دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aaina e Ibrat | آئینہ عبرت

book_icon
آئینہ عبرت

         آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  بڑے بڑے بلند پایہ محدثین کے شاگرد اور مشہور ائمۂ حدیث کے مقتدی اور استاذ ہیں ۔ عبادت کی کثرت اور زہدوتقویٰ میں بھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  اپنے زمانے کے بہت مشہور و ممتاز عابد و زاہد ہیں ۔ بوقت وفات جانکنی کے عالم میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  بلبلا کر رونے لگے۔ جب لوگوں نے پوچھا کہ اس وقت آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے رونے کی کیا وجہ ہے؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے آنسو پونچھتے ہوئے بھرائی آواز میں فرمایا کہ میں اپنے کسی گناہ یااور کسی وجہ سے نہیں رو رہا ہوں بلکہ صرف اس خیال سے مجھے رونا آگیا کہ میں نے بہت سی باتوں کو معمولی اور حقیر سمجھا تھا حالانکہ وہ  اللہ   تَعَالٰی کے نزدیک بہت بڑی باتیں تھیں ۔ تو میں ڈررہا ہوں کہ کہیں ان باتوں پر میری پکڑ نہ ہوجائے۔ اتنا کہا اور فوراً ہی ان کی وفات ہوگئی۔([1]) (احیاء العلوم ج۴ص۴۰۹)

(۲۷) حضرت امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کی علمی جلالت و شان محتاج بیان نہیں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے فضائل و کمالات کے ذکر جمیل سے تاریخ کے صفحات مالا مال ہیں ۔مفصل احوال ہماری کتاب ’’ اولیاء رجال الحدیث ‘‘ میں پڑھیں ۔ امام مزنی کا بیان ہے کہ میں حضرت امام شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کے مرض الموت میں ان کی عیادت کے لیے حاضر ہوا اور میں نے دریافت کیا کہ اے ابوعبد اللہ !رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  آپ کا کیا حال ہے؟ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے مجھ سے فرمایا کہ اے مزنی! سنو میرا اس وقت یہ حال ہے کہ’’ میں دنیا سے جارہا ہوں اور دوستوں سے جدا ہورہا ہوں اور اپنے برے اعمال سے ملاقات کرنے والا ہوں اور موت کا پیالہ پینے والا ہوں اور  اللہ   تَعَالٰی کے دربار میں حاضر ہونے والا ہوں اور میں نہیں جانتا کہ میر ی روح جنت میں جانے والی ہے تاکہ میں اس کو مبارکباددوں یا جہنم میں جانے والی ہے تاکہ میں اس کی تعزیت کروں ۔‘‘پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  ان اشعار کو نہایت ہی لرزہ خیز اور پردرد آواز میں پڑھنے لگے کہ

وَلَمَّا قسی قلبی وضَاقت مذاھبی                                                                               جَعَلْتُ رِجَائی نحوعفوک سلما

اور جب میرا دل سخت ہوگیا اور میرے راستے تنگ ہوگئے      تو میں نے اپنی امید کو تیرے عفو کی جانب سیڑھی بنا لیا

تَعَاظمنی ذنبی فلما قرنتہ                                                                                                              بعفوک ربی کان عفوک اعظما

مجھے اپنا گناہ بڑا معلوم ہوا لیکن جب میں نے         تیرے عفو سے اس کا موازنہ کیا تو تیرا عفو بڑا نکلا

فما زلت ذا عفو عن الذ نب لم تزل                                                                             تجود وتعفومنۃ وتکرما

تونے ہمیشہ گناہوں کو معاف کیا اور ہمیشہ            انعام واکرامات کئے اور معافی سے نوازتا رہا

مذکورہ بالا تقریرواشعار کے بعد ہی آپ کا انتقال پر ملال ہوگیا۔([2])   (احیاء العلوم ج۴ص۴۱۱)

(۲۸) حضرت ابوبکر بن عیاش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        بڑے پائے کے محدث اور بے حد مشہور و ممتاز عابد و زاہد تھے اور بادشاہِ وقت اور اس کے گورنروں کو نصیحت کرنے میں بڑے بے خوف اور نڈر تھے اپنی وفات کے وقت اپنی لڑکی اور لڑکے سے فرمایا کہ میری پیاری بیٹی ! تم کیوں روتی ہو؟ کیا تم ڈرتی ہو کہ تمہارے باپ کو عذاب دیا جائے گا؟ اے نورِ نظر ! تم کو کیا خبر میں نے اپنے مکان کے اس ایک کونے میں ۲۴ ہزار مرتبہ قرآن مجید ختم کیا ہے۔ بیٹا ابراہیم ! تمہارے باپ نے زندگی بھر کوئی بے حیائی کا کام نہیں کیا ہے اور تیس برس سے مسلسل میں ایک ختم روزانہ قرآن مجید پڑھتا رہا ہوں ۔ خبردار ! اس بالا خانے پر ہر گز تم گناہ کا کام مت کرنا  کیونکہ اس بالاخانے میں میں نے بارہ ہزار ختم قرآن مجید پڑھا ہے۔یہ تقریر ختم کرتے ہی جمادی الاولیٰ      ۱۹۲ھ میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا وصال ہوگیا۔([3])  (نووی علی المسلم)

(۲۹)حضرت عمربن حسین جمحی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        یہ محدث کبیر ہیں اور مدینہ منورہ کے قاضی بھی رہ چکے ہیں ۔حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا قول ہے کہ یہ بہت ہی عبادت گزار تھے اور ایک ختم روزانہ قرآن مجیدکاپڑھا کرتے تھے ان کی وفات کے وقت جو لوگ حاضر تھے ان کا بیان ہے کہ نزع روح کے وقت ان کی زبان سے یہ آیت سنی گئی۔

لِمِثْلِ هٰذَا فَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ(۶۱)([4])

ان جیسی نعمتوں کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرناچاہیے۔

یعنی ان جیسی نعمتوں کے لئے عمل کرنے والوں کوعمل کرناچاہیے۔جیسے ہی اس آیت کو انہوں نے پڑھا فوراً ہی آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا طائر روح قفس عنصری سے پرواز کرگیا۔(رحمہ  اللہ  تعالیٰ) ([5]) (تہذیب التہذیب)

(۳۰) حضرت زرارہ بن ابی اوفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  

        آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  بصرہ کے رہنے والے تابعی اور بہت بلند مرتبہ محدث ہیں ۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  بصرہ کے قاضی بھی تھے اور قبیلہ بنی قشیر کی مسجد میں لوجہ  اللہ  امامت بھی فرماتے تھے حضرت بہزبن حکیم محدث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  کا بیان ہے کہ ایک دن فجر کی نماز میں آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے یہ   آیت تلاوت کی :

 



[1]     احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت،  الباب الخامس، بیان أقاویل جماعۃ من خصوص الصالحین من التابعین، ج۵،  ص۲۳۱

[2]     احیاء علوم الدین، کتاب ذکر الموت،  الباب الخامس، بیان أقاویل جماعۃ من خصوص الصالحین من التابعین، ج۵، ص۲۳۴

[3]     شرح الکامل للنووی، تحت باب النہی عن الروایۃ۔ ۔ ۔ الخ، ج۱،  ص۱۰

[4]      ترجمۂ کنزالایمان :  ایسی ہی بات کے لئے کامیوںکوکام کرناچاہیے۔(پ۲۳، الصّٰفّٰت: ۶۱)

[5]      تہذیب التھدیب،  ج۶، ص۳۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن