30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو اس کی خریدو فروخت دُرُست قرار پائے گی۔ ہو سکتا ہے جس جس کو اس طرح کی ملاوٹ کا علم ہو
وہ یہ دودھ ہی نہ لیں۔
سُوال: نعت خواں کو پیسے نہ دیں تو کہتے ہیں کہ اتنی بڑی دعوت ہے اور ہمیں دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ، ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے کہ سب سیٹ ہوجائیں ؟
جواب:اعلیٰ حضرت اِمام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اِس کا شرعی حکم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : نعت خواں کے نعت پڑھنے کی اُجرت لینا دینا دونوں حرام ہیں۔ ([1]) جو نعت خواں پیسے مانگتے ہوں انہیں بُلانے کی ضَرورت ہی کیا ہے ، اگر ان کو بُلانا چھوڑ دیں گے تو یہ مُفت پڑھنا شروع کر دیں گے ، کیونکہ ان کو پڑھنے کا اتنا شوق ہوتاہے کہ سماتا نہیں ہے۔ واقعی یہ صحیح بات ہے ، نعت خواں چاہے دعوتِ اسلامی کا ہو یا نہ ہو اسے نعت پڑھنے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ خود میرا بار ہا کا تجربہ ہے کہ میری بات میرے منہ میں رہ جاتی ہے اور نعت خواں اَشعار شروع کر دیتے ہیں۔ اِس کا مطلب ہے ان کو پڑھنے کا جَذبہ ہوتا ہے یہ جبھی اِس طرح کرتے ہیں۔ کاش ایسا مَدَنی اِنقلاب بَرپا ہو جائے کہ ان کو پیسے دینا چھوڑ دیں اور ان سے کہیں کہ جو ہمیں پیسے دے گا ہم اس سے نعت پڑھوائیں گے تو شاید یہ پیسے دے کر نعت پڑھنا شروع کردیں گے کہ ان کو نعت پڑھنے کا ایسا جَذبہ ہوتا ہے۔
کیا صحابۂ کِرام کو نعت خوا ں کہہ سکتے ہیں؟
سُوال:کیاصحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ م کو نعت خواں کہہ سکتے ہیں؟
جواب:ویسے تو ہر مسلمان نعت خواں ہے کیونکہ نعت خواں کے معنیٰ ہیں نبی کی تعریف کرنے والا۔ ایسا کون سا مسلمان ہے جو نعت نہیں پڑھتا اور نبی کی تعریف نہیں کرتا؟ہاں! آج کل نعت خواں اسے بولتے ہیں جو نظم کی صورت میں ترنم کے ساتھ نعت پڑھتا ہے اور نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی تعریف کرتا ہے۔ ایسے بہت سارےصحابۂ کِرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ ہوئے ہیں جو نعت شریف پڑھتے تھے ، ان کے ناموں کی پوری فہرست موجود ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع