دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Zindagi | آداب زندگی

book_icon
آداب زندگی
            

اکیسواں باب عفو و درگزر

(Forgiving and Tolerance) معاشرتی اور اجتماعی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ واسطہ پڑتا رہتا ہے۔ بسا اوقات آپس میں ناراضی ہو جانا واضح بات ہے لیکن اس کا بہترین حل یہ ہےکہ جس سے غلطی ہو جائے وہ اپنی غلطی پر معافی مانگ لے،دوسرے کو چاہیے کہ معافی مانگنے والے کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کر دے۔ اللہ پاک نے ارشاد فرمایا: (وَ لْیَعْفُوْا وَ لْیَصْفَحُوْاؕ-اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْؕ-)(1) ترجَمۂ کنز الایمان : اور انہیں چاہیے کہ معاف کر دیں اور در گزر کریں، کیا تم اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہاری بخشش فرما دے۔معاف کرنے والا بغیر حساب جنت میں داخل ہو گا، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن ندا ہو گی کہ جس کا اجر اللہ پاک کے ذمہ ہے وہ اٹھے اور جنت میں داخل ہو جائے۔ سوال ہو گا: کس کے لئے اجر ہے؟ منادی کہے گا: ان لوگوں کے لئے جو معاف کرنے والے ہیں تو ہزاروں آدمی کھڑے ہوں گے اور بغیر حساب کے جنت میں داخل ہو جائیں گے۔(2)دنیا میں کسی کو معاف کرنے والے کی بروز قیامت خطائیں معاف کر دی جائیں گی، چنانچہ حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کسی مسلمان کی غلطی کو معاف کرے گا قیامت کے دن اللہ پاک اس کی غلطی کو معاف کرے گا۔(3) ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں عرض کی: یا رسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! ہم خادم کو کتنی بار معاف کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم خاموش رہے، انہوں نے پھر سوال کیا،آپ خاموش رہے جب تیسری بار سوال کیا تو فرمایا: روزانہ ستر بار۔ (4) معاف کرنے سے عزت میں اضافہ ہوتا ہے، چنانچہ حُضورِ اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: مَا زَادَ اللهُ عَبْدًا بِعَفْوٍ اِلَّا عِزًّا یعنی اللہ پاک مُعاف کر دینے سے بندے کی عزت ہی میں اضافہ فرماتا ہے۔(5) عفو و درگزر کی صورتیں: (1)اگر کسی نے برا کہا تو بدلہ نہ لینا۔ (4)رش میں دھکا وغیرہ لگنے کی صورت میں خاموش رہنا۔ (2)دل آزاری کرنے والے کو معاف کر دینا۔ (5)کسی سے نقصان ہو جائے تو معاف کر دینا۔ (3)حق مارنے والے کو معاف کر دینا۔
1 سورة النور،24: 22۔ 2 طبرانی، سلیمان بن احمد، المعجم الاوسط، باب الف، ذکر من اسمہ احمد،رقم الحدیث: 1998۔ 3 قزوینی، محمد بن ماجہ، سنن ابن ماجہ، کتاب التجارات، باب الاقالہ، رقم الحدیث : 2199۔ 4 ترمذی، محمد بن عیسیٰ، سنن الترمذی، کتاب البر والصلۃ ، باب ما جاء فی العفو عن الخادم ، رقم الحدیث:2064۔ 5 مسلم، مسلم بن حجاج، صحيح مسلم، کتاب البر والصلۃ ، باب استحباب العفو والتواضع، رقم الحدیث:2592۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن