30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پچیسواں باب عوامی ذرائع آمد و رفت میں
سفر کے آداب
(Travel etiquette in
public transport)
ریل گاڑی میں سفر کرنے کے آداب
· ریل گاڑی کے ڈبے میں سوار ہونے سے پہلے اترنے والوں کو موقع دیجئے۔
· جہاں اترنے اور چڑھنے کے الگ الگ دروازے ہوں وہاں صرف متعلقہ دروازہ ہی استعمال کیجئے۔
· خواتین، بچوں اور بزرگوں کا احترام کریں اور انہیں بیٹھنے کی جگہ پہلے دیجئے ۔
ان امور سے بچئے
· ٹانگیں پھیلا کر نہ بیٹھئے ۔
· بیگ یا سوٹ کیس سیٹ پر نہ رکھئے ۔
· کھڑا ہونا پڑے تو دروازے کے سامنے کھڑے نہ ہوں۔
· ڈبے میں نشست پر بیٹھے ہوئے دوسرے لوگوں کے اخبارات و رسائل اجازت کے بغیر نہ پڑھئے۔
· اونچی آواز میں گفتگو، ہنسی مذاق یا شور شرابانہ کیجیے۔
· ڈبے میں دھکے دے کر راستہ نہ بنائیے۔
· کسی سے کوئی چیز لے کر نہ کھائیے۔
· کسی کو ٹکٹکی باندھ کر نہ دیکھئے ۔
· قلی آپ کا سامان اٹھائے تو اسے تیز چلنے پر مجبور نہ کیجئے ۔
· بڑے بڑے صندوق لے کر ریلوے کے ڈبے میں داخل نہ ہوں۔
مقامی گاڑیوں اور بسوں میں سفر کے آداب
عام حالات میں گاڑی کے شیشے کھلے رکھئے ۔
سردی یا بارش کی صورت میں شیشے بند رکھئے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع