30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیا عورتیں گھروں میں میلاد منا سکتی ہیں؟
سُوال: کیا عورتیں گھروں میں میلاد منا سکتی ہیں ؟نیز جو عورتیں گھروں میں میلاد کرواتی ہیں اور ان کی آواز باہر جاتی ہے جسے غیر مَرد سنتے ہیں تو کیا ایسا میلاد کروانا جائز ہے؟
جواب:عورتوں کا گھروں میں میلادکرنا جائز ہے ، اَلبتہ اِس بات کا خیال رکھنا لازمی ہے کہ عورت کی آواز غیر مَردوں تک نہ جائے ۔ عورتیں اِس اَنداز میں میلاد شریف کریں کہ ان کی آواز غیر محرم تک نہ جائے مثلا ً بڑا مکان ہو تو بیچ کے کمرے میں میلاد شریف کریں کہ اِس سے آواز باہر نہیں جائے گی ، جب مل کر صلوٰة و سلام پڑھیں تو اس وقت بھی خیال رکھیں کہ آواز باہر نہ جائے ۔ اِسی طرح جو مکان لَبِ سڑک( یعنی سڑک کے کنارے پر) ہو اور اس کی بالکونی روڈ پر پڑتی ہو اس میں اگر بغیر مائیک کے بھی میلاد کریں گی تب بھی روڈ سے گزرنے والوں تک آواز پہنچ جائے گی تو ایسے مکان کے بیچ والے کمرے میں جو چاروں طرف سے پیک ہو میلاد شریف کریں تاکہ آواز غیر مَردوں تک نہ پہنچے۔ نیز مائیک بالکل اِستعمال نہ کریں۔ دعوتِ اسلامی میں اسلامی بہنوں کے مائیک اِستعمال کرنے پر پابندی ہے ، اگر کہیں اسلامی بہنیں مائیک اِستعمال کرتی ہیں تو وہ دعوتِ اسلامی والی نہیں ، دعوتِ اسلامی سے محبت کرنے والی ہوں گی ۔ یاد رہے! شریعت کا حکم سبھی عورتوں کے لیے ہے کہ ان کی آواز بِالْخُصُوْص ترنم کی صورت میں غیرمَردوں تک نہ جائےلہٰذا عورتوں کو نعتیں وغیرہ مائیک پر نہیں پڑھنی چاہیے۔
جُلوس نکالنے کے بارے میں دعوتِ اسلامی کی پالیسی
سُوال:رَبیع الاول شریف کی آمد پر بعض اسلامی بھائی بچوں کا جُلوس نکالتے ہیں جس سے بعض نگران منع بھی کرتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی صِرف 12 رَبیع الاول شریف کا جُلوس نکالتی ہے۔ اِس سلسلے میں عرض ہے کہ آپ گیارہویں شریف کا بھی جلوس نکالتے ہیں ، اِس لیے بعض اسلامی بھائی کہتے ہیں کہ جس طرح ہمارے پیر و مُرشد جُلوس نکالتے ہیں ہمیں بھی نکالنا چاہیے تو آپ یہ اِرشاد فرمائیے کہ جُلوس کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کی کیا پالیسی ہے ؟
جواب:ہم لوگ چار دیواری میں جُلوس نکالتے ہیں تو آپ بھی گھر کی چار دیواری میں روزانہ جُلوس نکال سکتے ہیں کیونکہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع