30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پہلا باب صفائی کی اہمیت
(The importance of cleanliness)
دینِ اسلام نے جہاں انسان کو کفر و شِرْک کی گندگی سے پاک کرکے عزّت و رِفْعت(بلندی)عطا کی وہیں ظاہر و باطن کی پاکیزگی کی اعلیٰ تعلیمات کے ذریعے انسانیت کا وقار بلند کیا، بدن کی پاکیزگی ہو یا لباس کی صفائی ، ظاہری شکل وصُورت کی خوبی ہو یا طور طریقے کی اچھائی،مکان اور ساز و سامان کی صفائی ہو یا سُواری کی دُھلائی الغرض ہر چیز کو صاف ستھرا رکھنے کی دینِ اسلام میں تعلیم اور ترغیب دی گئی ہے۔
قرآن پاک سے طہارت کی اہمیت
قرآن مجید میں اللہ پاک نے طہارت کے متعلق سورہ مائدہ کی آیت نمبر 6 میں ارشاد فرمایا: (1)
ترجَمۂ کنز العرفان: اور اگر تم بے غسل ہو تو خوب پاک ہو جاؤ۔
نیز سورہ توبہ کی آیت نمبر108 میں ارشاد ہوا:
فِیْهِ رِجَالٌ یُّحِبُّوْنَ اَنْ یَّتَطَهَّرُوْاؕ-وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُطَّهِّرِیْنَ(۱۰۸)
(2)
ترجَمۂ کنز العرفان: اس میں وہ لوگ ہیں جو خوب پاک ہونا پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاک ہونے والوں سے محبت فرماتا ہے۔
احادیث مبارکہ سے طہارت کی اہمیت
نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے صفائی کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اس کو ایمان کا حصہ قرار دیا، چنانچہ حضرت سیدنا ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اَلطَّهُورُ شَطْرُ الْإِيمَانِ(3) صفائی ایمان کا حصہ ہے۔
نیز آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے جسمانی طہارت اور پاکیزگی کا ایک جامع نظام عطا فرمایا:چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
1 سورہ المائدہ، 5: 6۔
2 سورہ التوبہ، 9: 108۔
3 قشیری، مسلم بن حجاج، صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ، باب فضل الوضوء، رقم الحدیث: 534۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع