30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب:جی ہاں سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم خوش ہوں گے اور انہیں پتا بھی چلتا ہے۔ اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی شان تو بہت بلند ہے ، ماں باپ جب فوت ہو جاتے ہیں انہیں بھی پتا چلتا ہے جیسا کہ دو عالَم کے مالِک و مختار ، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا : پیر اور جمعرات کو اللہپاک کے حضور اَعمال پیش ہوتے ہیں اور اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ماں باپ کے سامنے ہر جمعہ کو ، وہ نیکیوں پر خوش ہوتے اور ان کے چہروں کی صفائی اور تابش( یعنی چمک دَمک)بڑھ جاتی ہےتو اللہ پاک سے ڈرو اور اپنے وفات پانے والوں کو اپنے گناہوں سے رَنج نہ پہنچاؤ۔ ([1]) کتنی بَدنصیب ہے وہ اَولاد جو گناہ کر کے مَرنے کے بعد اپنے ماں باپ کو قبر میں رَنجیدہ (یعنی غمگین)کرتی ہے ، اللہ پاک ہمیں اس سے بچائے اور ماں باپ کو خوش کرنے والا بنائے۔ کتنے بَدنصیب ہیں وہ بیٹا اور بیٹی جن کے ماں باپ فوت ہو گئے اور وہ نماز نہیں پڑھتے ، گناہ کرتے ، گالیاں بکتے ، فیشن کے ذَریعے بےپَردگی کرتے اور فلمیں ڈرامے دیکھتے ہیں۔ وہ کیسی بَدنصیب مسلمان اَولاد ہے کہ جس نے زندگی میں تو اپنے ماں باپ کو کیا چین دیا ہو گا مَرنے کے بعد بھی بے چاروں کو چین نہیں دے پاتی ۔ آج میلادِ مصطفےٰ کا جَشن ہے اور حضرتِ سَیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی شَبِ عُرس ہے لہٰذا سب کے سب نمازی بن جائیں اور پکی نیت کریں کہ اگر جان کل جاتی ہو تو آج چلی جائے مگر ہماری کبھی بھی ، کوئی بھی نماز نہ جانے پائے۔ اگر آپ کی نمازیں قضا ہو گئی ہو ں تو ان کا حساب لگا کر قضائے عمری بھی کریں اور توبہ بھی کریں بلکہ آج سے ہر گناہ سے پکی توبہ کریں اور سنتوں بھری اور نیکیوں بھری زندگی شروع کر دیں تاکہ ہم دُنیا سے اِس حال میں رُخصت ہوں کہ اللہ پاک اور اس کے رَسُول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہم سے راضی ہوں۔
بہرحال سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو پتا چلتا ہے یہاں تک کہ بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم نے یہ حکایت نقل کی ہے کہ ایک عالِم صاحب نے سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خواب میں زیارت کی تو عرض کیا : یَارَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کیا آپ جَشنِ وِلادت مَنانے والوں سے خوش ہوتے ہیں؟ اِرشاد فرمایا : جو ہم سے خوش ہوتے ہیں ہم بھی ان سے خوش ہوتے ہیں۔ ([2])اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ، وَاللہ ، بِاللہ ، تَاللہ (یعنی اللہ پاک کی قسم) ہم جَشنِ وِلادت سے خوش ہوتے ہیں ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع