30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
· بعض اوقات ایک پلیٹ میں کسی کے ساتھ کھانا پڑتا ہے تو پلیٹ میں کھانے کی مقدار اپنے ساتھی سے پوچھ کر ڈال لیجئے ۔
· کھانا اطمینان کے ساتھ کھائیے ۔
· کھانے میں اگر گوشت ہو تو ہڈیوں کے لئے ایک علیحدہ پلیٹ ضرور رکھئے۔
· کھانے کے دوران اگر کھانسی یا چھینک آئے تو کھانے سے منہ ہٹا کر اور منہ پر رومال رکھ کر کھانسی کیجئے۔
· اگر کوئی مروتاً آپ کو چائے، کافی یا کولڈڈرنک کی دعوت دے تو وہ اختیار کیجئے جس میں دعوت دینے والے کی سہولت ہو۔
· ایسا کھانا جو مزیدار ہو اور قلیل مقدار میں ہوتو کوشش کیجئے کہ تھوڑا لیجئے کہ باقی بھی اس سے لطف اندوز ہو سکیں۔
نوٹ: ایسا نہ کیجئے کہ آپ اپنی پلیٹ میں زیادہ بھر لیں اور دوسرے کے لئے اس کی مقدار نا کافی ہو جائے۔
· گلاس میں اتنا پانی ڈالئے جتنی پیاس محسوس ہو تا کہ گلاس میں پانی نہ بچے۔
· اگر آپ کھانا کھا چکے ہیں اور مزید بھوک نہیں رکھتے مگر کوئی آپ سے کچھ نہ کچھ کھانے کا اصرار کرے تو بالکل منع کرنے کی بجائے کھانا موجود ہوتو آہستہ آہستہ کھانا شروع کردیجئے۔
· نمک یا مرچ والے کھانے میں نمک یا مرچ ڈالنے سے پہلے کھانا چیک کیجئے ۔
· کسی ضرور ت کے لئے اٹھتے ہوئے اجازت لےکر اٹھئے مثلا یوں کہیں ”معافی چاہتا ہوں، کچھ دیر میں حاضر ہوتا ہوں“ ”آپ کھانا جاری رکھئے، میں کچھ دیر میں شامل ہوتا ہوں“۔
جب بات کرنی ہوتو پہلے لقمہ ختم کیجئے سوائے اس کے کہ دوچند الفاظ کہنے ہوں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع