دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aadab e Deen | آداب دین

book_icon
آداب دین

غمِ حیات ابھی راحتوں   میں   ڈھل جائیں   

تری عطا کا اشارہ جو ہو گیا یاربّ

 (وسائلِ بخشش ص ۹۶)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (۶۹) آقا کے نام کا حج کرنے والے پر کرم بالائے کرم

           حضرتِ سیِّدُنا علی بن مُوَفَّق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الحَقنے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی طرف سے کئی حج کئے ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں   :   مجھے خواب میں   مکّے مدینے کے تاجدار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار ہوا،  سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِسْتفِسار فرمایا :  ’’اے ابنِ مُوَفَّق! کیاتم نے میری طرف سے حج کئے؟  ‘‘ میں   نے عَرْض کی:  جی ہاں   ۔ فرمایا:  ’’ تم نے میری طرف سے تَلْبِیَہ کہا؟  ‘‘ میں   نے عرض کی:   جی ہاں   ۔ فرمایا:   ’’ میں   قِیامت کے دن تمہیں   ان کا بدلہ دُوں   گا اور میں   محشر میں   تمہارا ہاتھ پکڑ کر تمہیں   جنَّت میں   داخِل کروں   گا جبکہ لوگ ابھی حساب کی سختی میں   ہوں   گے۔ ‘‘ (لبابُ الاحیاء ص۸۳)  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

شکریہ کیونکر ادا ہو آپ کا یامصطفٰے

کہ پڑوسی خُلد میں   اپنا بنایا شکریہ

 (وسائلِ بخشش ص ۳۰۴)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (۷۰) 60حج کرنے والا حاجی

          حضرتِ سیِّدُناعلی بن مُوفَّق عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الحَق کا یہ ساٹھواں   حج تھا،  حرمِ محترم میں   حاضِر تھے ان کے ذِہْن میں   یکایک خیال آیا کہ کب تک حج کے لیے ہر سال وِیرانوں   اور جنگلوں   کی خاک چھانو گے!  اتنے میں   نیند کاغَلَبہ ہوا،  سو گئے اور غیبی آواز سنی:  ’’اُس کے لئے خوشخبری ہے جِسے اُس کے مولا عَزَّ وَجَلَّنے دوست رکھا اور اپنے گھر بُلا کر بُلندرُتبے سے سرفراز فرمایا۔ ‘‘ (روض الریاحین ص  ۱۰۷ ملخّصا )  اللہ عَزَّ وَجَلَّکی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

ضُعْف مانا مگر یہ ظالم دل

اُن کے رستے میں   تَو تھکا نہ کرے!

 (حدائقِ بخشش شریف)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

  (۷۱) رخصت کی اجازت کے منتظر جوان کو بِشارت

          حضرتِ سیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِینے کعبۂ مُشَرَّفہ کے پاس ایک جوان کو دیکھا جو مسلسل نَماز پڑھے جا رہا تھااور رُکنے کا نام ہی نہ لیتاتھا۔ موقع ملنے پر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اُس سے فرمایا:  کیا بات ہے کہ واپَس جانے کے بجائے مسلسل نَمازیں   پڑھے جارہے ہو! کہنے لگا:   اپنی مرضی سے کیسے جاؤں   !  رخصت کی اجازت کا انتِظار ہے ! حضرتِ سیِّدُنا ذُوالنُّون مِصری عَلَیْہِ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن