30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
· کسی کے گھر بطور مہمان جائیےتو کچھ نہ کچھ تحفہ لیتے جائیےکہ میزبان کی خوشی کا سبب ہو گا اور واپسی پر میزبان کے حق میں دعا بھی کیجئے اور شکریہ بھی ادا کیجئے۔
· گھر سے باہر نکلیں تو یہ دعا پڑھئے: بسم اللہ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِ اللہ
اللہ کے پاک نام سے ،میں نے اللہ پاک پر بھروسا کیا، اللہ پاک کے بغیر نہ طاقت ہے نہ قوت۔
ان امور سے بچئے
· بغیر اجازت کسی کے گھر،آفس یا کمرے میں داخل نہ ہوں ۔
· کسی کے دروازے پر دستک دینے کے بعداندر سے پوچھے جانے پر جواباً ”میں ہوں“ یا ”دروازہ کھولو“ نہ کہئے۔
· کسی کے گھر میں مت جھانکئے۔
· کسی کے ہاں بطور مہمان جائیں تو وہاں کسی بھی چیز کے حوالے سے تنقید نہ کیجئے۔
کلاس روم کے آداب
کلاس میں داخل ہونے اور باہر جانے کے لئے اجازت لیجئے ۔
· اجازت لینے کے لئے مہذب (یعنی بہترین اور اچھے)الفاظ کا انتخاب کیجئے۔
· کلاس میں مکمل متوجہ (Full attention)ہو کر بیٹھئے۔
کلاس میں چھینک وغیرہ آئے یا زکام وغیرہ ہو تو صاف کرنے کے لئے اپنے پاس رومال یا ٹشو لازمی رکھئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع