30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سگی بہنوں کی طرح ہو سکتا ہے ؟
جواب:منہ بولی بہن اگر نا محرمہ ہے تو اس سے پَردہ فرض ہے اور اس کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا بھی بالکل جائز نہیں ہے۔ نیز بہن بنانے سے وہ حقیقی بہن نہیں بن جائے گی بلکہ اگر وہ شادی شُدہ نہیں ہے ، بیوہ ، مطلقہ یا کنواری ہے تو آپ اس سے شادی بھی کر سکتے ہیں لہٰذا اس سے پَردہ ، پَردہ اور پَردہ ہے ۔
سُوال:برین ٹیومر کا مَرض بہت بڑھ رہا ہے لہٰذا اِس سے حفاظت کا وَظیفہ اور اس مَرض میں مَریض کو لگنے والے جھٹکوں کا علاج بتا دیجئے ۔
جواب: جسے جو بیماری ہو جاتی ہے وہ سمجھتا ہے کہ اسے لگنے والا مَرض بہت بڑھ گیا ہے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ برین ٹیومر کا مَرض بہت نہیں بڑھا اور اللہ پاک کرے کہ بہت نہ بڑھے۔ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں کسی نے عرض کیا کہ حضور !فُلاں کو بے حد بخار ہے۔ تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنے اس پر ناگواری کا اِظہار کرتے ہوئے فرمایا : بےحد ! یعنی اتنا بخار ہے کہ جو حَد سے گزر گیا ہے تو یوں آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہنےایسا کہنے سے منع فرمایا۔ ([1]) لوگ خود ایسی باتیں کر کے بڑھا دیتے ہیں جیسا کہ ہمارے یہاں کہا جاتا ہے کہ شدید دَرد ہے یا شدید بخار ہے حالانکہ بخار اس وقت 100سینٹی گریڈ بھی نہیں ہوتا بلکہ ساڑھے ننانوے سینٹی گریڈ پر ہوتا ہے مگر کہتے ہیں شدید بخار ہے۔ اِسی طرح یہ بھی کہتے ہیں کہ شدید دَرد ہے اور ساتھ قہقہے لگا کر ہنس بھی رہے ہوتے ہیں حالانکہ اگر شدید دَرد ہوتا تو بستر پر لوٹ پوٹ ہو رہے ہوتے لہٰذا ایسا نہیں کہنا چاہیے ۔ یوں ہی اگر برین ٹیومر کسی کو ہو گیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ مَرض سب کو ہو رہا ہے ۔ برین ٹیومر بہت مُوذی مَرض ہے ، اللہ کریم مسلمانوں کی اِس سے حفاظت فرمائےاور اگر یہ کسی کو ہو گیا ہے تو اللہ پاک اسے شِفا عطا فرمائے ۔
برین ٹیومر سے نجات پانے کےلیے111بار یَا سَلَامُ پڑھ کر مَریض خود اپنے اوپر دَم کر لے یا کوئی اور پڑھ کر مَریض پر دَم کر دے اور پانی پر بھی دَم کرلیا جائے اور مَریض یہ پانی پیے ۔ یہ وَظیفہ روز کرسکیں تو اچھا ہے ورنہ ایک آدھ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع