30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تیسرا باب خود کام کرنا
(Doing work Personally)
دین اسلام ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کرتا ہے خواہ ذاتی معاملات ہوں یا گھر کے معاملات۔اسی طرح دین اسلام ہمیں اس بات کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنے تمام کاموں کو خود کریں۔
گزشتہ ادیان میں بھی انبیاء کرام علیہم السّلام نے اپنے ماننے والوں کو اپنے کام خود سے کرنے کی تعلیم دی، چنانچہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں آتا ہے کہ حضرت عیسیٰعلیہ السّلام کے حواری جب بھوکے ہوتے تو کہتے: اے روح ِخدا! ہم بھوکے ہیں اور وہ زمین پر ہاتھ مارتے تھے خواہ وہ میدان ہو یا پہاڑ اور وہ ہر ایک کے کھانے کے لیے دو روٹیاں نکالتا، اور اگر وہ پیاسے ہوتے تو کہتے: اے روحِ خدا! ہم پیاسے ہیں، تو آپ نے اپنے ہاتھ سے زمین کو مارا، یہ میدان تھا یا پہاڑ، تو پانی باہر آیا اور انہوں نے پیا۔ انہوں نے کہا: اے روح اللہ ! ہم سے بہتر کون ہے؟ اگر ہم چاہیں تو آپ ہمیں کھلائیں اور اگر ہم چاہیں تو آپ پانی پلائیں اور ہم آپ پر ایمان لائے اور آپ کی پیروی کی۔ آپ علیہ السّلام نےارشاد فرمایا: جو اپنے ہاتھ سے کام کرتا ہے وہ تم سے بہتر ہے۔
حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی سنتوں کے عظیم مبلغ اور پیکر سنت، امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ فرماتےہیں: میں حتی الامکان کبھی بھی اپنے گھر میں یہ نہیں کہتا کہ دستر خوان بچھاؤ! الحمد للہ خود ہی اٹھا کر بچھا لیتا ہوں، بعض اوقات کچھ مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ بھی ہوتی ہے اور میری عمر بھی ایسی ہے کہ اٹھنا بیٹھنا بھی کبھی دشوار ہو جاتا ہے لیکن یہ سوچ کر کہ جس طرح اٹھنے بیٹھنے میں مجھے تکلیف ہوتی ہے تو عمر کے حساب سے اسے بھی ہوتی ہو گی حالانکہ مجھے یہ بھی پتا ہوتا ہے کہ اگر میں بولوں گا تو اس نے منع نہیں کرنا لیکن اس سے پہلے کہ وہ اٹھے عام طور پر میں لپک کر اٹھا لیتا ہوں اور بچھا لیتا ہوں۔(1)
اپنے کام انسان اسی صور ت میں کر سکتا ہے جبکہ اس کے اندر عاجزی ہو۔ عاجزی ایسا پہلو ہے کہ جو انسان کو دوسروں کی نظر میں عزت والا اور مقام و مرتبہ والا بنا دیتا ہے، چنانچہ ایک شاعر نے اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا:
مرتبہ آج بھی زمانے میں پیار سے، عاجزی سے ملتا ہے
اپنے کام خود کرنے کی صورتیں :
(1)پانی پینے کی حاجت ہو تو خود سے اٹھ کر پانی لینا۔ (3)کپڑے خودپریس کرنا اور جوتے صاف کرنا۔
(2)کھانا لینے کے لئے خوداٹھنا یا ہاتھ بڑھانا ۔ (4)اپنا سامان خود اٹھانا۔
1 امیر اہلسنت، محمد الیاس قادری ،ماہنامہ فیضانِ مدینہ، جولائی 2019ء، گھریلو کام کاج میں گھر والوں کا ہاتھ بٹانا ، کراچی، مکتبۃ المدینہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع