دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aag Lagne Ke Waqiaat Se Bachne Ki Ihtiyatain | آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

book_icon
آگ لگنے کے واقعات سے بچنے کی احتیاطیں

جواب:گھر پہنچنا بھی شرط نہیں ہے بلکہ اگر وہ اپنی بستی میں بھی داخل ہوگیا تو پوری نماز پڑھے گاجبکہ دَورانِ سفر نہ پڑھی ہو۔ ([1])

12 رَبیع الاول کی شَب کے نوافل

سُوال:12بارہ رَبیع الاول کی رات میں کتنے نفل ادا کرنے چاہئیں؟(سہون شریف سے سُوال)

جواب:اِسلامی مہینوں کے فَضائل ، فیضانِ رَبیع الاول کے صفحہ نمبر 66 پر جواہرِ خمسہ کے حوالے سے لکھا ہوا ہے :  12 رَبیع الاول کی رات سرکار   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کی رُوحِ پاک کوہدیہ پہنچانے کے لیے اِیصالِ ثواب کی نیت سے 20 رَکعت نفل پڑھے اور ہر رَکعت میں سورہ ٔفاتحہ کے بعد 21 بار سورۂ اِخلاص پڑھے۔ ایک شخص ہمیشہ یہ نماز پڑھتا تھا اسے خواب میں حضورِ پاک   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کی زیارت ہوئی ، آپ   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   فرما رہے تھے کہ ہم تمہیں اپنے ساتھ جنَّت میں لے جائیں گے۔ ([2]) جواہرِ خمسہ اَوراد و وَظائف پر مشتمل بہت ہی اچھی اور عمدہ کتاب ہے ، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  نے فتاویٰ رضویہ  شریف میں  اِس کے حوالے  بھی دیئے ہیں۔

کیا چشمہ پہن کر نماز پڑھنا دُرُست ہے؟

سُوال:بعض لوگ چشمہ پہن کر نماز پڑھتےہیں اوربعض چشمہ اُتار کر ، دونوں میں سے کون سا  طریقہ صحیح ہے؟

جواب: چشمہ پہننے کے باوجود اگر پیشانی زمین پر اچھی طرح جم جاتی ہے اور ناک کی ہڈی جس کا زمین پر لگنا واجب ہے یہ ہڈی بھی لگ جاتی ہے تو چشمہ پہن کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر چشمہ  رکاوٹ بن رہا ہے جس کی وجہ سے پیشانی صحیح طرح جمتی نہیں ہے تو سجدہ ہوگا ہی نہیں اور اگر سجدہ نہ ہوا تو نمازنہیں ہوگی۔ اگر  ناک کی ہڈی نہیں لگی تو یہ سجدہ مکروہِ تحریمی ہوگا اور نماز مکروہِ تحریمی ہو جائے گی۔ ([3])اب خود ہی  دیکھ لیا جائے کہ چشمہ کیسا ہے ؟سجدے میں  رکاوٹ بنتا ہے یا نہیں۔


 

 



[1]    بہارِ شریعت ، ۱ / ۷۴۴ ، حصہ : ۴ ماخوذاً ۔

[2]    جواہر خمسہ ، سوم نماز ربیع الاول ، ص ۲۱۔

[3]    بہار شریعت ، ۱ / ۵۱۴ ، حصہ : ۳ ماخوذاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن