my page 1
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Zindagi | آداب زندگی

book_icon
آداب زندگی
            

پیش لفظ

اسلام ایک دینِ کامل اور مکمل طور پر فطرت کے مطابق ہے۔ اس کے دیگر مذاہب سے ممتاز (نمایاں) ہونے کی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دیگر مذاہب انسان کو مکمل ضابطہ حیات(زندگی گزارنے کے تمام قواعد و طریقے) دینے سے قاصر(عاجز وبے بس) ہیں جبکہ اسلامی تعلیمات انسان کی زندگی کے تمام شعبوں کو گھیرے ہوئے ہیں۔ یہ تعلیمات و احکام انفرادی اصلاح سے لے کر اجتماعی اصلاح تک یعنی فرد سے لے کر اجتماع تک کی اصلاح کے متعلق ہیں۔ انہیں تعلیمات کا ایک حصہ آدابِ زندگی / سوشل مینرز بھی ہیں جو کہ ایک انسان کو معاشرے میں رہنے کا درست سلیقہ اور صحیح ڈھنگ(طریقہ) سکھاتے ہیں۔ موجودہ دور میں ہمارے معاشرے میں جس قدر اخلاقی و سماجی انحطاط پایا جا رہا ہے، تاریخ کے اوراق دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسا انحطاط پہلے کبھی نہ تھا۔ یہ انحطاط دین کی صحیح معلومات نہ ہونے یا معلومات ہونے کے باوجود اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ عام عوام تو کیا بسا اوقات بظاہر اہلِ علم نظر آنے والے بھی اخلاقی پستیوں کا شکار نظر آتے ہیں لہٰذا آج کے دور کے تعلیمی نصاب کا تقاضا بن چکا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سماجی آداب کو بطورِ مضمون پڑھایا جائے۔ اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے منظور شدہ تعلیمی بورڈ بنام ”کنز المدارس بورڈ“ نے دینی جامعات کے نصاب میں خاص اس موضوع کو پڑھائے جانے کا فیصلہ کیا۔ اس موضوع کا انتخاب کرنے کے بعد جب کتاب کا انتخاب کرنے کی باری آئی تو تلاش کے باوجود ایسی کوئی کتاب نہ مل سکی جو بورڈ کے تعلیمی معیار پر پوری اترتی کیونکہ اگرچہ سوشل مینرز کے بارے میں درجنوں کتابیں موجود ہیں لیکن ان میں شرعی لحاظ سے خرابیاں اور سُقم پایا جاتا ہے۔ جبکہ ایک مسلمان کے لئے اخلاقی و سماجی ادب وہی کہلائے گا جو اسلام کے نزدیک اخلاقی و سماجی ادب ہو گا لہٰذا کنز المدارس بورڈ کے شعبہ ”ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ“ کو ایسی کتاب لکھنے کا ہدف دیا گیا جو عمدہ اسلوب کے ذریعے اخلاقیات کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ شرعی لحاظ سے بھی درست ہو، اس سلسلے میں چیئرمین کنز المدارس بورڈ و رکن شورٰی حاجی جنید مدنی زِیْدَ مَجْدُہُ کی خصوصی توجہ اور معاونت شامل حال رہی جس نے کتاب کی تحریر کو حد درجہ آسان بنا دیا اور الحمد للہ ! اللہ پاک کی توفیق اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نظر عنایت سے یہ کتاب پایہ تکمیل کو پہنچی۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن