30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
داخل ہو جائے ۔ اِسی طرح رات کو سوتے وقت چولہے بند کر دینے چاہئیں اور اگر گیس کی مین لائن بند کر دیں تو زیادہ اچھا ہے کیونکہ اب اسے اِستعمال کرنا ہی نہیں ہے ۔ میں نے گیس کے ہیٹر پنجاب میں دیکھے ہیں کراچی میں نہیں دیکھے کیونکہ کراچی میں سردی کم ہوتی ہے لیکن اب گلوبل وارمنگ کی وجہ سےسردی بڑھ سکتی ہےتو اب اگر یہاں بھی گیس کے ہیٹر اِستعمال ہوں تو تعجب نہیں ہے ۔
اِسلامی زندگی صفحہ نمبر 129پر ہے : اگر سوتے وقت آیتُ الکرسی پڑھ لے تو رات بھروہ مکان چوری ، آگ اور ناگہانی آفات سے محفوظ رہے گا اور پڑھنے والا بَدخوابی (یعنی بُرے خواب) اورجنات کے خلل (یعنی عمل دَخل)سے بچا رہے گا۔ ([1])نیز ہر نماز کے بعد آیتُ الکرسی پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ خاتمہ بالخیر ہو گا یعنی اِیمان پر عافیت اور بھلائی کے ساتھ خاتمہ ہو گا۔ ([2]) اگر ہو سکے تو سونے سےپہلے 21 بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھ لیجیئے اِنْ شَآءَ اللّٰہ آفتوں اور اچانک موت سے حفاظت ہو گی ([3]) یعنی راتوں رات جو اچانک موت آ جاتی ہے بندہ اس سے بھی بچا رہے گا۔ ابھی تو آپ کا ذہن بنے گا کہ ہم یہ وَظیفہ بھی پڑھیں گے اور وہ وَظیفہ بھی پڑھیں گے مگر سوتے وقت ایسی نیند چڑھتی ہے کہ بندے کو کچھ نہیں سوجھتا۔ اگر آپ اسے سنجیدہ لیں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ پڑھنے کی ترکیب بن جائے گی۔ اپنا یہ ذہن بنا لیجیے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وَظیفہ پڑھیں گے ، بہتر یہ ہے کہ ایسے وَظائف بستر پر بیٹھ کر پڑھے جائیں مگر ٹہلتے ٹہلتے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یاد رہے! بعض اَورا د اِس طرح کے ہوتے ہیں کہ بستر پر پڑھےجاتے ہیں ۔
کیا چراغاں کرنے سے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم خوش ہوتے ہیں؟
سُوال: ہم جَشنِ وِلادت کے موقع پر چَراغاں کرتے ہیں تو کیا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کواِس کا پتا چلتا ہو گا اور وہ خوش ہوتے ہوں گے ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع