30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طریقہ ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے جتنے بھی مَدارسُ المدینہ اور جامعاتُ المدینہ ہیں ان میں سے کسی کو بھی روڈوں پر آنے اور جُلوس نکالنے کی اِجازت نہیں ہے ، البتہ بارہ رَبیع الاول کو چاہے ایک دِن کا بچہ ہو یا 100 سال کا بوڑھا سب 100فیصد شریعت کی پاسداری کرتےہوئے جَشنِ وِلادت کا حصہ بن جائیں۔ پتا چلا ہے کہ آج کل لوگ جُلوسِ میلاد میں میوزک بھی چلا رہے ہیں اور نہ جانے کیا کیا کر رہے ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہمارا جُلوسِ میلاد ایسا نہیں ہوتا کہ جس میں میوزک ہو اور نہ میں نے ابھی تک یہ سُنا ہے اور اللہپاک کرےکہ میں ایسا نہ سُنوں۔ جو اس طرح جلوس میں میوزک چلائے گا ہم اس کی مخالفت کریں گے۔
آتش بازی کر کے جَشنِ وِلادت منانا کیسا؟
سُوال: کیا بارہ رَبیع الاول کو صبح صادق کے وقت آتش بازی کر کے جَشنِ وِلادت منا سکتے ہیں ؟
جواب:آتش بازی کرنا جائز نہیں ہے اور یہ بہت ہی بُری چیزہے۔ جن لوگوں نے بارہ ربیع الاول کی صبح آتش بازی کرنے کو رائج کیا انہیں توبہ کرنی چاہیے ۔ صبح بہاراں کا وقت دُرُود و سَلام پڑھنے کا وقت ہےکہ سارے سال میں یہ اہم ترین لمحات ہوتے ہیں انہیں دُرُود و سَلام میں گزارنا چاہیے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ صبح بہاراں کے وقت عالَمی مَدَنی مَرکز فیضان ِ مدینہ میں صلوٰة وسَلام اور دِیگر کلام پڑھے جا رہے ہوتے ہیں اور انہیں بَراہ ِراست مَدَنی چینل پر بھی دِکھایا جا رہا ہوتا ہے لیکن سب جگہ صبح بہاراں کا وقت ایک نہیں ہے لہٰذا دُنیا بھر میں جہاں جہاں مَدَنی چینل کی سہولت ہو اور صبحِ بہاراں میں ہمارے ساتھ شریک ہونا ممکن ہو تو آپ ہمارے ساتھ صبح ِبہاراں میں شریک رہیں ورنہ اپنے طور پر دُرُود و سَلام پڑھیں۔
کیا عورتیں گھر کی چھتوں پر جلوس نکال سکتی ہیں؟
سُوال: عورتیں گھر کی چھتوں پر جَشنِ وِلادت کا جلوس نکال سکتی ہیں؟ (SMS کے ذَریعے سُوال)
جواب: اگر عورتیں چھت پر جُلوس نکالیں گی تو ان کی آواز باہر جائے گی ، نعرے لگائیں گی تو آس پاس کے لوگ سُنیں گے لہٰذا عورتوں کو جُلوس نہیں نکالنا چاہیے کیونکہ اس میںRisk(یعنی خطرہ) ہے۔
منہ بولی بہن کے ساتھ سگی بہنوں کی طرح اُٹھنا بیٹھنا کیسا ؟
سُوال:میں نے ایک عورت کو بہن بنایا ہے تو کیا وہ میری آخرت تک بہن رہ سکتی ہے؟نیز میرا اس کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع