30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شہد اور آدھا لیموں مِلاکر یہ لذیذ شربت پی لیجیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ فائدہ ہو گا۔ یہ پینے کی مستقل عادت بنانے میں بھی حرج نہیں بلکہ فائدہ ہی ہو گا۔ اگر مُطالعہ کرتے وقت نیند چڑھے تو وُضو کرلیجیےورنہ صِرف منہ دھولیجیے یا کوئی چیز چبائیے یا کچھ دیر چہل قدمی کرلیجئے یا تھوڑی دیر کے لیے کھڑے ہو جائیے اِس طرح کی تراکیب سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ وقتی طور پر کام چل جائے گا۔ نیز پارہ 8 سورۃُ الاعراف کی آیت نمبر 54 تا 56 پڑھیے اور اَوَّل آخر ایک بار دُرُود شریف پڑھ کر یہ دُعا مانگئے کہ یَااللہ!پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا واسطہ میری غیر ضَروری نیند دور فرما دے ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ فائدہ حاصِل ہو گا۔ یہ مکمل عمل مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَہ کی کتاب “ گھریلو علاج “ ([1])کے صفحہ نمبر 32 پر موجود ہےوہاں سے دیکھ کر پڑھ لیجیے۔
آیتِ سجدہ کو آیتِ سجدہ کیوں کہتے ہیں؟
سُوال: آیتِ سجدہ کو آیتِ سجدہ کیوں کہتے ہیں ؟ (یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)
جواب:آیتِ سجدہ کی تلاوت کرنے سے بلکہ اس کے سجدے والے جز کو سننے یا پڑھنے سے سجدہ واجب ہو جاتا ہے اِسی وجہ سے اِس کو آیتِ سجدہ کہتے ہیں۔
سُوال:کیا یہ بات دُرُست ہے کہ آج بھی گنبدِ خضرا کا سایہ نہیں ؟
جواب:گنبدِ خضرا کا سایہ تو ہے ، بلکہ سچی بات یہ ہے کہ دِن کے وقت اور رات میں جب روشنی ہوتی ہے اگر توجہ چلی جائے تو سائے کی وجہ سے قریب میں چلنا بھی دُشوار ہو گا۔ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک جسم کا سایہ نہ تھا اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے سبز گنبد کا بھی سایہ نہ ہو۔ بہرحال گنبدِ خضرا کا سایہ ہے۔
***
[1] یہ کتاب امیرِ اہلِ سنَّت حضرتِ علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اپنی تحریر کردہ 113 صفحات پر مشتمل کتاب ہے ، جس میں بہت سی بیماریوں کے طبی و روحانی علاج موجود ہیں۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع