30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
· پانی پیتے وقت برتن میں سانس نہ لیجئے اور نہ ہی پھونک مارئیےالبتہ پھونک مارنے کی حاجت ہو تو” بسم اللہ “یا درود پاک پڑھ کر پھونک ماریں۔
· گلاس میں بچے ہوئے مسلمان کے پانی کو قابل استعمال ہونے کے باوجود پھینکنا درست نہیں۔ پسندیدہ مشروبات میں سے اہم مشروب مختلف علاقوں کے اعتبار سے چائے، کافی اور قہوہ ہیں۔ ان مشروبات کے پیتے وقت بھی آداب کا بھر پور خیال رکھنا چاہیئے کہ بسا اوقات ان کے پینے کے آداب کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے مہذب لوگوں میں آپ کی شخصیت کا وقار کم ہو سکتا ہے۔
چائے پینے کے آداب
کپ پکڑتے وقت اپنے انگوٹھے اور شہادت والی انگلی کا استعمال کیجئے،ساتھ درمیانی انگلی کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے چھنگلیا اور اس کے ساتھ والی انگلی کو نیچے رکھئے ۔
· اگر ٹیبل پر چائے پی رہے ہیں تو چائے کا کپ اٹھاتے وقت پرچ ( Saucer)کو ٹیبل پر رہنے دیجئے اورایک گھونٹ ( Sip)لےکر چائے واپس اسی پرچ ( Saucer)پر رکھ دیجئے۔
· چائے کا گھونٹ (Sip) لیتے وقت آپ کی نظر اپنے کپ میں ہونی چاہئے۔
· اگر ٹی بیگ والی چائے استعمال کرنی ہو تو حسب منشا ٹی بیگ چائےمیں حل کرلینے کے بعد نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ دیجئے۔
کافی یا چائے میں میٹھا ڈالنے سے پہلے اس کا میٹھا چیک کر لیجئے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع