دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

نمازِ باجماعت کی پابندی کرے اور نمازِجمعہ میں   حاضر ہو ،  نمازِجنازہ میں   شرکت اور مریضوں   کی عیادت کرتا رہے ،  لوگوں   کی گفتگو میں   دلچسپی نہ لے اوران کے اُن معاملات کے متعلق سوال نہ کرے جواس کے دل میں   فساد و بگاڑکاسبب بنیں   ،  اس کا نفس لوگوں   سے عطیات و بخشش وغیرہ کے حصول کی لالچ نہ کرے یہاں   تک کہ اپنے پڑوسیوں   کا بھی کسی معاملے میں   محتاج نہ ہو۔  اپنے اوقات کواس طرح تقسیم کرے کہ یا تو نمازپڑھے اور سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ فائدہ پائے یااپنے پاس موجود کتب میں  غورو فکر کرکے علم حاصل کرے یاآرام کرے تاکہ آفات (یعنی گناہوں  ) وغیرہ سے محفوظ رہے۔  ذکرِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی عادت ڈالے ،  کثرت سے شکر ِ الٰہیعَزَّوَجَلَّ  بجالاتا رہے یہاں   تک کہ اپنے مقصد میں   کامیاب ہوجائے اور اگراس کے بیوی بچے ہوں   توان کے ساتھ گفتگو کرے اورتنہائی میں   کوشش کرتارہے یہاں   تک کہ گوشہ نشینی کے درجہ کو پہچان لے۔

پرہیزگار کے آداب

                (پرہیزگار بندے کوچاہئے کہ) لوگوں   کی طرف اشارے نہ کرے ، خلافِ شرع بات نہ کرے ، علمِ شریعت کو مضبوطی سے تھامے رکھے ،  سخت محنت اور جانفشانی سے احکامِ شرعیہ کی پابندی کرے ، لوگوں   سے دوربھاگے ،  لباسِ شہرت(یعنی نمودونمائش والا لباس) نہ پہنے ،  خوش اخلاقی کامظاہرہ کرے ،  توکل کواپنا شعار بنا ئے ،  فقر اختیارکرے  ، ہروقت ذکرالٰہی عَزَّوَجَلَّ میں   مشغول رہے ،   اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی محبت کو لوگوں   سے چھپائے ،  دوستوں  کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئے ،  اپنی نگاہوں   کو اَمْرَدوں   کے دیکھنے سے بچائے ،  عورتوں   کے ساتھ میل جول نہ رکھے ،  ہمیشہ درسِ قرآن دیتا رہے(یعنی قرآنِ کریم کے ذریعے لوگوں   کی اصلاح کی کوشش کرتارہے)۔

٭٭٭٭٭٭

  مُہَذَّب شخص کے آداب

            (ایک معزَّز شخص پر لازم ہے کہ) اپنی عزت وآبروکی حفاظت کرے (یعنی اسے داغدار ہونے سے بچائے) ،  اپنے نسب(خاندانی سلسلہ) کی وجہ سے لوگوں   کامال نہ کھائے اوراپنے حسب(خاندانی شرافت) کی وجہ سے ان پر ظلم نہ کرے  ، اس کامقصدِ حیات اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے عاجزی اختیار کرنااور اس سے ڈرتے رہنا ہو ،  کسی شخص پراپنی فضیلت وبرتری نہ جتائے ،  اپنے ہمسرکی برابری نہ کرے ، اہلِ علم کی فضیلت کااعتراف کرے اگرچہ علم میں   اُن کے برابرہویاان سے زیادہ علم رکھتا ہو ،  ہمیشہ فقہی مسائل اور قرآنِ کریم زیادہ جاننے والوں  کی صحبت اختیار کرے ،  اپنے اخلاق سنوارنے کی کوشش کرے ، حالتِ غضب میں   اور گفتگو کے دوران محتاط الفاظ استعمال کرے ، ہم نشینوں   کی تعظیم وتوقیر کرے ،  بھائیوں   کے ساتھ میل جول(یعنی تعلق) قائم کرے ،  اپنے عزیز و اقارب کی عزت وآبرو کی حفاظت اور پڑوسیوں   کی مددکرے ،  اپنے لئے اچھے دوستوں   کا انتخاب کرے۔

نیند کے آداب

                (سونے والے کوچاہئے کہ) سونے سے پہلے وضو کرے اور دائیں   کروٹ پر سوئے۔  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرتا رہے([1]) یہاں   تک کہ اسے نیند آجائے۔  جب سو کر اٹھے توبیدارہونے کی دعا پڑھے([2]) اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد بجا لا ئے ۔

  نمازِتہجدکے آداب

            (تہجد گزار کوچاہئے کہ) کھانے پینے کے معاملے میں   بقدرِ کفایت کھائے ، دن کے اوقات کوجھوٹ ،  غیبت اورلغویات سے پاک رکھنے کی کوشش کرے ، حرام وناجائز کی طرف دیکھنے سے بچے  ،  اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کا خوف رکھتے ہوئے رات میں   عبادت کرنے کی عادت بنائے ،  کامل وضو کرے اور آسمانوں   کی وسیع کائنات میں   غور وفکر کرے ،  دعا کرے اورحضورِقلبی کے ساتھ نمازپڑھے تاکہ جوکچھ تلاوت کر رہا ہے اس کا مطلب بھی سمجھے۔

بیت الخلاء کے آداب

                (بیت ُ الخلاء میں   جانے والا) داخل ہونے سے پہلے’’بِسْمِ اللّٰہ‘‘ شریف پڑھ کر داخلے کی دعا([3])پڑھے۔  جب بیٹھتے ہوئے زمین کے قریب ہوجائے تو آہستگی سے ستر کھولے ،  استنجاء سے فراغت کے بعد ہاتھوں   کو دھوتے ہوئے مِٹی سے ان کو صاف کر لے ،  

  باہر نکلنے سے پہلے اپنے سترکو چھپالے ،  نکلنے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کی حمد و شکر بجا لائے([4])۔  

غسل خانے کے آداب

                (غسل کرنے والے کو چاہئے کہ) سترِعورت (یعنی ناف سے لے کرگھٹنوں   تک کے حصہ) کو چھپائے ،  لوگوں   کے ستر کو دیکھنے سے بچے ،  غسل کرنے کے لئے تنہائی اختیار کرے ، غسل خانے میں   جاکرنہ توباتیں   کرے ، نہ ادھراُدھرتوجہ کرے ، نہ سلام کرے اورنہ ہی سلام کا جواب دے ،  غسل خانے میں   زیادہ دیرنہ ٹھہرے(یعنی فارغ ہو کر فوراً باہر آ جائے) ،  اگر جسم ناپاک ہو توداخل ہونے سے پہلے اُسے دھو لے ،  غسل سے فراغت کے بعدجب غسل خانے سے نکلے تودونوں   پاؤں   ٹھنڈے پانی سے دھو لے کہ اس سے دردِ سر دُورہو گا۔ (اس میں  بعض آداب پہلے زمانے کے حماموں  سے متعلق ہیں  کہ اس وقت بڑے بڑے حماموں  میں   باپردہ ہوکرکئی کئی افرادایک ساتھ غسل کیاکرتے تھے ۔ )

طہارت وپاکیزگی اورصفائی کے آداب

 



[1] ۔ ۔ ۔ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں   کہ میں   نے نور کے پیکر ،  تمام نبیوں   کے سرور ،  دو جہاں   کے تاجور ،  سلطان بحر وبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو منبر پر فرماتے ہوئے سنا:  ’’جو شخص ہرنماز کے بعد’’آیۃ الکرسی‘‘ پڑھے اسے جنت میں   داخل ہونے سے موت کے سوا کوئی چیز نہیں   روکتی ، اور جوکوئی رات کوسوتے وقت اسے پڑھے گا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّاسے ،  اس کے گھر اور آس پاس کے گھروں   کومحفوظ فرمادے گا۔ ‘‘ (شعب الایمان ،  الحدیث ۲۳۹۵ ،  ج۲ ،  ص۴۵۷)

[2] ۔ ۔ ۔  سو کر اٹھنے کی دعایہ ہے :  ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْر۔ ‘‘ (بہارِشریعت ، حصہ۱۶ ، مطبوعہ مکتبۃ المد ینہ باب المد ینہ’’کراچی‘‘ )

[3] ۔ ۔ ۔  بیت الخلاء میں   داخل ہونے کی دعا یہ ہے: ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِث۔ ‘‘(صحیح البخاری ، کتاب الدعوات ، باب الدعاء عندالخلاء ، الحدیث۶۳۲۲ ، ص۵۳۲)

[4] ۔ ۔ ۔  اوربیت الخلاء سے نکلنے کی دعا پڑھے ، جو یہ ہے:  ’’ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَذْہَبَ عَنِّی الْاَذٰی وَعَافَانِیْ۔ ‘‘(سننِ ابنِ ماجۃ ، ابواب الطہارۃ ، باب مایقول اذاخرج من الخلاء ، الحدیث۳۰۱ ، ص۲۴۹۵)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن