رہا تھا تو حضور نے فرمایا کہ اے ابوسعید !اس کا شر اس کے خیر سے بڑھ کر ہے۔([5])    (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۲)

(۲۳) حضرت احمد بن ابی الحواری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        یہ بڑے پائے کے اولیاء کاملین میں سے ہیں ، ان کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں اپنی ایک لونڈی کو دیکھا جس کا چہرہ چمک رہا تھا تو میں نے اس سے پوچھا کہ تمہارے چہرے پر اتنی چمک کیسے پیدا ہوگئی؟ تو اس نے کہا کہ آپ کو یاد نہیں ایک رات آپ خوف خدا عَزَّ وَجَلَّ سے زار زار رو رہے تھے، اور آپ کے آنسو بہہ رہے تھے تو کمالِ محبت سے میں نے آپ کے آنسو ؤں کو اپنے چہرے پر مل لیا تھا۔ یہ چمک اسی آنسو کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔([6]) (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۲)   

(۲۴)حضرت یحیی بن سعید قطان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        زبیر بن نعیم بابی کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ یحیی بن سعید قطان محدث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے بدن پر ایک کرتا ہے جس پریہ عبارت لکھی ہوئی ہے کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم



[1]     احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات المشائخ،  ج۵، ص۲۶۴

[2]       احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات المشائخ،  ج۵، ص۲۶۷

[3]     تہذیب التھذیب، ج۹، ص۳۰۳

[4]       احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات المشائخ،  ج۵، ص۲۶۵

[5]     احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات المشائخ،  ج۵، ص۲۶۵                                      

[6]     المرجع السابق

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن