30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِس واقعہ سے معلوم ہوا کہ اللہ پاک نے اپنے آخری نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو اِختیار دیا ہے کہ چاہیں تو تھوڑے سے کھانے کو زیادہ کر دیں۔ یہ بھی پتا چلا کہ اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اپنے صحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ م سے کتنا پیار فرماتے ہیں کہ اس بھوک میں بھی اپنے صحابہ کو نہ بھولے۔ یہ بھی پتا چلا کہ دُنیا میں مصیبتیں اور پریشانیاں آتی ہیں ، لیکن کامیاب وہی ہےجو اِن پر صبر کرے۔
کھانے کی چیزیں لنگرمیں لٹانے کا حکم
سُوال:جَشنِ وِلادت کے جُلوس کے موقع پر چھتوں سے لنگر وغیرہ شاپر میں باندھ کر پھینکا جا رہا ہوتا ہے یا جوس لٹائے جاتے ہیں حتّٰی کہ نوٹ بھی لوٹائے جاتے ہیں ، آپ اِس بارے میں کچھ راہ نمائی فرما دیجیے۔
جواب:لنگر میں جو کھانا ، پھل اور ٹافیاں وغیرہ لٹائی جاتی ہیں یہ چیزیں گِر کر پاؤں تلے آکر روندی جا رہی ہوتی ہیں اور اگر چاول ہوں تو وہ بکھر جاتے ہیں ، یوں یہ مال ضائع ہو رہا ہوتا ہے لہٰذایہ ناجائز ہے۔ اِس طرح لٹانے کے بجائے ہاتھوں میں دے دینا بہتر ہے۔ نوٹ اگر لٹانے کی وجہ سے پھٹ کر ضائع نہیں ہوتے اور کسی کے ہاتھوں میں آجاتے ہیں تو لٹا سکتے ہیں ۔
پہلے فرض حج ادا کرے یا بیٹی کی شادی؟
سُوال:کسی کے پاس اتنے پیسے آگئے کہ حج فرض ہوگیا اور اس کی بچی بھی جوان ہے اب وہ بچی کی شادی کرے یا اس کے لیے حج کرنا لازم ہے؟
جواب:اگر حج کی اِستطاعت ہے اور دِیگر شرائط بھی پائی جا رہی ہوں تو حج فرض ہو گیا۔ اب وہ بیٹی کی شادی کے لیے نہیں رُکےگا بلکہ حج کرے گا۔ اگر ماں باپ نے حج نہ کیا ہو اور وہ اس کو فرض حج کرنے کی اِجازت نہیں دیتے تب بھی اس کو حج کرنا ہوگا۔ بہرحال شادیوں کے خرچے لوگوں نے اپنے طور پر بڑھا رکھے ہیں ورنہ شادیوں میں اتنا خرچہ نہیں ہوتا۔
زیادہ نیند آتی ہو تو کیا علاج کریں؟
سُوال: مجھے نیند بہت آتی ہے ہر وقت سونے کا دِل کرتا ہے اس کا کوئی علاج بتادیجیے۔
جواب:روزانہ صبح نہار منہ یعنی خالی پیٹ ایک گلاس نیم گرم پانی یعنی ایسا گرم پانی جو بَرداشت ہوسکے اس میں ایک چمچ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع