my page 148
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Zindagi | آداب زندگی

book_icon
آداب زندگی
            

بائیسواں باب انتقام/بدلہ (Revenge)

انتقام /بدلہ لینے کے متعلق قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ( وَ كَتَبْنَا عَلَیْهِمْ فِیْهَاۤ اَنَّ النَّفْسَ بِالنَّفْسِۙ-وَ الْعَیْنَ بِالْعَیْنِ وَ الْاَنْفَ بِالْاَنْفِ وَ الْاُذُنَ بِالْاُذُنِ وَ السِّنَّ بِالسِّنِّۙ-وَ الْجُرُوْحَ قِصَاصٌؕ-)(1)ترجَمۂ کنز العرفان: اور ہم نے تورات میں ان پرلازم کر دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت (کا قصاص لیا جائے گا) اور تمام زخموں کا قصاص ہو گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے شجاعت کا مرتبہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: طاقتور وہ نہیں جو مدِ مقابل کو پچھاڑ دے بلکہ طاقتور وہ ہوتا ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔ اس حدیث مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حقیقی قدرت و طاقت یہ ہے کہ انسان انتقام/بدلہ لینے پر قادر ہونے کے باوجودانتقام/ بدلہ نہ لے۔ طاقت ہوتے ہوئے انتقام/بدلہ نہ لینا احسان کی نشانی ہے، چنانچہ صلحِ حُدَیْبِیَہ کے سال جب جبل ِتنعیم کی طرف سے80 افراد کا گروہ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کوشہید کرنے کے ارادے سے آیا تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان پر غلبہ پانے کے بعد انتقام پر قدرت کے باوجود احسان کرتے ہوئے چھوڑ دیا۔ قرآن پاک میں اگرچہ بدلہ لینے کا حکم موجود ہے مگر بسا اوقات بدلہ لینا اس وقت بُرا ہوتا ہے جب کہ بدلہ لینے میں غصے کا عمل دخل ہو، کیونکہ غُصہ انسان کو انتقام /بدلے کی اس حد تک لے جاتا ہے جہاں اس کے دل کو سکون ملے۔ حالانکہ یہ انتقامی عمل کس قدر تباہی لائے گا اس کا اندازہ انتقام لینے والے کوبھی نہیں ہوتا۔ غصہ پر قابو پانا رضائے الٰہی کا ذریعہ ہے، چنانچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:کسی شخص نے اللہ تعالیٰ کے نزدیک غصہ کے گھونٹ سے افضل کوئی گھونٹ نہیں پیا جس کو وہ رضائے الٰہی کے لئے پئے۔ انتقام/بدلہ لینے کی صورتیں: (1)کام میں نقصان یا غفلت پر ڈانٹنا،مارنا ۔ (2)دھکا وغیرہ لگنے کی صورت میں اس کو دھکا دینا یا بُرا بولنا۔ (3)کسی سے کوئی چیز ٹوٹ جائے ،بدلے میں اس کی کوئی چیز توڑ دینا۔
1 سورۃ المائدہ، 5: 45۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن