دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Ibrat | آئینہ عبرت

book_icon
آئینہ عبرت

ھوالموفق

(۱) حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

        حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو ان کی وفات کے بعد لوگوں نے دیکھا اور پوچھا کہ اے امیرالمومنین ! رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ آپ اپنی زبان کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ اس زبان نے مجھے ہلاکت کی جگہوں میں گرایا ہے تو  اللہ   تَعَالٰی نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ میں نے اسی سے  لَا اِلٰہ اَلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُول اللہ  پڑھا تھا۔ تو اسی زبان نے مجھے جنت میں داخل کردیا۔([1])  (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)

(۲) حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

        حضرت عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ مجھے بڑی تمنا تھی کہ کاش! میں حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو کبھی خواب میں دیکھ لیتا۔ تو ایک سال کے بعد میں نے ان کو خواب میں دیکھاکہ وہ اپنی پیشانی سے پسینہ پونچھتے ہوئے میرے سامنے تشریف لائے تو میں نے پوچھا کہ اے امیرالمومنین! رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ آپ کا کیا حال ہے؟ تو فرمایا کہ میں نے ابھی ابھی حساب سے فرصت پائی ہے اور اگر میں نے اپنے رب  عَزَّ وَجَلَّ کو رء وف ورحیم نہ پایا ہوتا تو میرے قدم ڈگمگا جاتے۔([2])   (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۰)

(۳) حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ

        حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ اپنی زندگی میں میرے والد حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ خواب دیکھا تھا کہ رسول  اللہ   عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  خواب میں تشریف لائے تو میں (حضرت علی)نے عرض کیا کہ یارسول  اللہ  !  عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  آپ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کی امت کی طرف سے مجھے بڑی تکلیفیں پہنچی ہیں تو حضور  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایاکہ ان پردعاکرو۔ میں نے کہا : یا  اللہ  ! عَزَّ وَجَلَّ تو مجھے ان لوگوں سے بہتر لوگ عطا فرما اور ان لوگوں کو مجھ سے بدترآدمی عطا فرما چنانچہ اس خواب کے بعد ہی عبدالرحمن بن ملجم خارجی نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو شہید کردیا۔([3])               (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۰)

(۴) حضرت عبد اللہ  بن عباس  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا 

        آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ایک دن انا للّٰہ پڑھتے ہوئے نیند سے بیدار ہوئے اور فرمایا کہ حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ شہید ہوگئے کیونکہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ رسول  اللہ  عَزَّ وَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ایک شیشی میں خون لیے فرمارہے ہیں کہ یہ میرے فرزند حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا خون اور ان کے رفیقوں کا خون ہے جس کو میں خداوند قدوس کے دربار میں پیش کرنے کے لیے لے جارہا ہوں ، چنانچہ اس کے بعد چودھویں دن یہ خبر آگئی کہ کربلا میں حضرت امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اور ان کے رفقاء شہید کردیئے گئے۔([4])  (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)

(۵) حضرت عمر بن عبدالعزیز رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        آپ کا بیان ہے کہ میں نے خواب میں حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    اور حضرت ابوبکر و حضرت عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  کو تشریف فرما دیکھا تو میں نے سلام کیا اور حضرت ابوبکر و حضرت عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  کے درمیان میں بیٹھ گیا۔ اتنے میں میں نے دیکھا کہ حضرت علی و حضرت معاویہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا  کو لایا گیا اور ایک گھر میں دونوں کو داخل کرکے دروازہ بند کردیا گیا۔ پھر بہت جلد حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ گھر میں سے یہ کہتے ہوئے  نکلے کہ رب کعبہ کی قسم میرا فیصلہ ہوگیا۔ پھر حضرت معاویہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ   یہ کہتے ہوئے نکلے کہ رب کعبہ کی قسم میری مغفرت ہوگئی اس کے بعد، میں نیند سے بیدار ہوگیا۔([5])  (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۱)

(۶) حضرت اویس قرنی    رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        ابو یعقوب قاری دقیقی نے بیان کیاکہ میں نے خواب دیکھا کہ ایک بہت لمبے آدمی ہیں جن کا رنگ گندمی ہے اور بہت سے لوگ ان کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں ۔ کسی نے بتایا کہ یہ اویس قرنی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ہیں تو میں نے ان کے سامنے آکر عرض کیا کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  مجھے کوئی وصیت فرمائیے تو انہوں نے فرمایا کہ تم خدا عَزَّ وَجَلَّ  کی محبت کے وقت اس کی رحمت کا دھیان رکھو اور گناہ کرتے وقت اس کے عذاب کو یاد رکھو اور تم کسی حال میں بھی خدا  عَزَّ وَجَلَّ سے اپنی امید واری کو مت کاٹو ۔([6])                         (احیاء العلوم ج۴ص۴۳۳)

( ۷) حضرت امام ابوحنیفہ     رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی وفات کے بعد بغداد کے کسی بزرگ نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کو خواب میں دیکھا تو دریافت کیا کہ اے امام! آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے ساتھ خدا  عَزَّ وَجَلَّ کا کیا معاملہ ہوا؟ فرمایا کہ’’ الحمد للہ‘‘ میری مغفرت ہوگئی۔ بزرگ نے کہا کہ غالباً آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی علمی و دینی خدمتوں کی بنا پر مغفرت ہوئی ہوگی؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے جواب دیا کہ نہیں مجھے تو ارحم الراحمین نے صرف اتنی بات پر بخش دیا ہے کہ میرے مخالفین میرے بارے میں ایسی افواہیں اور تہمتیں پھیلایا کرتے تھے جو مجھ میں نہیں تھیں اور میں ہمیشہ ان کی ایذاؤں پر صبر کیا



[1]      احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الاخرۃ، ج۵، ص۲۶۴

[2]        احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الآخرۃ، ج۵، ص۲۶۳

[3]        احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن، بیان منامات تکشف عن احوال الموتی والاعمال النافعۃ فی الآخرۃ، ج۵، ص۲۶۳

[4]        احیاء علوم الدین،  کتاب ذکر الموت وما بعدہ،  الباب الثامن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن