دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Murshid e Kamil (Mukammal 5 Hissay) | آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)

book_icon
آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)

(۱ کرنسی نوٹ کے شرعِی اَحکامات :       یہ کتاب (کفل الفقیہ الفاہم في أحکام قرطاس الدراہم) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔جس میں نوٹ کے تبادلے اور اس سے متعلق شرعی احکامات بیان کئے گئے ہیں ۔

(۲)   ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ) :    یہ رسالہ (الیاقوتۃ الواسطۃ)کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔جس میں پیر ومرشد کے تصوّر کے موضوع پر وارد ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے ۔

(۳)    ایمان کی پہچان (حاشیہ تمہید ِ ایمان) : اس رسالے میں تمہید ِایمان کے مشکل الفاظ کے معانی اورضروری اصطلاحات کی مختصر تشریحات درج کی گئی ہیں ۔

(۴ معاشی ترقی کا راز (حاشیہ و تشریح تدبیر فلاح ونجات واصلاح) : اس رسالے میں پورے عالم اسلام کے لیے چار نکات کی صورت میں معاشی حل پیش کیا گیا ہے ۔

(۵ شریعت وطریقت :       یہ رسالہ (مقال العرفاء بإعزاز شرع وعلمائ) کا حاشیہ ہے۔ اس عظیم رسالے میں شریعت اور طریقت کو الگ الگ ماننے والے جاہلوں کی صحیح رہنمائی کی گئی ہے ۔

(۶ثُبوتِ ہلال کے طریقے(طرق إثبات ہلال) :     اس رسالے میں چاند کے ثبوت کے لیے مقرر شرعی اصول وضوابط کی تفصیلات کا بیان ہے ۔

(۷ عورتیں اور مزارات کی حاضری :    یہ رسالہ (جمل النور في نہي النساء عن زیارۃ القبور) کا حاشیہ ہے۔اس رسالے میں عورتوں کے زیارتِ قبور کے لیے نکلنے سے متعلق شرعی حکم پر وارد ہونے والے اعتراضات کے مسکت جوابات شامل ہیں ۔

(۸ اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے سوال جواب(إظہار الحقّ الجلي) : اس رسالے میں امامِ اہلِ سنّت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن پر بعض غیر مقلّدین کی طرف سے کیے گئے چندسوالات کے مدلل جوابات بصورت ِ انٹرویودرج کئے گئے ہیں ۔

(۹ عیدین میں گلے ملنا کیسا؟   یہ رسالہ (وشاح الجید في تحلیل معانقۃ العید) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ اس رسالے میں عیدین میں گلے ملنے کو بدعت کہنے والوں کے رد میں دلائل سے مزیّن تفصیلی فتویٰ شامل ہے ۔

(۱۰)   راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں خرچ کرنے کے فضائل : یہ رسالہ (رادّ القحط والوباء بدعوۃ الجیران ومواساۃ الفقرائ) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ یہ رسالہ پڑوسیوں اور فقراء سے خیرخواہی اوروباء کو ٹالنے کے لیے صدقہ کے فضائل پر مشتمل احادیث وحکایات کابہترین مجموعہ ہے ۔

 شائع ہونے والے عَرَبی رسائل :  از امام اہل سنت مجدد دین وملت مولانا احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن

(۱)کفل الفقیہ الفاھم ۔(۲)تمہید الایمان ۔ (۳)الاجازات المتینۃ ۔ (۴)اقامۃ القیامۃ ۔(۵) الفضل الموھبی ۔ (۶)اجلی الاعلام ۔ (۷)الزمزمۃ القمریۃ

(شعبہ اصلاحی کتب )

(۱خوف ِخدا   عَزَّ وَجَلَّ  اس کتاب میں خوفِ خدا   عَزَّ وَجَلَّ  سے متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ، احادیث ِ مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال کے بکھرے ہوئے موتیوں کو سلک ِ تحریر میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے ۔

(۲ انفرادی کوشش : اس کتاب میں نیکی کی دعوت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی ضرورت ، اسکی اہمیت ، اس کے فضائل اور انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں اسلاف کی انفرادی کوشش کے ’’۹۹‘‘ منتخب واقعات کو بھی جمع کیا گیا ہے جس میں  بانی ٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کے’’۲۵ ‘‘ واقعات بھی شامل ہیں نیز کتاب کے آخر میں انفرادی کوشش کے عملی طریقے کی مثالیں بھی پیش کی گئی ہیں ۔

(۳ شاہراہ اولیاء : یہ رسالہ سیدنا امام محمد غزالی علیہ الرحمۃ  کی تصنیف ’’منہاج العارفین‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے ۔اس رسالے میں امام غزالی علیہ الرحمۃ  نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں غور وفکریعنی’’فکرِ  مد ینہ‘‘ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے ۔مثلاً انسان کو چاہئے کہ دن اور رات پر غور کرے کہ جب دن کی روشنی پھیل جاتی ہے تو رات کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے اسی طرح جب نیکیوں کا نور انسان کو حاصل ہوجائے تو اس کے اعضاء سے گناہوں کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے۔مسجد میں داخل ہوتے وقت غور کرے کہ کس عظمت والے رب عَزَّ وَجَلَّ  کے گھر میں داخل ہو رہا ہے؟

   

اسی طرح عبادت کرتے وقت غور کر ے کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ تو رب  تَعَالٰی کا احسان ہے کہ اس نے مجھے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائی ، علی ھذا القیاس ۔

(۴)   فکرِ مدینہ اس کتاب میں فکر ِمدینہ (یعنی محاسبے) کی ضرورت ، اسکی اہمیت ، اس کے فوائداور بزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے’’131‘‘ واقعات کو جمع کیا گیا ہے جس میں بانی ٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے ۴۱ واقعات بھی شامل ہیں نیز مختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے ۔

(۵)   امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟    اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں ۔ یہ رسالہ بنیادی طور پردرسِ نظامی کے طلباء اسلامی بھائیوں کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے، لیکن اسکول وکالج میں پڑھنے والے طلباء (Students)کے لئے بھی یکساں مفید ہے ۔اس لئے انفرادی کوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ یہ رسالہ اِن طلباء تک بھی پہنچائیں کیونکہ اس رسالہ میں اپنے مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ      ‘‘ کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مقامات پر نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی ہے ۔

(۶)  نمازمیں لقمہ کے مسائل :   $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن