سچے مجذوب
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Murshid e Kamil (Mukammal 5 Hissay) | آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)

book_icon
آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)

کی دعا ہے، جا چلا جا، تیرا ستارہ بہت جلد چمکنے والا ہے ۔ ‘‘ یہ سن کرمیں تو اس کاگرویدہ ہوگیا اور بے ساختہ اس کے ہاتھ چوم لئے اور کہنے لگا کہ آپ  اللہ  والے ہیں ، مجھ پرکرم فرمادیں ۔ یہ سن کر اس نے کچھ دیر کیلئے سر جھکا لیااور پھر بولا، لا رقم دے تو میں ’’دُگنی‘‘ کردوں ۔ میں نے فوراً 100کا نوٹ اس کے ہاتھ میں دے دیا۔ اس نے وہ نوٹ ہاتھ میں لیا اورکچھ پڑھنے کے بعد اس پر دم کرکے میری ہتھیلی پر رکھا اور مٹھی بند کردی ۔پھر کہا’’ مٹھی کھول …!‘‘ جیسے ہی میں نے مٹھی کھولی تو حیران رہ گیاکہ اس میں سو سو کے دو نوٹ موجودتھے۔

       جب وہ شخص مڑکر جانے لگا تو میں اس کے پیچھے لگ گیاکہ بابا آپ مزید کرم کریں ۔ اس پر اس نے ناراضگی والے انداز میں کہا کہ تُو لالچی ہوگیا ہے، دنیا مردار کی مانند ہے اِس کے پیچھے مت پڑ، نقصان اٹھائے گا۔ مگر میرا اصرار جاری رہا تو اس نے کہاکہ ’’اچھا1000کا نوٹ ہے تو نکال ۔‘‘میں نے فوراً جیب سے 1000کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ میں دے دیا۔ اس نے حسب ِ سابق دم کرکے نوٹ میری مٹھی میں دبا دیا۔میں نے مٹھی کھولی تو حیرت انگیز طور پر میرے ہاتھ میں  ہزار ہزار کے دو نوٹ تھے۔ میں نے سوچا کہ آج موقع ملا ہے اس سے پورا فائدہ اٹھانا چاہئے۔ لہذا!میں نے اس سے کہا آپ میرے ساتھ میرے گھر چلیں تاکہ میں آپ کی کچھ خدمت وغیرہ کروں ۔ تو وہ کہنے لگا کہ خدمت کیا کرے گا، تُونے گھر کی رقم اور زیورات دُگنے کرانے ہیں ۔یہ سن کر میرے دل کی کلی کِھل گئی۔ میں نے کہا :  بابا! آپ کرم فرمائیں ۔ وہ کہنے لگا :   اللہ  والے دنیا سے سروکار نہیں رکھتے، گھروں پر نہیں جاتے، جا گھر جااور رقم و زیورات یہیں لے آ، میں دُگنا کردوں گا مگر کسی کو  بتانا مت ورنہ مجھے نہ پاسکے گا۔  

        میں اُلٹے قدموں گھر پہنچااور کم و بیش ڈیڑ ھ لاکھ نقدرقم اور گھر کے تمام سونے کے زیورات تھیلی میں ڈالے اور بھاگم بھاگ اس کے پاس جاپہنچا تو وہ خاموشی سے سرجھکائے بیٹھا تھا۔ مجھے دیکھ کر اس نے تھیلی ہاتھ میں لے لی اورمجھے کہا ’’آنکھیں بند کرلے، رقم زیادہ ہے لہذا!پڑھائی بھی زیادہ کرناہوگی۔ ‘‘تقریباً5منٹ میں آنکھیں بند کئے بیٹھا رہا۔پھراس نے کہا :  آنکھیں کھول ، میں نے زیورات اور رقم پر دم کردیا ہے، جا سیدھا گھر جا، مڑ کر دیکھنا نہ راستے میں کسی سے بات کرنا، گھر جاکر تھیلا کھولنا تو دل اچھل کر حلق میں آجائیگا۔ میں نے اسکے ہاتھ چومے اور تیز تیز قدموں سے چلتا ہواگھر پہنچا۔ گھر پہنچ کر میں نے دروازے اورکھڑکیاں وغیرہ بند کیں اور دھڑکتے دل کے ساتھ جیسے ہی رقم اور گھر کے تمام زیورات نکالنے کیلئے تھیلا کھولاتو واقعی اس شخص کے کہنے کے مطابق نہ صرف میرا دل اچھل کر حلق میں آگیا بلکہ سر بھی چکراگیاکیونکہ تھیلی میں سے ڈیڑھ لاکھ رقم اور زیورات غائب تھے اور اُن کی جگہاخبار کی ردی بھری ہوئی تھی۔ میں بے ساختہ چیخنے لگا : ’’اَرے میں لٹ گیا، وہ مجھے دھوکہ دے گیا۔‘‘ میری چیخ وپکار سن کرگھر کے تمام افراد جمع ہوگئے۔میں نے انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔ ہم نے اس کی تلاش میں  نہ صرف اسٹیشن بلکہ شہر کا کونہ کونہ چھان مارا مگر اس چالباز کا پتا نہ چل سکا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان  شُعْبَدَہ بازوں کے واقعات سے پتا چلا کہ محض کسی کے ظاہری حلیے یا شعبدے بازی سے متاثر ہوکر اسے  اللہ  کا فقیر یامجذوب نہیں سمجھ لینا چاہئے بلکہ ہر معاملے میں شَرِیْعَت کو پیشِ نظر رکھنے میں ہی عافیت ہے اور یہ بھی یاد رہے! کہ مَجذوب پر جَذب کی کیفیت، از خود! طاری ہوتی ہے۔ جان بوجھ کر طاری نہیں کی جاتی۔

سچے مجذوب

        حضرت بو علی شاہ قلندر پانی پتی رحمۃ اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ کا ارشادِ گرامی ہے کہ مجذوب کی پہچان دُرُود شریف سے(بھی) ہوتی ہے۔اس کے سامنے دُرُود پاک پڑھا جائے تو مُؤدَّب (یعنی با ادب)ہوجاتا ہے ۔  اعلٰحضرتعلیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں کہ سچے مجذوب کو اس طرح پہچانا جاسکتا ہے، کہ وہ کبھی بھی شَرِیْعَت مطہرہ کا مقابلہ نہیں کرے گا۔(جبکہ بظاہر وہ شرعِی اَحکامات پر عمل کرتا نظر نہ آئے) یعنی باوُجود ہوش میں نہ ہونے کے، اس پر اگر شرعِی اَحکام پیش کیے جائیں ۔ تو نہ وہ انہیں رد کرے گا، اور نہ انہیں چیلنج کرے گا۔

حضرتِ سَیِّدی موسٰی سُہاگ رحمۃ  اللہ  علیہ

اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں ! حضرت سَیِّدی موسٰی سہاگ رحمۃ اللہ  علیہ مشہور مجذوبوں میں سے تھے، احمد آبادشریف(ہند) میں مزار شریف ہے۔ میں ان کی زیارت سے مشرف ہواہوں ۔ زنانہ وضع(عورتوں والاحلیہ) رکھتے تھے ۔ ایک بار قحطِ شدید پڑا۔ بادشاہ، قاضی واکابر! جمع ہوکر حضرت سَیِّدی موسٰی سہاگ رحمۃ اللہ  علیہ کے پاس دعا کے لیے گئے۔ آپ علیہ الرحمۃ  انکار فرماتے رہے! کہ میں کیا دعا کے قابل ہوں ۔جب لوگوں کی آہ وزاری حد سے گزری۔ تو آپ  علیہ الرحمۃ  نے آسمان کی طرف منہ اٹھا کر کچھ فرمایا۔ آپ کا فرمانا تھا! کہ گھٹائیں پہاڑ کی طرح امنڈآئیں اور جل تھل بھر دئیے۔

ایک دن نماز جمعہ کے وقت آپ (یعنی سَیِّدی موسٰی سہاگ علیہ الرحمۃ ) بازار میں جارہے تھے، ادھر سے قاضی شہر جامع مسجد کو جاتے تھے، انہیں دیکھ کر، امر بالمعروف کیا! کہ یہ وضع (زنانہ حلیہ)مَردوں کو حرام ہے۔ مردانہ لباس پہنیے اورنماز کو چلئے۔

آپ علیہ الرَحمتہ نے اس پر انکار و مقابلہ نہ کیا۔ چوڑیاں ، زیور اور زنانہ لباس اتارکر(مردانہ لباس پہنا)اور مسجد کو چل دئیے۔ خطبہ سنا۔ جب جماعت قائم ہوئی۔ اور امام نے تکبیرتحریمہ کہی۔ اللّٰہ اکبر سنتے ہی ان کی حالت بدلی، سر سے پاؤں تک و ہی سرخ لباس اور چوڑیاں آگئیں ۔

 اعلٰحضرت علیہ الرحمۃ  مزید فرماتے ہیں !اندھی تقلید کے طور پر، ان کے مزار کے بعض مُجاوَروں کو دیکھا، کہ اب تک بالیاں ، کڑے، جوشَن(بازو کاایک زیور) پہنتے ہیں ۔ یہ گمراہی ہے۔

 (الملفوظ شریف حصہ دوم، ص۲۰۸)

سچا وَجْد

        اعلیٰحضرت علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں ! کہ سچے وجْد(یعنی بیخودی) کی پہچان یہ ہے! کہ فرائض وواجبات میں مُخِل نہ ہو۔ حضرت سَیِّد ابو الحسن احمد نوری علیہ الرحمۃ  پرایساوَجْد طاری ہوا۔کہ تین شب و روز اسی حالت میں گزر گئے۔  سَیِّد ابو الحسن احمد نوری علیہ الرحمۃ  حضرت جُنید بَغْدادی علیہ رَحمۃ ُالھادیکے زمانے کے تھے۔   

کسی نے حضرت سَیِّدالطائفہ جُنید بَغْدادی   علیہ رَحمۃ ُالھادی سے یہ حالت عرْض کی! استفسار فرمایا! نماز کا کیا حال ہے؟ عرْض کی!نماز کے وقت ہوشیار ہوجاتے ہیں اورپھر وہی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔فرمایا! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ  ان کا وَجْد سچا ہے۔ اس کے بعد اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ  فرماتے ہیں !نماز جب تک باقی ہے، کسی وقت میں معاف نہیں ۔

(ملفوظات اعلی حضرت ، حصہ دو م ، ص ۲۴۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن