30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
1. ماہر اور متقی علما سے علم حاصل کیجئے۔
2. علم پر عمل کیجئے۔
3. جوانی کی عمر میں (خصوصاً) علم کے حصول میں خوب کوشش کیجئے ۔
4. اپنے آپ کو مکمل طور پر علم کے لئے وقف کر دیجئے۔
5. تعلیم و تعلم کے لیے نظام الاوقات متعین کیجئے۔
6. علم و دینی تکرار و مذاکرہ کا اہتمام کیجئے۔
7. ہمیشہ اپنے پاس قلم اور کاپی رکھئے۔
8. علم کو لکھ کر محفوظ کرلیجئے۔
9. مرتب اور منظم طریقے سے لکھئے۔
10. علم کی نشر و اشاعت کیجئے۔
11. دنیوی چیزوں میں جو میسر آ جائے اس پر قناعت کیجئے۔
12. اساتذہ کا ادب و احترام بجا لائیے۔
13. تواضع سے پیش آئیے۔
14. استاد صاحب کی بات مانئے۔
15. استاد صاحب کی خدمت میں حاضری سے پہلے صدقہ کیجئے۔
16. سلام میں پہل کیجئے۔
17. کلاس میں استاد صاحب سے پہلے پہنچنے کا اہتمام کیجئے۔
18. استاد صاحب کے پاس حاضری کے موقع پر کمرے میں داخل ہونے کے اصول و ضوابط کی رعایت کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور بدن کی نظافت کا بھی اہتمام کیجئے۔
19. پڑھنے سے پہلے استاد صاحب سے اجازت طلب کیجئے۔
20. اپنی پوری توجہ استاد صاحب کی طرف رکھئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع