دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aag Lagne Ke Waqiaat Se Bachne Ki Ihtiyatain | آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

book_icon
آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

کیا داڑھی کا زمین پر لگنا بےاَدبی ہے؟

سُوال: اگر داڑھی زمین پر لگے تو اس کا کیا ہوگا؟ نیز یہ  بے اَدبی تونہیں کہلائے گی ؟

جواب:اِس میں بے اَدبی کی کیا بات ہے ، ظاہر ہے جب زمین پر سوئیں گے تو داڑھی زمین پر لگے گی۔ اِسی طر ح جب سجدہ کریں گے اس وقت بھی داڑھی زمین پر لگے گی تو یہ بے اَدبی نہیں کہلائی گی۔

نعلینِ پاک لگانا کہاں سے ثابت ہے ؟

سُوال: نعلینِ پاک لگانا کہاں سے ثابت ہے ؟

جواب:نعلینِ پاک لگانے کی ممانعت کہاں سے ثابت ہے؟جب نعلینِ پاک لگانے کی ممانعت ثابت نہیں تو اُصول یہ  ہے کہ ہر چیز میں اصل  اِباحت ہے  یعنی نہ ثواب نہ گناہ۔ حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ  بِن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کا  اِرشاد ہے : جس کام کو مسلمان اچھا  سمجھ کر کریں  وہ اللہ پاک کے نزدیک بھی اچھا ہے(جبکہ شرعی طور پر اس کی ممانعت نہ ہو )۔([1])

یاد رہے! اگر ایسا نہ ہو تو پھر آ پ کچھ بھی نہیں کر سکتے ۔ پھر آپ یہ سیمنٹ اور R.C.C کی مَساجد کہاں سے ثابت کریں گے؟ مَساجد  کے  گنبد کیسے ثابت کریں گے ؟ کیونکہ صحابۂ کِرام  رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  م نے کسی مسجد کا گنبد نہیں بنایا تھا یہ بعد کی اِیجاد ہے۔ آج سبز گنبد دیکھنے کے لیے سب تڑپتے ہیں مگر یہ سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم    اور صحابہ ٔ کِرام   رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  م کے دور میں نہیں تھا ، صَدیوں بعد بنا ہے اور پھر جب  یہ گنبد بنا تو سبز نہیں تھا بلکہ سبز رنگ تو  کچھ عرصے سے چل رہا ہےورنہ  گنبد شریف کا رنگ مختلف زمانوں میں مختلف رہا ہے مثلاً سفیدوغیرہ ۔ اِسی طرح قرآن ِکریم کی چھپائی بھی اب ہونے لگی ہے ورنہ  پہلے قرآنِ کریم    چمڑوں اور   دَرخت کے چھلکوں پر لکھا جاتا تھا اور اس پر زبر ، زیراور   پیش بھی نہیں لگے ہوتے تھے پھر  بہت بعد میں حَجاج بِن یوسف کے دور میں لگائےگئے ۔ ([2]) یوں ہی  شادی میں گھر سجانا بھی ثابت نہیں مگر اس پر کوئی اِعتراض نہیں کرتا  کہ شادی میں لاکھوں روپے کے سجاوٹیں کیوں کی جاتی ہیں؟جب شادی کی سجاوٹ ثابت نہیں ، پھر  


 

 



[1]    مسند امام احمد ،  مسند عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ  ،  ۲ / ۱۶ ، حدیث :   ۳۶۰۰ ۔

[2]   ‫احیاء العلوم ، کتاب آداب تلاوة القرآن ، الباب الثانی فی ظاھر آداب التلاوة ، ۱ / ۳۶۸ ۔ احیاء العلوم(مترجم) ، ۱ / ۸۳۵۔ ‫

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن