دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aag Lagne Ke Waqiaat Se Bachne Ki Ihtiyatain | آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

book_icon
آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

بچاؤ جس کے اِیندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔

سب خود بھی نیکیاں کریں اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیں ، خود بھی گناہوں  سے بچیں اور دوسروں کو بھی  گناہوں سے منع کریں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہ ہمارا مُعاشرہ خوب ترقی  کرے گا ، بھلائی اور نرمی  کا دور آجائے گا اور حُسنِ اَخلاق کا دور دورہ ہو جائے گا۔  اِس وقت بڑی مارا ماری کا دور ہے اور  نفرتیں پھیلی ہوئی ہیں کہ  کوئی کسی کو بَرداشت کرنے کے لیے  تیار نہیں ہے اور ایسی جنگیں چِھڑی ہوئی ہیں کہ گھر گھر گویا میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔ آج کل نہ بھائی بھائی کی بنتی ہے ، نہ ساس بہو کی بنتی  ہے اور نہ میاں بیوی کی بنتی ہےیوں  آپس میں  نفرتیں ہی نفرتیں ہیں ۔ یاد رہے! جب تک ہمارا نیکیوں سے محبت اور  گناہوں سے نفرت کا مزاج نہیں بنے گا تو   آپس کی نفرتیں کیسے ختم ہوں گی ؟اللہ کرے دِل میں اُتر جائے میری بات!

اللہ پاک کو ”وارث“ کہنا کیسا؟

سُوال: “ اللہ وارث “ کہنا کیسا؟

جواب:اللہ وارث کہنا صحیح ہے کیونکہ اللہ پاک کا  ایک صفاتی نام “ وارث “ ہے۔ ([1])

بھینس،گائے اور بھیڑ کا دودھ مِلاکر بیچناکیسا؟

سُوال:کیا بھینس ، گائے اور بھیڑ کا دودھ مِلاکر ایک ہی ریٹ پر بیچ سکتے ہیں؟

جواب:واقعی ایسا ہوتا ہو گا بلکہ اگر اونٹنی پالی ہوئی ہو گی تو اس کا دودھ بھی مِلادیتے ہوں گے ، اگر اونٹنی کا دودھ نہ بھی ملاتے ہوں تو بکری ، بھینس اور گائے کا دودھ مکس کر دیتے ہیں ، اب اس دودھ کو بھینس کا دودھ کہہ کر نہ بھی  بیچتے ہوں مگر لوگ یہی سمجھتے ہوں گے کہ یہ بھینس کا دودھ ہوگا لہٰذا یہ ملاوٹ ہی کہلائے گی۔ ( اِس طرح کی ملاوٹ کرنا گناہ ہے یا نہیں؟اس کی وضاحت کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : ) ملاوٹ وہی کی جا سکتی ہے جس کا  لوگوں کو عِلم ہے ، ہر طرح کی ملاوٹ کرنے کی شرعاً اِجازت نہیں ہوتی۔ اگر لوگوں کو اِس طرح کی ملاوٹ کا عِلم نہیں ہے تو اس طرح کی ملاوٹ کرنے کی اِجازت نہیں ہوگی۔ ہاں! اگر واضح کر دیتے ہیں کہ اِس میں اِس اِس  طرح کی ملاوٹ کی گئی ہے


 

 



[1]    ابن ماجه ، کتاب الدعاء ،  باب اسماء الله عزوجل  ، ۴ / ۲۷۹ ، حديث :  ۳۸۶۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن