9باادب مرید
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Murshid e Kamil (Mukammal 5 Hissay) | آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)

book_icon
آدابِ مرشد کامل (مکمل حصہ)

معلوم ہوا کہ مرید کو ملنے والا فیض بظاہر کسی بھی بُزُرگ یا صاحب ِمزار سے ملے مگر اسے اپنے مرشِد کامل کا فیض ہی تصور کرنا چاہئے ۔بلکہ کسی بھی مزار پر حاضری کے وقت بھی تصور ِمرشِد کو ہی مد نظر رکھنا چاہئے۔

بس پیر کی جانب ہی میرا دل یہ لگا ہو

اس دل میں سوا پیر کے کوئی نہ بسا ہو۔

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

(9)بااَدَب مرید

   اعلیٰحضرت علیہ الرحمۃ  نے فرمایاکہ علی بن ہَیتی علیہ الرحمۃ  جو غوثِ اعظم رضی  اللہ  عنہ کے خاص خلیفہ ہیں ۔انہوں نے ایک بار حضورغوثِ پاک کی دعوت کی۔ علی بن ہیتی علیہ الرحمۃ  کے ایک خاص مرید جن کا نام حضرت علی جوسقی رحمۃ  اللہ  علیہ  تھا۔ وہ کھانا لے کر حاضر ہوئے ۔اب سوچنے لگے کہ روٹیاں کس کے سامنے پہلے پیش کروں ۔ اگر اپنے پیرو مرشِد کے سامنے پہلے پیش کرتا ہوں تو یہ حضور غوثِ اعظم رضی  اللہ  عنہ کی شان کے خلاف ہے اور اگر پہلے حضور غوثِ پاک رضی  اللہ  عنہ کے سامنے رکھتا ہوں ، تو اِرادَت تقاضا نہیں کرتی( کیونکہ غوثِ پاک رضی  اللہ  عنہ کی غلامی کی نسبت تو میں نے اپنے پیرو مرشِد علی بن ہیتی علیہ الرحمۃ  کے ہاتھ پر مرید ہو کر پائی ہے۔)انہوں نے  اس ترکیب سے روٹیاں گھمائیں کہ دونوں کی خدمت میں ایک ساتھ پہنچی۔

        حضور غوثِ پاک رضی  اللہ  عنہ نے علی بن ہیتی علیہ الرحمۃ  سے ارشاد فرمایا۔ یہ تمہارا مرید( یعنی علی جوسقی رحمۃ  اللہ  علیہ ) بہت با اَدَب ہے۔ علی بن ہیتی علیہ الرحمۃ  نے عرْض کی حضور یہ بہت ترقیاں کرچکا ہے اب آپ اس کو اپنی خدمت میں لے لیں ۔ علی بن جوسقی رحمۃ  اللہ  علیہ یہ سنتے ہی ایک کونے میں گئے اور رونا شروع کردیا۔حضور غوثِ پاک رضی  اللہ  عنہ نے فرمایا اس کو اپنے پاس ہی رہنے دو۔ جس پستان سے ہلا ہوا ہے اسی سے دودھ پئے گا۔ پھر ارشاد فرمایا مرید اپنے تمام حَوائج(یعنی ضَروریات) میں اپنے پیرو مرشِد ہی کی طرف رُجوع کرے۔ (الملفوظ شریف حصہ سوم ص ۳۰۸۔ ۳۰۹)

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

(10)مرشد  کامل عیب پوشی فرماتے ہیں

        سلسلہ عالیہ قادِریہ کے ممتاز بُزُرگ ، مرشِدِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ  ، سَیِّد شاہ آل رسول رضی  اللہ  عنہ جو ۱۲۰۹ ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۸ ذی الحجہ ۱۲۹۶ھ میں انتقال ہوا۔ حضور اچھے میاں قدس سرہ کے خلیفہ اور سجادہ نشین تھے۔ تہجد کی نماز بھی کبھی قضاء نہیں ہوتی تھی۔ نہایت کریم ، نفیس اور عیب پوش تھے ۔

        ایک مرتبہ مفتی عین الحسن بل گرامی علیہ الرحمۃ  نے جن کا کشْف بہت بڑھا ہوا تھا۔ جماعت میں شریک ہوئے ، مگر پھر نیت توڑد ی اور سلام کے بعد امام صاحب سے فرمانے لگے کہ نماز پڑھتے ہوئے(خدا   عَزَّ وَجَلَّ  کے سامنے) خیالات میں بازار جانے اور سودا خریدنے کی کیا ضَرورت ہوئی تھی۔ہم کہاں کہاں تمہارے پیچھے پریشان پھریں ؟

       مرشِدِاعلیٰ حضرت سَیِّد شاہ آلِ رَسول رضی  اللہ  عنہ نے مفتی عین ُالحسن بلگرامی علیہ الرحمۃ  پر سخت عِتاب کیا اور فرمایا کہ یا تو آپ خود ہی نماز پڑھیں یا امام صاحب کے ساتھ پھریں ۔ مگر شریعَت سے استہزاء نہ کریں ۔ آپ کو خود تو نماز میں حضور قلب حاصل نہیں دوسرے پر اعتراض کرتے ہیں ۔ اگر تمہیں حضوری ہوتی تو دوسرے پر نظر ہی نہ جاتی۔ ( محفل اولیاء صفحہ نمبر۵۵۹)     

ہو  نمازیں ادا   پہلی صف   میں   سدا

ہو خشوع بھی عطا میرے مرشِد پیا

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  کی ان پر رَحْمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد     

(11)مرشِدِ اعلیٰ حضرت رضی  اللہ  عنہ کی کرامت

        ایک بدایونی صاحب جو کہ مرشِدِ اعلیٰ حضرت سَیِّد شاہ آل رسول رضی  اللہ  عنہ کے خاص مرید تھے۔ سوچنے لگے کہ معراج چند لمحوں میں کس طرح ہوئی ہوگی۔اس وقت سَیِّدی شاہ آلِ رسول رضی  اللہ  عنہ وُضو فرمارہے تھے۔اپنے اس مرید سے مخاطب ہو کر فرمایا : ذرا اندر سے تولیہ اٹھا لاؤ۔وہ صاحب اندر گئے تو ایک کھڑکی نظر آئی۔ جھانک کر دیکھاتو پر فضا باغ نظر آیا تو نیچے اتر گئے۔سیر کرتے کرتے ایک عظیم الشان شہر میں داخل ہوئے ۔وہاں کاروبار شروع کردیا۔ شادی کی اور اولاد بھی ہوئی۔ اسی حال میں 20 سال گزر گئے۔

        یکْ بَیَک حضرت سَیِّد شاہ آل رسول رضی  اللہ  عنہ کی آوز سنی، گھبرا کر دیکھا تو کھڑکی نظر آئی ، فوراً داخل ہوکر تولیہ لیتے ہوئے دوڑے۔کیا دیکھتے ہیں کہ ہُنوز قَطَراتِ آب(پانی کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن