دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aag Lagne Ke Waqiaat Se Bachne Ki Ihtiyatain | آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

book_icon
آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

اس پر کوئی پابندی نہیں ہے ، البتہ   روڈ پر جُلوس  نکالنے کے لیے اِجازت  چاہیے اور اس کے بغیر جلوس نکالنا  قانونی طور پر  جُرم ہے۔ 12رَبیع الاول  شریف کو دعوتِ اسلامی کے جو مَرکزی جُلوس نکلتے  ہیں اسلامی بھائیوں کے پاس ان کی  اِجازت ہوتی ہو گی کیونکہ دعوتِ اسلامی والے قانون سے ٹکراتے ہی نہیں ہیں۔ یاد رہے! قانون سے ٹکرانا ، ملک میں مَسائل کھڑے کرنا ، لاشیں گِرانا اور اِحتجاج کرنا یہ دعوت ِ اسلامی کی پالیسی نہیں ہے۔ اب کوئی اِس طرح کی حرکتیں کرے اور  دعوتِ اسلامی کا نام کیش کرائے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟ہڑتالیں کرنا  اور اِحتجاجی جُلوس نکالنا یہ دعوتِ اسلامی کا    طریقۂ   کار نہیں ہے اور ہم صِرف جُلوس ِمیلاد روڈ پر نکالتے ہیں جو  غیر قانونی نہیں ہوتا اس کے لیے  باقاعدہ اِجازت لی جاتی ہے۔  جن علاقوں کے اسلامی بھائیوں کے  پاس اِجازت نامہ  نہیں ہوتا  ہم انہیں  یہی مشورہ دیں گے کہ وہ  جُلوس نہ نکالیں اور ہمارے لیے  قانونی مَسائل کھڑے نہ کریں ۔  یاد رَکھیے!ہمیں ملک کی تعمیر کرنی  ہے نہ کہ توڑ پھوڑ کر کے تخریب کرنی ہے  ۔ اللہ پاک   میرے ملکِ پاکستان کی حفاظت کرے اور اسے حقیقی معنوں میں  اِسلام کا قلعہ بنا دے ۔ بہرحال ہم جو بارھویں شریف کے بارہ اور گیارھویں  شریف کے گیارہ ، چھٹی شریف کے چھ اور شَبِ معراج کا جُلوس  نکالتےہیں یہ سب جُلوس چار دِیواری کے اندر اور وہ بھی صِرف عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ کی عمارت میں نکالتے ہیں ، اِس کے علاوہ کہیں بھی اس طرح کے جُلوسوں کی ترکیب نہیں ہے۔ جو دعوتِ اسلامی والےہیں وہ مہربانی کر کے صِرف بارہ رَبیع الاول شریف کا جُلوس نکالیں اور وہ بھی اسی صورت میں کہ جب ان کے پاس  ان کے علاقے کے  تھانے کا اِجازت نامہ  ہو  ورنہ قانونی مَسائل  کھڑے نہ کریں ۔ جُلوسِ میلاد فرض یا واجب نہیں ہےکہ  نہیں نکالیں گے  تو اِسلام سے خارج ہو جائیں گے  بلکہ گناہ گار بھی نہیں ہوں گے کیونکہ  یہ  ایک مُسْتَحَب اور ثواب کا  کام ہے جبکہ 100فیصد شریعت کے مُطابق ہو ، اِسی کو دعوت ِاسلامی کی پالیسی  اور قانون سمجھیں۔   

کیا جَشنِ وِلادت مَنانے پر چھوٹے بچوں کو بھی  ثواب ملے گا ؟

سُوال:اگر چھوٹے بچے میلاد مَنائیں تو کیا انہیں بھی ثواب ملے گا ؟(سوشل میڈیا کے ذَریعے سُوال )

جواب:جَشنِ وِلادت مَنانے کا حق ایک دِن کے بچے کو بھی ہے۔ بہرحال بچے بھی  اگر میلاد شریف منائیں گے تو یہ ذہن میں رکھیں کہ نابالغ کی نیکی مقبول ہوتی ہے۔ مَاشَآءَ اللہ بچے  مَدَنی مذاکرے میں شرکت کرتے  ہیں یہ بھی جَشنِ وِلادت مَنانے کا


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن